find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Sadqa-tul Fitra dena kyu Farz hai, Fitra Nikalna Kyu jaruri hai?

Musalman Apne khushiyon me Dusre Musalmanon ko bhi Sharik karta hai.
Sadqa-tul Fitra dena kyu Farz hai?
*[ صدقہ فطر کیوں فرض ہوا؟ ]

️ سيدنا عبد اللہ بن عباس رضي الله عنهما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا :

”فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ طُهْرَةً لِلصَّائِمِ مِنَ اللَّغْوِ وَالرَّفَثِ، وَطُعْمَةً لِلْمَسَاكِينِ، فَمَنْ أَدَّاهَا قَبْلَ الصَّلَاةِ فَهِيَ زَكَاةٌ مَقْبُولَةٌ، وَمَنْ أَدَّاهَا بَعْدَ الصَّلَاةِ فَهِيَ صَدَقَةٌ مِنَ الصَّدَقَاتِ.“

"رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے روزے کو لغو اور نا مناسب باتوں (کے گناہ) سے پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کے لیے صدقہ فطر کو فرض قرار دیا۔ جس نے نماز (عید) سے پہلے یہ ادا کر دیا، اس کا یہ قبول شدہ صدقہ ہے اور جس نے نماز کے بعد ادا کیا تو وہ تو ایک عام صدقہ ہے (صدقہ فطر نہیں)."

📜 - *[ سنن إبن ماجه : ١٨٢٧، حسن ]*

مولانا عطاء اللہ ساجد حفظه الله اس حدیث کے تحت فوائد ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں :

”صدقہ فطر کی مشروعیت میں یہ حکمت ہے کہ غریب اور مسکین بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو جائیں۔ مسلمان اپنی خوشی میں دوسرے مسلمانوں کو بھی شریک کرتا ہے۔ صدقہ فطر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ روزے کے آداب میں ہو جانے والی کمی اور کوتاہی معاف فرما دیتا ہے۔ نماز عید سے پہلے صدقہ فطر کی ادائیگی کا آخری وقت ہے۔ عید کے دن سے پہلے ادا کر دینا بھی درست ہے۔ نافع رحمه الله نے فرمایا : صحابہ کرام رضوان الله عليهم أجمعين عید سے ایک دو دن پہلے ہی صدقہ فطر ادا کر دیا کرتے تھے. (البخاري : ١٥١١)۔ اگر صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا نہ کیا جا سکے تو بعد میں ادا کر دینا چاہیے، اس سے اگر صدقہ فطر کا خاص ثواب تو نہیں ملے گا، تاہم عام صدقے کا ثواب مل جائے گا اور اس طرح اس محرومی کی کسی حد تک تلافی ہو جائے گی۔“

📜 [ سنن إبن ماجه مترجم : ٦٥/٣ ]

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS