find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Hmare Waldain Ki Nasihat Aur Hmari Radd-E-Amal

Self Management Kitna Ahem Hai?
Hmari Chhoti Chhoti Galtiyan Aur Hmare Waldain Ka Usper Nasihat aur Hmari Radd-E-Amal
  انٹرویو

بڑی دوڑ دھوپ کے بعد وہ آفس پہنچ گیا؛ آج اس کا انٹرویو تھا ۔

وہ گھر سے نکلتے ہوئے سوچ رہا تھا ؛  اے کاش آج میں کامیاب ہو گیا تو فوراً اپنے پشتینی مکان کو خیر باد کہہ دونگا اور یہیں شہر میں قیام کروں گا ؛ امی اور ابو کی روزانہ کی مغزماری  سے جان چھڑا لوں گا ۔۔۔۔۔۔۔!

صبح جاگنے سے لےکر..... رات کو سونے تک ہونے والی مغز ریزی سے اکتا گیا ہوں بیزار ہو گیا ہوں ۔

صبح غسل خانے کی تیاری کرو تو حکم ہوتا ہے
پہلے "بستر کی چادر درست کرو

پھر غسل خانے جاؤ "!
غسل خانے سے نکلو تو فرمان جاری ہوتا ہے
" نل ٹھیک سے بند کردیا"
تولیہ سہی جگہ پر رکھا ہے یا یوں ہی پھینک دیا ؟
ناشتہ کرکےگھر سے نکلنے کا سوچو۔۔۔ تو ڈانٹ پڑی ؛ پنکھا بند کیا یا۔۔۔۔ چل رہا ہے ؟

کیا کیا سنیں یار ....نوکری ملے تو گھر چھوڑ دوں گا 

آفس میں بہت سے امیدوار بیٹھے *"باس"* کا انتظار کر رہے تھے ؛ دس بج گئے تھے ،
اس نے دیکھا پیسج کی لائٹ ابھی تک جل رہی ہے ؛
امی یاد آگئی تو بتی بجھا دی ۔
آفس کے دروازے پر کوئی نہیں تھا ؛
بازو میں رکھے واٹر کولر سے پانی رس رہا تھا ، اسکو بند کردیا والد صاحب کی ڈانٹ یاد آگئی تھی 

بورڈ لگا تھا۔۔۔ انٹرویو دوسری منزل پر ہوگا !
سیڑھی کی لائٹ بھی جل رہی تھی اسے بند کرکے آگے بڑھا تو۔۔۔۔ ایک کرسی سر راہ دکھائی دی اسے ہٹاکر اوپر گیا دیکھا
پہلے سے موجود امیدوار اندر جاتے اور فوراً واپس آجاتے تھے ؛ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ اپلیکیشن لے کر کچھ پوچھتے نہیں ہیں واپس بھیج دیتے ہیں (انٹرویو والے )

میرا نمبر آنے پر میں نے اپنی فائل مینجر کے سامنے رکھ دی تمام کاغذات دیکھ کر مینجر نے پوچھا
❓ *کب سے جوائن کر رہے ہو ؟*
ان کے سوال پر مجھے یوں لگا
جیسے آج یکم اپریل ہو اور یہ مجھے فول بنا رہے ہیں ۔
مینجر نے محسوس کر لیا اور کہا اپریل فول نہیں حقیقت ہے ۔

آج کے انٹرویو میں کسی سے کچھ پوچھا ہی نہیں ہے صرف CCTV میں تمھارا برتاؤ دیکھا ہے ۔ سبھی امیدوارآئے ۔۔۔۔ مگر کسی نے نل یا لائٹ بند نہیں کی ۔
*مبارک باد کےمستحق ہیں تمہارے والدین کہ جنہوں نے تمہیں تمیز اور تہذیب سکھائی ہے*  ۔
جس شخص کے پاس Self Discipline نہیں وہ چاہے جتنا ہوشیار اور چالاک ہو مینجمینٹ اور زندگی کی دوڑ میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
یہ سب ہو جانے کے بعد میں نے پوری طرح یہ طے کر لیا کہ گھر پہنچتے ہی امی اور ابو سے معافی مانگ کر انہیں بتاؤں گا کہ آج اپنی زندگی کی پہلی آزمائش میں انکی چھوٹی چھوٹی باتوں پر روکنے اور ٹوکنے کی باتوں نے مجھے جو سبق پڑھایا ہے ان باتوں کے مقابل میری ڈگری کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔زندگی کے سفر میں تعلیم ہی نہیں تہذیب کا اپنا مقام ہے

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS