Jamiat-UL-Islam Al Khair Agle Marhle Me.
جمعیۃ السلام الخیریۃاگلے مرحلہ میں
الحمدلللہ جمعیۃ السلام الخیریۃ اپنے مقصد کی جانب روز افزوں گامزن ہے ،آج بتاریخ ۹جنوری ۲۰۱۹ ء بروز بدھ جمعیت کے صدر شیخ عبدالسلام ندوی نے سرزمین بہار کا معروف ادارہ قرآن گھر اکیڈمی کے ڈائریکڑ اور آل انڈیا التقوی ایجوکیشنل گروپ کے چیئرمین جناب رضوان ریاضی حفظہ اللہ سے ملاقات کی ،تقریبا ایک گھنٹہ کی اس ملاقات میں جمعیت کے تعلق سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چونکہ ہماری جمعیت اس وقت ابتدائی مرحلہ میں ہے لہذا اسکی سرپرستی کے لئے ہمیں ایک ایسے قابل ومخلص رہنما کی ضرورت تھی جو ذاتی اغراض کو بالائے طاق رکھکر عوامی بہبود ورفاہی کاموں میں کوشاں ہو اور جو دل درمند اور فکر ارجمند کی حامل شخصیت ہوں،اسکے لئے شیخ رضوان ریاضی حفظہ اللہ سے بہتر کون ہوسکتاتھا ،چنانچہ شیخ نے ہماری عاجزانہ درخواست قبول فرمائی اور تنظیم کو ہر طرح کے ممکن تعاون کی امید دلائی ،اس کے لئے ہم شیخ کے نہایت ممنون ومشکور ہیں،شیخ سے تنظیم کی رجسڑیشن کے سلسلہ میں بھی گفتگو ہوئی ،جسکا خلاصہ یہ ہے کہ چونکہ ہماری تنظیم ایک این جی او کی شکل میں ہے ،لہذا سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت اسکا رجسڑیشن ہونالازمی ہے ،اسکے لئے ہمیں کم از کم ۹ فعال ممبران کی ضرورت ہے جو جمعیت کی ہردعوت پر لبیک کہیں ،
فی الحال جمعیت کا کوئی خاص بینک اکاونٹ بھی نہیں ہے لیکن جلد ہی ان شاء اللہ ہم اس جانب بھی قدم بڑھائیں گے،
فعال ممبران میں شامل ہونے کے لئے آپ گروپ ایڈمن کو ذاتی طورپہ پیغام بھیج سکتے ہیں۔
فی الحال جمعیت کا کوئی خاص بینک اکاونٹ بھی نہیں ہے لیکن جلد ہی ان شاء اللہ ہم اس جانب بھی قدم بڑھائیں گے،
فعال ممبران میں شامل ہونے کے لئے آپ گروپ ایڈمن کو ذاتی طورپہ پیغام بھیج سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment