Kya Janaze Ki Namaz ki Niyat ke bad Muktadi Emam ke Pichhe Khamosh Rahe ya Fir Muktadi bhi Charon Takbeerein Padhe.
شیخ جرجیس انصاری صاحب اسلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ سوال کیا نماز جنازہ کی نیت کے بعد مقتدی امام پیچھے خاموش کھڑا رہے یا مقتدی بھی چاروں تکبیریں پڑھے جواب عنایت فرمائیں شکریہ
─┅━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
جی ہاں محترم وارث سومرو برادر صلاةالجنازہ میں مقتدی بھی وہی کچھ کرے گا جو کچھ اس کا امام کر رہا ہے
( دیکھیے : مختصر احکام الجنائز للبانیؒ/صفحہ : 108/مسئلہ : 80 )
یعنی جنازہ کی چار تکبیرات میں مقتدی پہلی تکبیر میں اعوذ باللہ ، بسم اللہ اور سورہ فاتحہ پڑھے گا ۔ سورہ فاتحہ سے قبل دعائے استفتاح اور اس کے بعد کوئی سورت پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں ہےتاہم سورہ فاتحہ ضرور پڑھے گا ۔ دوسری تکبیر میں نماز میں پڑھا جانے والا درودابراہیمی پڑھے گا ۔ تیسری تکبیر میں جنازے کی دعا پڑھے گا ۔
جنازہ کی کئی دعائیں ہیں ،ان میں سے کوئی پڑھ لینا کافی ہے ۔ ایک دعا یہ ہے : اللَّهمَّ اغْفِرْ لحيِّنا وميِّتِنا وشاهدنا وغائِبنا وصَغيرنا وَكبيرنا وذَكرِنا وأُنثانا اللَّهمَّ مَنْ أحييتَه مِنَّا فأحيِه علَى الإسلامِ ومن تَوَفَّيتَه مِنَّا فتَوفَّهُ علَى الإيمانِ اللَّهمَّ لا تحرمنا أجرَه ولا تُضلَّنا بعدَه
(صحيح ابن ماجه:1226)
اور چوتھی تکبیر میں آخری تکبیر پر سلام پھیر دے گا ۔
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
No comments:
Post a Comment