find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Jama Hassan Bin Sabit Academy Mahej Ek Idara Nahi Maktab-E-Fikr Hai.

Jama Hassan Bin Sabit Academy Mahej Ek Idara Nahi Balke Ek Maktba Fikr Hai.

جامعہ حسان بن ثابت محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک مکتبہ فکر ہے.
(مکمل پڑھیں،ایک چشم کشا تحریر)
26 جنوری 2019 یہ وہ تاریخی دن ہے جس میں جامعہ حسان بن ثابت کا قیام عمل میں آیا، آج 29 جنوری ہے یعنی محض تین دن قبل ہی اس کی بنیاد پڑی ہے ان مختصر ایام میں ہی الحمدللہ تعالیٰ طلبہ و طالبات کی تعداد روز افزوں بڑھ رہی ہے اور ادارہ بحمدللہ ترقی کی جانب گامزن ہے ،لیکن ادارہ اور اس کے بانی کے لیے کوائنٹیٹی یعنی تعداد سے زیادہ اہم کوالٹی یعنی خصوصیت ہے یعنی محض سند یافتہ علماء کی بھیڑ عوام کے درمیان پہنچا دینا کافی نہیں بلکہ سند کے ساتھ وہ لیاقت اور قابلیت بھی ہونی ضروری ہے جس سے مستقبل میں قوم کی تعمیر کا کام انجام دینے کے قابل بن سکے،
اس وقت طلبہ و طالبات کی کل تعداد 40 ہے اور ان میں اکثر وہ ہیں جن کی بنیاد انتہائی کمزور ہے دراصل اکثرہندوستانی مکاتب کی تعلیم اس قدر سطحی ہوتی ہے کہ اس سے بچے عالم بننے کے بجائے پڑھے لکھے جاھل بن جاتے ہیں ،چنانچہ ازسرنو ان کی بنیاد کو پختہ اور پائیدار بنانا یہ ایک بڑا چیلنج ہے
ایک دوسرا چیلنج بہار کے دیہی علاقوں میں زبان کا ہے چونکہ ان طلباوطالبات کی پرداخت جس گھرانے میں ہوتی ہے وہ خود علاقائی زبانوں کا رسیا ہوتا ہے جس کی بنا پر ان کے لئے دوسری کسی زبان کے الفاظ کی صحیح طور سے ادائیگی کر پڑھنا بڑا مشکل امر ہوتا ہے،
ان دو چیلنجوں کو پورا کرنے کے لئے جمیعت السلام التعلیمیہ الخیریہ کے تحت ایک شعبہ حسان بن ثابت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،
یہ تو تھی مبتدی طلباء کی بات
اب رہا مسئلہ فارغین مدارس کو حالات حاضرہ کے شانہ بشانہ کھڑا کرنے کا تواس سلسلے میں جمیعت السلام کی جانب سے فارغین مدارس کے لئے ایک ایسا شعبہ قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ ہندوستان کا سب سے مشکل امتحان یعنی سول سروسز امتحان میں بیٹھنے کے قابل ہوسکےچونکہ ہمارے ملک میں ڈیموکریسی یعنی جمہوری حکومت کے ساتھ بیوروکریسی یعنی نوکرشاہی یا دفتری حکومت کا بڑے پیمانے پر عمل دخل ہے اور موجودہ حالات میں بیوروکریسی کو کرپٹ افسران سے محفوظ رکھنے کے لئے فارغین مدارس کو وہاں تک پہنچانا ازحد ضروری ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہم نے دو یا تین فیصد سے زیادہ بیوروکریٹس دیے ہی نہیں ہیں ،2013 ع میں 1122 آئی اے ایس افسران میں محض 34 مسلم تھے یعنی 3.03 فیصد جبکہ 2014 میں بارہ سو چھتیس میں 40، 2015 میں 1078 میں 37، 2016 میں 1099 میں 50، 2017 میں 990 میں 51 یعنی ۵.۵% اور یہ آزاد ہندوستان میں اب تک کا سب سے بہتر نتیجہ ہے ،
2011 عیسوی میں ہوئی آبادی کی شماری کے مطابق ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 17.22 کروڑ ہے جو ہندوستان کی کل آبادی کا14.2 فیصد ہے،
دی انڈین ایکسپریس کی ایک تحریر کے مطابق  5.73 لاکھ مسلمانوں پر ایک آئی اے ایس یا آئی پی ایس افسر ہے جبکہ غیر مسلموں میں 1.8لاکھ پر ایک آئی اےایس یا آئی پی ایس افسر ہے
یہ محض اوہام پر مبنی کوئی تحریر نہیں بلکہ زمینی حقیقت ہے جو کہ ہم سب کے رونگٹے کھڑے کر دینے والی ہے لیکن سکے کا دوسرا رخ یہ بھی ہے کہ اس خلیج کو پاٹنے کے لئے کئی سارے افراد نے کوششیں بھی کی ہے ،اس سلسلے میں سب سے موثر اور انقلابی قدم جس نے اٹھایا ہے وہ ہے زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا، جس کے چیئرمین جناب سید ظفر محمود صاحب ہیں،
گزشتہ سال یعنی 2018 عیسوی میں اس قابل فخر تنظیم نے ہندوستان کو 29 مسلم بیوروکریٹس دیا ہے جو کہ آزاد ہندوستان کا اب تک کا سب سے تاریخی عمل قرار دیا جاسکتا ہے لیکن چونکہ اس میں فارغین مدارس نے حصہ نہیں لیا اس لئے ہماری تحریک ان سے مختلف ہو جاتی ہے اس لئے کہ مقصد محض مسلم افسران کی تعداد میں اضافہ نہیں ہے بلکہ ایسے مسلم افراد کو حکومت کی کرسی تک پہنچانا ہے جس نے اپنی تعلیم کی ابتداء اللہ کے نام سے کی ہو اور اس کے لئے علماء سے زیادہ موزوں دیگر نہیں ہو سکتے ،
ہمیں اس بات کا اعتراف ہے کہ اس مشکل ترین امتحان کی تیاری کے لیے ماہر اساتذہ کی فراہمی کم پیسوں میں مشکل ہی نہیں ناممکن ہے پر اس کا خرچ ہمارے مسلم عوام برداشت کریں گے غریب طلباء نہیں آپ حضرات سے گزارش ہے کہ ہمیں آپ تعاون کرتے رہیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں اور اگر آپ تنظیم کی کسی طرح مدد کر سکتے ہیں تو نیچے دیے گئے ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں
تحریرـ عبدالسلام ندوی چیئرمین السلام ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ* Jamiyatussalamtrust@gmail.com
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS