find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Apni Aurat ko Pak Daman dekhna chahate hai to Dusri auraton pe najar nahi dale, Pak damani ka badala Pak damani se.

Pak damani ka badala Pak damani se.

Jab Naukar ne Apane malik ki biwi Ka Shehwat se hath dabaya.
Jo Shakhs Chahta hai ke Us ke ghar ki auraten pak daman ban kar rahe to use chahiye ke wah Gair Mehram Auraton ko Buri Najar (Shehwat ki najar) se na dekhe.
Apni Aurat ko Pak Daman dekhna chahate hai to Dusri auraton pe najar nahi dale, Pak damani ka badala Pak damani se., Respect Girls, Cutie Little Angel, Dad Princess
Pak Daamni Ka Badla Pak Daamni Se

جو شخص چاہتا ہے کہ
اس کے گھر کی عورتیں پاکدامن بن کر رہیں اسے چاہئے کہ وہ غیر محرم عورتوں سے بے طمع ہو جائے
پاک دامنی کا بدلہ پاکدامنی سے
ایک بار کا واقعہ کہ شہر بخارا میں ایک جیولر کی مشہور دکان تھی اس کی بیوی بہت ہی خوبصورت اور نیک سیرت تھی ایک سقا ( پانی لانے والا) اس کے گھر تیس سال تک پانی لاتا رہا بہت بااعتماد شخص تھا ایک دن اسی سقا نے پانی ڈالنے کے بعد اس جیولر کی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر شہوت سے دبایا اور چلاگیا۔
عورت بہت غمزدہ ہوئی کہ اتنی مدت کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اسی دوران جیولر کهانا کهانے کے لئے گھر آیا تو اس نے بیوی کو روتے ہوئے دیکھا پوچھنے پر صورتحال کی خبر ہوئی تو جیولر کی آنکھوں میں آنسو آگئے
بیوی نے پوچھا کیا ہوا ؟
جیولر نے بتایا کہ آج ایک عورت زیور خریدنے آئی تھی۔ جب میں اسے زیور دینے لگا تو اس کا خوبصورت ہاتھ مجھے پسند آیا میں نے اس اجنبیہ کے ہاتھ کو شہوت کے ساتھ دبایا یہ میرے اوپر قرض ہو گیا تها لہذا سقا نے تمہارے ہاتھ کو دباکر چکا دیا۔
میں تمہارے سامنے سچی توبہ کر تا ہوں کہ آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا البتہ مجھے ضرور بتانا کہ سقا تمہارے ساتھ کیا معاملہ کرتا ہے دوسرے دن سقا پانی ڈالنے کے لئے آیا تو
اس نے جیولر کی بیوی سے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں کل مجھے شیطان نے ورغلا کر برا کام کروا دیا میں نے سچی توبہ کرلی ہے آپ کو میں یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ ایسا کبھی نہیں ہوگا عجیب بات ہے کہ جیولر نے غیر عورت کو ہاتھ لگانے سے توبہ کر لی تو غیر مردوں نے اس کی عورت کو ہاتھ لگانے سے توبہ کر لی. (تفسیر روح البیان)
______________
ایک بادشاہ کے سامنے کسی عالم نے یہ مسئلہ بیان کیا کہ زانی کے عمل کا قرض اس کی اولاد یا اس کے اہل خانہ میں سے کسی نہ کسی کو چکانا پڑتا ہے!
اس بادشاہ نے سوچا کہ میں اس کا تجربہ کرتا ہوں اس کی بیٹی حسن و جمال میں بے مثال تھی۔
اس نے شہزادی کو بلا کر کہا کہ عام سادہ کپڑا پہن کر اکیلی بازار میں جاؤ اپنے چہرے کو کھلا رکهو اور لوگ تمہارے ساتھ جو معاملہ کریں وہ ہو بہو آکر مجھے بتاؤ۔ شہزای نے بازار کا چکر لگا یا مگر جو غیر محرم شخص اس کی طرف دیکهتا وہ شرم و حیا سے نگاہیں جھکا لیتا کسی مرد نے اس شہزادی کے حسن و جمال کی طرف دھیان ہی نہیں دیا۔
سارے شہر کا چکر لگا کر جب شہزادی اپنے محل میں داخل ہو نے لگی تو راہداری میں کسی ملازم نے محل کی خادمہ سمجھ کر روکا گلے لگا اور بوسہ لیا پھر بهاگ گیا شہزادی نے بادشاہ کو سارا قصہ سنایا تو بادشاہ رو پڑا اور کہنے لگا کہ
میں نے ساری زندگی غیر محرم سے اپنی نگاہوں کی حفاظت کی البتہ ایک مرتبہ میں غلطی کر بیٹها اور ایک غیر محرم لڑکی کو گلے لگا کر اس کا بوسہ لیا تھا میرے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا جو میں نے اپنے ہاتھوں سے کیا تھا.
سچ ہے کہ زنا ایک قصاص والا عمل
  ہے جس کا بدلہ ادا ہو کر رہتا ہے!
( حوالہ  تفسیر روح المعاني )
ہمیں مندرجہ بالا واقعات سے عبرت حاصل کرنا چاہئے! ایسا نہ ہو کہ ہماری کوتاہی کا بدلہ ہماری اولادیں چکاتی پھریں
جو شخص چاہتا ہے کہ
اس کے گھر کی عورتیں پاکدامن بن کر رہیں اسے چاہئے کہ وہ غیر محرم عورتوں سے بے طمع ہو جائے
اسی طرح جو عورتیں چاہتی ہیں کہ ہمارے خاوند نیکو کاری کی زندگی گذاریں بے حیائی والے کاموں کو چھوڑ دیں انہیں چاہئے کہ وہ غیر محرم مردوں کی طرف نظر اٹها نا بهی چھوڑ دیں۔
تا کہ "پاکدامنی کا بدلہ پاکدامنی" کی صورت میں مل جائے! رہ گئی بات کہ اگر کسی نے پہلے یہ کبیرہ گناہ کیا ہے تو توبہ کا دروازہ کھلا ہے سچی توبہ کے ذریعے اپنے رب کو منائیں تاکہ دنیا میں قصاص سے بچ جائیں اور آخرت میں ذلت و رسوائی سے نجات پائیں.
اسے اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے دوسروں تک پہنچائیں اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اس کبیرہ گناہ سے محفوظ رکھے۔
( آمين یارب العالمین )
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS