find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Namaj Se Pahle Jubani Niyat Karna Kaisa Hai?

Namaj Se Pahle Niyat Karne Ke Kya Dalail Hai?

نماز کی زبانی نیت کرنا​
بے شمار نمازیوں کی یہ بڑی مشہور بدعت ہے کہ وہ نماز سے پہلے مختلف الفاظ کے ساتھ زبانی نیت کرنا شروع کر دیتے ہیں مثلاََ
((نویت ان اصلی کذا رکعۃ فرضاََ للظھرائو۔۔۔۔و نحوہ))
''میں نیت کرتا ہوں اتنی رکعت نماز پڑھوں گا۔یا ظہر کی۔۔۔۔اس جیسے الفاظ ہوتے ہیں۔''
یہ پرانی بدعت ہے۔شریعت اسلامیہ میں اسکی کوئی دلیل نہیں حتی کہ کوئی ضعیف حدیث بھی اس کی موید نہیں ہے۔
بلکہ نیت کا مقام دل ہے جیسا کہ کتاب و سنت سے ثابت ہے اور اسی پر عقل والوں کا اجماع ہے۔زبان کے ساتھ نماز یا دوسری عبادات میں نیت کرنا نہ تو نبی کریم ۖ سے ثابت ہے اور نہ کسی صحابی سے،نہ کسی تابعی سے اور نہ کسی معتبر اما م سے۔
اس مسئلہ پر نہ کوئی صحیح سند ہے اور نہ ضعیف'آپ ۖ کا افتتاح نماز میں صرف یہی طریقہ ہوتا تھا کہ ''اللہ اکبر''کہتے تھے۔امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں۔
''رسول اللہ ۖ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اللہ کہتے 'اس (تکبیر) سے پہلے آپ کچھ بھی نہیں کہتے اور نہ زبانی نیت کرتے۔نہ یہ فرماتے کہ:میں ایسے،چار رکعتیں،قبلہ رخ ہو کر پڑھتا ہوں،امام یا مقتدی کی حثیت سے،اور نہ یہ فرماتے کہ اداء ہے یا قضاء ہے یا (میری یہ نماز)فرض وقت(میں) ہے۔یہ سب بدعات ہیں۔ آپ ۖ سے اس کا ثبوت نہ صحیح سند سے ہے اور نہ ضعیف سند سے۔ان میں سے ایک لفظ بھی با سند(متصل)یا مرسل(یعنی منقطع) مروی نہیں ہے۔اور نہ کسی صحابی سے یہ (عمل) منقول ہے۔تابعین کرام اور آئمہ اربعہ میں سے بھی کسی نے اسے (مستحب و)مستحسن قرار نہیں دیا۔
(زاد المعاد ج١ص٢٠١فصل فی ھدیہ ۖ فی الصلاۃ 
Namaj-E-Janaza Me Surah Al Fatiha Padhna.☘☘☘☘☘☘

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS