Kushadgi Rizk ke Sharai Asbab
کشادگی رزق کے شرعی اسباب. (Part 01)
2- ایمان اور تقوی:
اللہ تعالی فرماتا ہے:
"و لو أن أهل القرى آمنوا واتقوا لفتحنا عليهم بركات من السماء والأرض..."(سورة الأعراف:96)
"اور اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور تقوی اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکتیں کھول دیتے۔۔۔"
یعنی جو لوگ ایمان اور تقوی اختیار کرتے ہیں اللہ تعالی ان کے لئے خیر وبرکت اور رزق کو عام کر دیتا ہے اور ہر جانب سے اس کا حاصل کرنا ان کے لئے آسان کر دیتا ہے۔
✍ اللہ تعالی مزید فرماتا ہے:
"و من يتق الله يجعل له مخرجا و يرزقه من حيث لا يحتسب."(سورة الطلاق:2-3)
*"اور جو کوئی اللہ کا تقوی اختیار کرتا ہے وہ اس کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکال دیتا اور اس کو وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا۔"*
یعنی جو شخص تقوی اور پرہیز گاری اختیار کرتا ہے اللہ تعالی اس کے لئے ہر تنگی اور مشکل سے نکلنے کی سبیل پیدا فرما دیتا ہے اور اس کو دنیا وآخرت کے ہر غم اور مصیبت سے نجات دیتا ہے، نیز اس کو وہاں سے رزق عطا فرماتا ہے جہاں سے رزق ملنا اس کے خواب وخیال میں بھی نہیں ہوتا۔
✍ معلوم ہوا کہ اللہ تعالی پر ایمان لانا اور اس کا تقوی وپرہیزگاری اختیار کرنا زندگی کی خوش حالی اور رزق کی کشادگی کا ذریعہ ہے۔
✍ اللہ تعالی ہمیں ایمان پر قائم رہنے اور تقوی وپرہیزگاری اختیار کرنے کی توفیق دے اور زندگی کی خوش حالی اور رزق میں فراوانی اور برکت عطا فرمائے۔
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر "جبیل سعودی عرب"
No comments:
Post a Comment