find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Maulana Shafi Ahmad Islahi Ek Yadgaar Shakhsiyat.

Maulana Shafi Ahmad Islahi Ke Halat-E-Zindagi Pe Ek Najer

مولانا شفیع احمد اصلاحی ایک یادگار شخصیت
قومی تنظیم 22 دسمبر 2006 پٹنہ
ڈاکٹراسلم  جاویداں مدیر ندائے پاسدار پٹنہ
پیشکش - محترمہ قدسیہ مظفر صاحبہ
زندگی کے گزرتے ہوئے ماہ و سال میں کچھ  ایسی شخصیتیں    بھی یادوں کے پردے سے گزرتی ہیں ,جنہیں بھلانا آسان نہیں ہوتا, ان کی شخصیت ان کے برتاؤ اور ان کی خدمات کا تاثر اتنا گہرا ہوتا ہے کہ ان کو ذہن کے پردے سے کھرچ کر بھی نہیں نکالا جاسکتا ہے بقول  کلیم عاجز
کچھ ایسے بھی ہیں جن کو بھلانا نہیں ممکن
روکو کے خیالوں سے تو خوابوں میں ملیں گے
ایسی ہی ایک یادگارشخصیت مولانا شفیع احمد اصلاحی کی بھی ہے ,چھوٹا قد ,گہرا گندمی رنگ, نیم چند لاسر, چمکتی پیشانی, روشن آنکھیں ,مسکراتا چہرہ ,پان کی سرخی سے دہکتے ہونٹ, سفید مخروطی داڑھی, لمبا کرتا, اٹنگ علیگڑھ پاجامہ, پیروں میں سلیم شاہی جوتے,  ہلکا کساہوا گول بدن, بغل میں بیگ دبائے یا پھر ہاتھوں میں تھیلا لٹکائے سست رفتاری سے چلتے ہوئے یاپھر رکشے پر کسی معاون کے ساتھ سوار ملاقاتیوں کو دیکھ کر رکشہ رکواتے ہوئے, ملتے ملاتے ہوئے ,مصافحہ کرتے ہوئے, خیریت پوچھتے ہوئے چلے آ رہے ہیں, یہ ہیں مولانا شفیع احمد اصلاحی مدظلہ العالی مولانا شفیع احمد اصلاحی کے خاندانی حالات اور ان کے حالات اور ان کی وراثتی پس منظر سےمیں واقف نہیں ہوں, میں نے جب سے ہوش سنبھالا اور درزی ٹولہ کی جامع مسجد میں اپنے والد اور بھائی جان مرحومین کے ساتھ جانا شروع کیا تب میں نے انہیں پہلی بار دیکھا تھا یہ بات 1961-62 کی ہے ,ماہ رمضان میں عصر کی نماز کے بعد پانچ منٹ کی تبلیغی تقریر ہوا کرتی تھی ,اس میں اکثر مولانا شفیع احمد اصلاحی خطاب کرتے, مولانا جس موضوع کو اٹھاتے ,کم وقت اور کم الفاظ میں بتدریج منتہائے مقصود تک پہنچا دیتے, جب تقریر شروع کرتے تو نہایت دھیمے لہجے میں اپنی باتیں پیش کرتے ایسا لگتا کہ کچھ سنائی دے رہا ہے اور کچھ سنائی نہیں دے رہا ہے, چند ہی سیکنڈوں میں لوگ ہمہ تن گوش ہو کر ان کی بات پر کان دھرنے کی کوشش کرتے اور حاضرین پر سکوت طاری ہو جاتی, یہ لوگوں کو اپنی طرف مرکوز کرنے کی ان کی ایک نفسیاتی تکنیک تھی, اس کے بعد ان کا لہجہ بتدریج بلند ہوتا جاتا اور اس بے ساختگی اور روانی کے ساتھ تخلیق کرتے کہ بات دل میں اترتی جاتی ان کا تو بھاری بھرکم الفاظ نہ بیان کی پیچیدگی نہ خاصا تھا درزی ٹولہ کے چمن منزل جامع مسجد میں مرد و خواتین کے مشترکہ جلسوں میں ان کی تقریر بڑی لاجواب اور دل پذیر ہوتی ,لوگ جب کسی موقع پر اپنے یہاں وعظ و نصیحت کی محفلیں منعقد کرتے تو شفیع احمد صاحب کی قیمتی اور اثر انگیز تقریر کے سبب ان کو ضرور مدعو کرتے, اور لوگ ان کی تقریر سے کافی متاثر ومستفیض ہوتے ,رمضان کے مہینے میں ہر دن مسجد کے باہر بورڈ پر مولانا موصوف کوئی اصلاحی پیغام یا حدیث یا قرآن کی آیات کا ترجمہ لکھ دیتے گویا وہ اس دن کا سبق ہوتا, اکثر و بیشتر وہ قیمتی اور حکیمانہ اشعار بھی تحریر فرما دیتے ,میں روزانہ اس بورڈ کو تاکید سے پڑھا کرتا اور انہیں یاد رکھنے کی کوشش کرتا ,اس زمانے کی یاد کردہ چند اشعار آپ بھی سن لیں
  عشق کا دعوی زبانی کر کے میں بھی تھا مطمئن
درس عبرت دے گیا جل جل کے پروانہ مجھے امید نہ رکھ دولت  دنیا سے وفا کی زم اس طبیعت میں ہے مانند غزالہ 
ایسے نہ جانے کتنے اشعار شفیع احمد اصلاحی نے بورڈ پر لکھ کر ہم لوگوں کے دل پر رقم کر دیے ہیں ان کے اندر درس و تدریس کے علاوہ ترتیب و تصنیف و تالیف کا ملکہ بدرجہ اتم موجود تھا ان کی یہ صلاحیت کا جوہر ان کی تصنیف و تالیف کردہ درجنوں کتابچوں میں ملتا ہے جو وہ ہرایک یا دو ماہ کے بعد ترتیب دے کر منظر عام پر لاتے تھے, اور لوگ بڑے شوق سے انہیں خرید لیا کرتے تھے ,بعض اوقات مفت بھی تقسیم کیا کرتے تھے ,جن میں چند مشہور یہ ہیں دجال کے فتنے دجال کے ہتھکنڈے گلدستہ اشعار آواز جرس نصیحت کے پھول چہل حدیث وغیرہ.
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS