Kya Billi ke Kapare se lag jane par kapara (Clothes) Napak Ho jayega.
Sawal: Agar Billi kisi kapare ke sath lage to kya wah kapara napak ho jayega? Hamare Ghar pe Billi hai wah aksar hamare Kaparo Se lagti rahati hai.
اسلام علیکم
اگر بلی کسی کپڑے کے ساتھ لگے تو کیا کپڑے ناپاک/پلید ہو جائے گے؟ ہمارے گھر میں بلی ہے وہ اکثر پاؤں اور ساتھ کپڑوں سے لگتی ہے۔؟
جواب تحریری
الحمدللہ
حضرت کبشہ بنت کعب بن مالک انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے } یہ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہما کی بہو ہیں { بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو قتادہ انکے گھر آئے تو انہوں نے انکے لئے وضو کی خاطر پانی انڈیلا ،اتنے میں ایک بلی آگئی اور اسی برتن سے پانی پینے لگی ، حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بلی کے لئے برتن کو قدرے ٹیڑھا کر دیا حتی کہ اس نے پانی پی لیا ، حضرت کبشہ کہتی ہیں کہ حضرت ابو قتادہ نے مجھے دیکھا کہ میں اسے حیرت سے دیکھ رہی ہوں تو انہوں نے کہا :اے بھتیجی کیا تو اس پر تعجب کر رہی ہے ؟ میں نے جواب دیا : ہاں ، انہوں نے کہا :اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے :
إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ –
بلی ناپاک نہیں ہے، یہ ہر وقت گھر میں آمد و رفت رکھنے والوں اور رکھنے والیوں میں سے ہے ۔
{سنن ابوداود:75 الطہارۃ ۔سنن الترمذی:92 الطہارۃ۔سنن النسائی 68 الطہارۃ}
فرمان رسول ﷺ :”یہ تمہارے پاس آمدو رفت رکھنے والے ہیں ”اس سے بہت سے اہل علم نے یہ استدلال کیا ہے کہ چھوٹے بچوں کا جسم اور منھ وغیرہ پاک ہے خواہ نجاست ہی کیوں نہ لگی ہو ، یعنی اگر کوئی نجاست ظاہر نہیں ہے تو انہیں گود میں لیکر نماز وطواف وغیرہ عبادتیں کی جاسکتی ہیں ، اسی طرح گدھے کا لعاب ، بال اور اسکا پسینہ بھی پاک ہے کیونکہ بلی کے لعاب کا گدھے کے لعاب اور پسینہ میں مشقت کے لحاظ سے کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے ، نیز اللہ رسول ﷺ اور آپ کے صحابہ گدھے کی سواری کیا کرتے تھے لیکن کہیں بھی یہ مذکور نہیں ہے کہ وہ لوگ اس سے پر ہیز کرتے رہے ہوں ، البتہ گدھے کا گوشت نجساور اسکا کھانا حرام ہے لیکن جہاں تک اسکے لعاب ، پسینہ اور بال وغیرہ کا تعلق ہے تو نہ نبی کریم ﷺ اس سے بچتے رہے ہیں اور نہ ہی اس سے روکا ہے ۔
واللہ اعلم باالصواب
No comments:
Post a Comment