find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ya Allah Meri Beti Apni Maa ke Jaisa Bhag kar Shadi na kare?

Maa Baap se Chupke Chupke Nikah karne ka Anjam.
Bhag kar Shadi Karne wale kyu chahate hai ke Hamara Aulad Ham logo ke jaise Bhag kar Shadi na kare?
ماں باپ نے بڑے لاڈ و پیار سے اس کی پرورش کی۔جوان ہوئی تو والدین کی رضامندی کے بغیر کالج کے ٹیچر سے خفیہ نکاح کر لیا۔باپ کو جب پتہ چلا تو بیٹی نے جواب دیا۔
"میرا نکاح ہو چکا ہے،بہتر یہی ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں مجھے رخصت کر دیں ورنہ میں خود ان کے پاس چلی جاوں گی؟"
باپ نے کہا کہ اگر آپ کا یہ حتمی فیصلہ ہے تو آپ نے گھر سے جو کچھ لینا ہے،لے لیں اور خود ہی اپنے شوہر کے پاس چلی جاو۔لیکن یہ یاد رکھنا،اب آپ کا ،ہم سے،اور ہمارا آپ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔آپ ہمارے لیے مر گئیں اور ہم اپ کیلیے؟"
وہ خوشی خوشی سامان پیک کرکے اپنے شوہر کے پاس چلی گئی۔تقریبا آٹھ سال بعد اس کی ملاقات ایک قریبی عزیز سے ہوئی اور وہ اسے اپنے گھر لے آیا۔
• خیر خیریت دریافت کرنے کے دوران اس نے زاروقطار رونا شروع کر دیا۔وہ سمجھا کہ شاید گھر کے حالات صحیح نہیں ہوں گے۔والدین کی نافرمانی اور جدائی کا پچھتاوا اسے رلائے جا رہا ہو گا ۔تمام گھر والے اسے دلاسے دینے لگے اور رونے کی وجہ دریافت کرنے لگے۔بہت اصرار کے بعد اس نے رونے کی وجہ بتائی۔وہ کچھ یوں گویا ہوئی۔
• "میں نے والدین کی نافرمانی کی،ان سے تمام تعلقات ختم ہو گئے۔اس کا پچھتاوا تو مجھے ساری زندگی رہے گا ۔مالی لحاظ سے بھی مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے۔اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔
• لیکن میرے لیے جو سب سے زیادہ تکلیف دہ بات ہے وہ کچھ اور ہے۔میری صرف ایک ہی بیٹی ہے۔میرے شوہر جب نماز پڑھنے کے بعد دعا مانگتے ہیں تو میں نے چپکے سے کئی بار ان کی دعا سنی ہے۔وہ روتے ہوئے اور گڑگڑاتے ہوئے اللہ پاک سےصرف ایک ہی دعا مانگ رہے ہوتے ہیں۔
• "یا اللہ !!میری بیٹی ماں پہ نہ جائے!
• یا اللہ !!میری بیٹی ماں پہ نہ جائے!
• یااللہ!!یہ اپنی ماں کی طرح گھر سے بھاگ کے کبھی شادی نہ کرے۔یہ اپنی ماں کی طرح اپنے والدین کی عزت کو کبھی رسوا نہ کرے!!!""
کاپی۔۔۔
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS