Zindagi me Kamyabi kaise hasil kar sakte hai?
Hamsab ke Kamyabi ka rasta ek dusre Ke Kamyabi se hokar gujarta hai.
Ham apne Zindagi me khush kaise rah sakte hai?
ایک حکیم سے پوچھا گیا کہ زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟
حکیم نے کہا:
اس کا جواب لینے کے لیے آپ کو آج رات کا کھانا میرے پاس کھانا ہوگا
سب دوست رات کو جمع ہو گئے
اس نے سوپ کا ایک بڑا برتن سب کے سامنے لا کر رکھ دیا
مگر سوپ پینے کے لیے سب کو ایک ایک میٹر لمبا چمچ دے دیا
اور سب سے کہا
کہ آپ سب کو اپنے اپنے لمبے چمچ سے سوپ پینا ہے
ہر شخص نے کوشش کی، مگر ظاہر ہے ایسا ناممکن تھا
کوئی بھی شخص چمچ سے سوپ نہیں پی سکا۔
سب بھوکے ہی رہے۔
سب ناکام ہو گئے تو حکیم نے کہا:
میری طرف دیکھو۔
اس نے ایک چمچ پکڑا،
سوپ لیا اور چمچ اپنے سامنے والے شخص کے منہ سے لگا دیا۔
اب ہر شخص نے اپنا اپنا چمچ پکڑا اور دوسرے کو سوپ پلانے لگا۔
سب کے سب بہت خوش ہوئے۔
سوپ پینے کے بعد حکیم کھڑا ہوا اور بولا:
جو شخص زندگی کے دسترخوان پر اپنا ہی پیٹ بھرنے کا فیصلہ کرتا ہے،
وہ بھوکا ہی رہے گا۔
اور جو شخص دوسروں کو کھلانے کی فکر کرے گا،
وہ خود کبھی بھوکا نہیں رہے گا۔
دینے والا ہمیشہ فائدہ میں رہتا ہے، لینے والے سے۔
ہم سب کی کامیابی کا راستہ دوسروں کی کامیابی سے ہوکر گزرتا ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
No comments:
Post a Comment