find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Beto Aur Betiyon Ki Talim Ke Sath Sath Tarbiyat Kitni Ahem Hai Daur-E-Hazir Me?

Beto Aur Betiyon ko Padhaye Mager Uski Tarbiyat Bhi Achi Kare. 

بیٹی کو پڑھا لو کل کو حالات کیسے ہوں کوئ پتا نہیں ہے.. چلو برے حالات میں اپنے آپ کو سنبھال تو لے گی...بیٹی کی تعلیم کی شروعات ہی اس طرح کی سوچ سے ہوتی ہے.. یعنی بیٹی کو اگر پڑھانا ہے تو شعور اور آگہی کے لئے نہیں بلکہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے... تا کہ وہ کما سکے مرد کی طرح گھر سنبھال سکے..اور اس سوچ نے اس بیٹی کو ضدی ہٹ دھرم بنا دیا

...کانفیڈینس Confidence)کے نام پر اپنی بیٹیوں میں ہم نے خود سے زبان درازی اور منہ پھٹ ہونے کی عادتیں پروان چڑھا دی... سٹریٹ فارورڈ کہہ کر ہم نے خود ہی بیٹیوں کو ٹکا کر دوسرے کو بے عزت کرنا سکھا دیا.. بولڈنیس کے نام پر بے حیائ بڑھنے لگی
آج ہم دیکھیں تو سکول سے لے کر کالج اور یونیورسٹیوں تک لڑکیاں گولڈ میڈلسٹ ہیں پوزیشن ہولڈرز ہیں..ہر فیلڈ میں لڑکیوں کی اک کثیر تعداد موجود...وہی تعلیم جس کی شروعات شعور اور آگہی نہیں بلکہ کچھ بنا کر لوگوں پر دھاک جمانا تھی اس تعلیم نے پھر شعور کیا دینا تھا آگہی کیا دینی تھی اس تعلیم نے صرف دھاک ہی بٹھانی تھی...مختلف شعبوں میں کامیاب اور گھر گرہستی میں ناکام ہی کرنا تھا
آج کی تعلیم نے عورت کو اتنا کامیاب کر دیا ہے کہ وہ فضا کی بلندیوں میں جہاز اڑا رہی ہے آسمان چھو رہی ہے لیکن اپنے گھر والوں کے دلوں کو نہیں چھو سکی
آج کی تعلیم نے عورت کو اتنا کامیاب کر دیا ہے کہ وہ مکانوں کے نقشے بنا رہی ہے کنسٹرکشن کر رہی ہے لیکن اپنے مکان میں رہنے والے مکینوں کے ساتھ تعلق کیسے buildکرنا ہے یہ نہیں جان سکی
آج کی تعلیم نے عورت کو اتنا حساس بنایا ہے کہ وہ لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کر کے پینٹنگز کی شکل میں بہترین انداز سے ڈھال دیتی ہے لیکن اپنے گھر کے لوگوں کو درد کو سمجھنے سے قاصر ہے
دورِے حاضر کی تعلیم نے عورت کو کامیاب ماہرِ نفسیات تو بنا دیا ہے کہ وہ لوگوں کے ذہنوں کی گرہیں کھول رہی ہے لیکن اپنے گھر کے افراد کے ذہنوں کو پڑھنے کے قابل نہیں رہی..
آج عورت اک کامیاب پولیس آفیسر تو بن گئ ہے اتنی بہادر کہ چور ڈاکو لٹیروں کو پکڑ رہی ہے لیکن اس کی ناک کے نیچے اس کے گھر میں کوئ #اور نقب لگا جائے وہ نہیں دیکھ پاتی....
عورت یہ تو سیکھ گئ کہ آانکھوں میں کاجل مسکارا کس طرح لگانا ہے لیکن سرمہ بن کر دوسروں کی آنکھوں مکں کیسے جچنا ہے یہ سیکھنے سے قاصر رہی
دورِ حاضر کی تعلیم نے عورت کو ہر فیلڈ میں کامیاب کر دیا ہے لیکن افسوس کی گھر گرہستی میں ناکام کر دیا ہے....اس کی وجہ تعلیم دلوانے کی طرف پہلی غلط سوچ اور رویہ ہی ہے...کیونکہ تعلیم تو پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے دلوائ جا رہی ہے...عورت پاؤں پہ کھڑی. تو ہو گئ لیکن گھر میں کھڑی نہ ہو سکی
اسی سوچ نے دورانِ تعلیم لڑکیوں میں ضد..ہٹ دھرمی.. مقابلہ بازی جیسے جذبوں کو پروان چڑھا دیا...وہ یہ سمجھنے لگی کہ وہ مرد کے شانہ بشانہ چل رہی ہے اس کے برابر ہے جبکہ یہ بھول گئ کہ مرد کو اک درجہ فوقیت اللہ نے دی ہے...
زیادہ پڑھنے اور نوکری کے چکروں میں اک لڑکی اپنی عمر کی اٹھائیس تیس بہاریں گزار لیتی ہے اور جب شادی ہوتی ہے تب وہ اس عمر میں ہوتی ہے جہاں وہ چاہتی ہے صرف اس کی بات سنی اور مانی جائے... وہ خود مولڈ ہونا نہیں جانتی.. اور گھروں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے
تعلیم صرف یہ نہیں کہ آپ ڈگریاں لو اور کسی اعلی سیٹ پر بیٹھ جاؤ..تعلیم تو وہ ہے جو گھر بنانا سکھائے..تربیت کرے..
صرف تعلیم نہیں تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری ہے ورنہ گھر ٹوٹنے کی ریشو اسی طرح بڑھتی رہے گی...
میں نے اکثر ہر فیلڈ میں ہر طرح کامیاب عورت کا گھر ٹوٹا ہوا دیکھا ہے...کیونکہ میں نے ااکثر پڑھی لکھی عورت میں صبر کا مادہ کم ہی دیکھا ہے
میرے نزدیک وہ ان پڑھ عورت بہترین عورت ہے جس نے صبر اور برداشت سے اپنے گھر اور گھر کے لوگوں کو جوڑے رکھا... وہ ان پڑھ عورت ہی دنیا کی کامیاب ترین عورت ہے جو اپنے گھر اور گھر کے مکینوں کو جوڑ کر رکھے ہوے ہےے.. اصل علم شعور والی عورت وہی ہے.. نا کہ وہ جو مردوں کی طرح کامیاب تو ہو گئ لیکن عورت ناکام ہے
بیٹی کو تعلیم دلوائیں لیکن اسکی تربیت بھی کریں...اسے پڑھائیں اس لئے کہ وہ گھر بنائے اچھی انسان بنے
(گھر ٹوٹنے کی ذمہ دار جتنی عورت ہے اتنا ہی مرد بھی ہوتا ہے...یہ صرف عورتوں کے موضوع پہ لکھنا تھا...بیٹا ہو یا بیٹی دونوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے...دونوں کو اک اچھا انسان بنانا ضروری ہے)..
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS