find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ek Shakhs ke Raste Me Pareshani Ki chijein Hta Dene Se Jannat mil Gayi.

Koi Bhi Neki Mamooli Nahi Hai?

کوئی نیکی معمولی نہیں

ہمیں کسی بھی نیکی کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے، پتہ نہیں کہ ہماری کون سی ادا رب کریم کو پسند آ جائے اور مغفرت کا سامان بن جائے۔
ذرا غور کیجئے:
ایک شخص پیاسے کتے کو پانی پلانے کی وجہ سے بخش دیا گیا۔۔۔(دیکھئے:صحیح بخاری:3263 صحیح مسلم:2244)
ایک شخص کی اس لئے مغفرت ہو گئی کہ اس نے راستے سے کانٹے دار ٹہنی کو ہٹا دیا۔۔۔(دیکھئے: صحیح بخاری:2472 صحیح مسلم:1914)
ایک شخص اس بنیاد پر جنت میں چلا گیا کہ اس نے راستے میں موجود ایک درخت کو جس سے آنے جانے والے لوگوں کو دشواری ہوتی تھی کاٹ کر ہٹا دیا۔۔۔(صحیح مسلم:1914)
ایک صحابی کو اس بنا پر جنت کی خوش خبری مل گئی کہ وہ نہ تو اپنے دل میں کسی مسلمان کے لئے دھوکے کا جذبہ رکھتے تھے اور نہ ہی کسی سے اس کی نعمت پر حسد کرتے تھے۔ (دیکھئے: مسند احمد:12697)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت میں اپنے آگے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے قدموں کی آواز سنی جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ رات اور دن میں جب بھی وضو کرتے تو نماز ضرور پڑھتے۔ (دیکھئے: صحیح بخاری:1149)
اللہ ہمیں بھی نیکیوں کی توفیق دے اور ان کو شرف قبولیت بخشے۔
(افتخار عالم المدني)
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS