Kya Eid ki Namaj me Auraten Shamil Ho sakti hai?
Kya Eid ki Namaj ke liye Auraten Eidgah pe ja sakti hai?
*❞ اَحكام و مَسائِلِ عِید ❝*
اُمُّ الْمُؤمِنِين سَیِّدہ عَطِيَہ رَضِيَ اللّٰهُ تَعٰالىٰ عَنہَا فرماتى ہيں:
”ہميں حُکم دِیا گیا ہے كہ ہم عِیدین کے دِن حَیض والی اور پَرده دار دَوشِیزاؤں کو نِکالیں تاكہ وه مُسَلمَانوں کی جماعت اور اُن کی دُعاء میں شَرِیک ہو جائيں، اور حائِضہ عَورتیں نَمَاز والی جگہ سے علیحده رہيں. ایک عَورت نے کہا، ”يا رَسُولُ اللّٰه صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهٖ وَسَلَّمَ! ہم میں سے کِسی کے پاس بڑی چادر نہ ہو تو؟“ آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهٖ وَسَلَّمَ نے اِرشَاد فرمایا، ”اُسے اُس كے ساتھ والی چادر اوڑها دے.“*
(صَحِيح بُخَارِى:351)
(صَحِيح مُسلِم:89)
”نَمَازِ عِیدین میں عَورتيں لازمِی شَرِیک ہوں، نِيز عَورتیں زَيور پہن كر عِیدگاه جا سکتی ہيں. صَحابِیات رَضِيَ اللّٰهُ تَعٰالىٰ عَنہُما عِید کے دِن زَیور پہن گئى تِهیں، جب رَسُولُ اللّٰه صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهٖ وَسَلَّمَ نے اُنہیں وَعظ و نَصِیحَت فرمائى اور صَدقے کا حُکم دِیا تو اُنہوں نے اپنی بالِیاں اور اَنگُوٹِهياں اُتار کر سَيِّدُنا بِلال رَضِيَ اللّٰهُ تَعٰالىٰ عَنهُ کے کپڑے میں ڈال دِيں.“
(صَحِيح بُخَارِی:98)
No comments:
Post a Comment