find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Modi Sarkar Ki Nayi DARKHWAST Supreme court Se Kya Hai?

Modi Hukumat Ki Nayi Darkhwast

مودی حکومت کی نئی درخواست.
*تحریر ۔حافظ عبدالسلام ندوی (جامعہ حسان بن ثابت ،ٹھکہاں کوٹھی ،موتی پور مظفرپور)*
رام جنم بھومی -بابری مسجد معاملہ میں حکومت نے ایک جدید نقطہ نکال لیا ہے ،اس نے ایک درخواست دائر کرکے عدالت عظمی سے کہاہے کہ وہ ایودھیا کی غیر متنازع اراضی پر سے اپنا سابق حکم اٹھالے۔
جسے ہم ایودھیا تنازع کہتے ہیں ،عدالت میں وہ بنیادی طور سے زمین کے مالکانہ حق کا تنازع ہے ،یہ تنازع صرف ۷۷.۲ ایکڑ زمین پر ہے ،اس سے متصل باقی ۶۷ایکڑ زمین پر تنازع تو نہیں ہے ،مگر عدالت کاسابق حکم اس پر نافذ ہے ،یعنی اسکے مالکانہ حق کو لے کر کوئی تنازع نہیں ہے ،لیکن جسکی وہ ملکیت ہے وہ اس پر کوئی تعمیر نہیں کرسکتا ،یہ حکم بابری مسجد کی عمارت کے انہدام کے بعد نافذ کیا گیا تھا،بعد میں حکومت نے اس زمین کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا،درخواست سے یہ ظاہر نہیں ہے کہ اگر اس زمین سے عدالتی حکم ہٹتاہے تو حکومت اس زمین کا کیا کریگی ؟یہاں ایک اٹکل ضروری لگائی جاسکتی ہے کہ حکومت اسے ہندو قوم پرست تنظیم وشوہندو پریشد کے ذریعہ تشکیل دئے گئے ٹرسٹ رام مندر ٹرسٹ کے حوالے کردے گی ،تاکہ وہ اس پر اپنی طرف سے تعمیری کام کاآغاز کرسکے اور باقی تعمیر کے لئے وہ عدالت عظمی کے آخری حکم کا انتظارکرے،عدالت عظمی اس پر کیا رخ اختیار کرے گی یہ نہیں کہاجاسکتا لیکن یہ نئی درخواست بتاتی ہے کہ رام مندر کولیکے سیاست تیز ہوگئی ہے ،وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر پر آرڈیننس لانے سے انکار کرچکے ہیں ،جسکا مطلب ہے کہ فی الحال آخری فیصلہ عدالت عظمی کو ہی کرنا ہے ،عام انتخابات کافی قریب ہے،اس وجہ سے اس معاملہ کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے ،بہت سے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اس معاملہ کی فوری سنوائی ہو اور جلد فیصلہ دے دیاجائے ،وہاں یہ معاملہ اسی طرح سے لٹک رہا ہے جیسے ہماری عدالتوں میں اکثر معاملے اٹکتے ہوئے آگے بڑھتے رہتے ہیں ،منگل کو ہی عدالت عظمی میں اس معاملہ کی سنوائی ہونی تھی ،لیکن ایک جج کی چھٹی پر ہونے کے سبب سنوائی مؤخر کردی گئی اسلئے یہ امید تو کم ہی ہے کہ عدالت عظمی اپنی باقی ترجیحات کو چھوڑ سب سے پہلے اس نئی درخواست کی سنوائی کریگی ،ظاہر ہے اگر یہی رفتار رہی تو انتخابات سے پہلے ہمیں کسی بھی فیصلہ کی امید نہیں کرنی چاہئے،ایک طرح سے شاید یہ بہتر بھی ہوگا ،کیونکہ عدالت میں جو بھی فیصلہ ہوگا ،اسکا سیاسی مفاد لینے کی کوشش اس یا اس فریق کے ذریعہ کی جائیگی ،
یہ صحیح ہے کہ رام مندر -بابری مسجد کا تنازع دہائیوں سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے ،اب جب یہ معاملہ عدالت عظمی میں پہنچ چکاہے تو امید بنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ آئیگا وہ آخری ہوگا،یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو ملک کی بڑی آبادی کی نفسیات کو الگ -الگ طرح سے چھوتا ہے ،جہاں معاملہ سماج کی نفسیات کا ہو وہاں کسی بھی طرح کی جلد بازی شاید صحیح نہیں ہے،اسکے بجائے بہتر ہوگا کہ ہم اس معاملہ پر عوام میں ایک اتفاق رائے بنانے کی کوشش کریں ،اس پر اتفاق رائے بنانا بہت ضروری ہے کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سب کو قبول ہوگا ،اگر ہم ایسا کرسکے تو عوام نہ صرف اس فیصلہ کو نرمی اور امن سے قبول کریگی،بلکہ یہ ایک ایسی مثال بنے گی جو ہندوستانی معاشرہ کی پختگی کو ساری دنیا کے سامنے پیش کرے گی.
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS