find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ikhlas Ki Ahmiyat Aur Uske Fawaid

 Ikhlas Ki Ahmiyat Aur Uske Fawaid

بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
سلسلہ دروس از : حافظ خلیل الرحمٰن عبدالستار سنابلی حفظہ اللہ
سلسلہ "خطبات کے اہم نکات" نمبر 10
اخلاص کی اہمیت اور اس کے فوائد وثمرات
1- اخلاص کا معنی ومفہوم
2- اخلاص کی اہمیت:
1- اللہ نے اخلاص کا حکم دیا ہے (الزمر:3-2) (البینۃ:5)
2- مومن کی زندگی کا مقصد اخلاص کے ساتھ اللہ کی عبادت ہے (الانعام:163-162)
3- اخلاص کے بنا عبادت مقبول نہیں ہوتی ہے (الکہف:110)
4- اجر عظیم کا ذریعہ ہے (النساء:114)
5- اخلاص کو اپنانے والا دین کے اعتبار سے سب سے بہترین شخص (النساء:125)
6- اعمال کا دار و مدار اخلاص کے ہونے نہ ہونے پر ہے (صحیح بخاری:1)
3- اخلاص کے فوائد و ثمرات:
1- دنیا و آخرت کی بھلائی کا حصول (النحل:97)
2- اعمال مقبول ہو جاتے ہیں (الکہف:110)
3- مخلص کا ہراچھا ارادہ لکھ لیا جاتا ہے خواہ وہ اس پر عمل ہی نہ کرے (صحیح مسلم:130)
4- اخلاص اللہ کی مدد کے نزول کا سبب ہے (الانفال:45)
5- اخلاص دنیا و آخرت کی مصیبتوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے (غار میں پھنس جانے والوں کا واقعہ، صحیح بخاری:2215)
6- شیطان سے حفاظت اور آڑ حاصل ہوتی ہے (ص:83-82) (یوسف:24)
7- نبی کی شفاعت کے حصول کی وجہ (صحیح بخاری:99)
8- دعائیں مقبول ہوتی ہیں (مختلف مثالیں ہیں)
9- گناہوں کی معافی اور اللہ کی رضامندی حاصل ہوتی ہے (کتے کو پانی پلانے کا واقعہ، صحیح بخاری:2363)
4- اپنے اعمال میں اخلاص پیدا کرنا کیسے ممکن ہے؟
1- یہ خیال رکھیں کہ آپ اللہ کے غلام اور بندے ہیں
2- اللہ کے احسانات و فضل کو ہمیشہ اپنے دماغ میں رکھیں
3- اس حقیقت کو کبھی نہ بھولیں کہ شیطان آپ کا دشمن ہے
4- اللہ کی ناراضگی کا خوف دل میں پیدا کریں
5- موت کو یاد کرتے رہیں اور اس سے غافل نہ ہوں
6- قرآن کی تلاوت کو اپنی عادت بنا لیں
7- دن میں یا رات کے کسی وقت سنت موکدہ یا نفلی نمازیں تنہائی میں انجام دینے کی عادت بنائیں
8- ریاکاری کے انجام اور اس کی سزا پر غور کرتے رہیں (صحیح مسلم:2985)
5- ریاکاری اور اخلاص سے خالی عبادتیں کرنے والوں کا انجام (صحیح مسلم:1905)
حافظ خلیل الرحمن عبدالستار سنابلی
12دسمبر2018ء/04ربیع الآخر1440ھ
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS