find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Dawat-E-Deen Ki Fazilat Aur Ahmiyat Kyu Aur Kaise?

Dawat-E-Deen Ki Fazilat o Ahmiyat Kyu Aur Kaise?

السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
سلسلہ دروس از : حافظ خلیل الرحمٰن عبدالستار سنابلی حفظہ اللہ
۔ ─━══★◐★══━──━══★◐★══━─
سلسلہ "خطبات کے اہم نکات" نمبر 11
دعوت دین: اہمیت و فضیلت، کیوں اور کیسے؟
1- دعوت دین کا شرعی حکم (النحل:125) (آل عمران:104) (صحیح بخاری:3461)
2- دعوت دین کے فضائل:
** داعی اور اس کی باتیں سب سے بہترین (حم السجدۃ:33)
** داعی کے لئے بے شمار اجر و ثواب (صحیح مسلم:1893) (صحیح بخاری:2942)
** دعوت کی بنا پر ہی خیر امت کا لقب دیا گیا (آل عمران:110)
** دعوت کی مشقت اٹھانے والا کامیاب (آل عمران:104)
3- دعوت قرآن و حدیث کی دینی چاہئے (المائدۃ:67) (الاعراف:3)
4- داعی کا اعلان کیا ہونا چاہئے؟ (یوسف:108)
5- دعوت کا مضمون کیا ہونا چاہئے:
** رب کے راستے کی دعوت (النحل:125)
** توحید سب سے پہلے (الجن:20) (صحیح بخاری:25)
** توحید کے بعد حالات اور مدعو کا خیال کرتے ہوئے بقیہ اسلامی تعلیمات کی دعوت دی جائے (صحیح مسلم:19)
6- دعوت کیسے دی جائے:
** حکمت کے ساتھ
** موعظت کے ساتھ اور ناصحانہ انداز میں
** اگر بحث یا جدال کی نوبت آ جائے تو احسن طریقہ اختیار کرے (النحل:125) (حم السجدۃ:34)
7- داعی کا کام دعوت دینا ہے نہ کہ ہدایت دینا، ہدایت اللہ دیتا ہے (القصص:56) (صحیح بخاری:1360)
8- داعی کے اوصاف کیا ہوں:
** اخلاص (اس لئے کہ اخلاص ہر قسم کی عبادت کے لئے دوسری شرط ہے)
** علم و بصیرت سے لیس ہو (داعی جب علم وبصیرت والا ہوگا تو اس کی بات مدلل اور محقق نیز مقبول ہوگی)
** صداقت و سچائی کا پیکر ہو (اس لئے کہ داعی اگر جھوٹا یا خائن ہوگا تو لوگوں کو جھوٹی اور غلط معلومات دے گا)
** تواضع اختیار کرنے والا ہو، متکبر نہ ہو (اس لئے کہ تواضع اللہ کو پسند ہے اور متکبر کی بات اثر دار نہیں ہوتی)
** حلم و رفق یعنی نرمی اور عقلمندی اس کے اندر موجود ہو (یہ صفت لوگوں کو داعی کے قریب اور اس کا گرویدہ بنا دے گی)
** صبر و برداشت کا مادہ بھی رکھتا ہو (اس راستے میں پریشانیاں اور تکالیف آئیں گی جن پر صبر بے انتہا ضروری ہے)
حافظ خلیل الرحمن عبدالستار سنابلی
13دسمبر2018ء/05ربیع الآخر1440ھ
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS