find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Rizk Me Kushadgi ke Sharai Asbab. (Part 15)

Ibadat ke Liye Waqt Nikalna

رزق میں کشادگی کے شرعی اسباب (Part 15)
15- *عبادت کے لئے وقت نکالنا:
✍ حدیث قدسی میں اللہ تعالی فرماتا ہے:
*يا ابن آدم! تفرغ لعبادتي أملأ صدرك غنى و أسد فقرك، وإلا تفعل ملأت يديك شغلا ولم أسد فقرك."*(سنن الترمذي:2466 صحيح الجامع:1914السلسلة الصحيحة:1359)
*"اے ابن آدم! میری عبادت کے لئے اپنے آپ کو فارغ کر میں تیرے سینے کو بے نیازی سے بھر دوں گا اور تیری محتاجی کو ختم کر دوں گا، اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرے دونوں ہاتھوں کو (فضول) کاموں میں لگا دوں گا اور تیری محتاجی کو ختم نہیں کروں گا۔"*
✍ اور ایک روایت کے الفاظ یوں ہیں:
*"يا ابن آدم! تفرغ لعبادتي أملأ قلبك غنى و أملأ يديك رزقا، يا ابن آدم ! لا تباعدني فأملأ قلبك فقرا و أملأ يديك شغلا."*(المستدرك على الصحيحين للحاكم 2/443) صحيح الترغيب والترهيب:3165 سلسلة الأحاديث الصحيحة:3/347)
  *"اے آدم کے بیٹے! میری عبادت کے لئے فارغ ہو جا میں تیرے دل کو بے نیازی سے اور ہاتھوں کو رزق سے بھر دوں گا، اے آدم کے بیٹے! مجھ سے دور نہ جا ورنہ میں تیرے دل کو محتاجی سے بھر دوں گا اور تیرے ہاتھوں کو فضول کاموں میں لگا دوں گا۔"*
✍ معلوم ہوا کہ اللہ رب العالمین کی عبادت کے لئے وقت نکالنا اور محبت، امید، خوف، خشوع و خضوع اور دل جمعی کے ساتھ اس کی عبادت کرنا بے نیازی اور رزق میں برکت وفراوانی کا باعث ہے۔ اس کے برعکس عبادت سے غفلت برتنا یا کوتاہی سے کام لینا اور کما حقہ عبادت نہ کرنا محتاجی اور رزق میں تنگی کا سبب ہے۔
لمحہ فکریہ:
✍ یقینا اس میں لمحہ فکریہ ہے ان تاجروں، ملازموں اور کسانوں کے لئے جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم عبادت کے لئے وقت نکالیں گے تو ہمارا کام ڈسٹرب ہوگا، کمائی متاثر ہوگی، آمدنی گھٹ جائے گی اور رزق میں تنگی آئے گی۔۔۔اور یہ سب سوچ کر وہ فرض نمازوں تک سے غافل ہو جاتے ہیں۔
حالانکہ یہ بالکل جاہلانہ سوچ اور غیر ایمانی طرز عمل ہے، اور سچی بات یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی عبادت کے لئے وقت نکالتے ہیں اور اس پر کما حقہ توکل رکھتے ہیں اللہ اس کے وقت، محنت، کام، کمائی اور آمدنی سب کچھ میں برکت عطا فرماتا ہے، اور اسے مزید اپنے فضل اور رزق سے نوازتا ہے۔
اور اللہ تعالی نے تعریف کی ہے ان لوگوں کی جو اپنی زندگی میں عبادت الہی اور طلب رزق دونوں کو جمع کرتے ہیں اور اپنے کام دھندے اور فکر معاش کے سبب اپنے مقصد وجود سے غافل نہیں ہوتے:
*"رجال لا تلهيهم تجارة ولا بيع عن ذكر الله وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة..."*(سورة النور:37)
*"ایسے لوگ کہ نہیں غافل کرتی انہیں کوئی تجارت اور نہ خرید وفروخت اللہ کے ذکر سے اور نماز قائم کرنے سے اور زکاة ادا کرنے سے۔۔۔"*
نوٹ:
✍ عبادت کے لئے فارغ ہونے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم دن رات عبادت ہی میں مشغول رہیں، روزی روٹی کمانے کے لئے جد و جہد نہ کریں، یا اپنے نفس اور بندوں کے حقوق کا خیال نہ رکھیں۔۔۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ ہم توازن سے کام لیں، مقصد زندگی سے غافل نہ ہوں، رب کا حق ادا کریں، عبادت کے لئے وقت نکالیں اور کما حقہ عبادت کریں۔
اسلام دین اور دنیا دونوں کی بھلائی کے لئے آیا ہے، اللہ تعالی نے بھی یہی تعلیم دی ہے کہ ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہونے کی سعی کریں:
*"وابتغ فيما آتاك الله الدار الآخرة ولا تنس نصيبك من الدنيا"*(سورة القصص:77)
*"اور جو کچھ اللہ نے تجھے دے رکھا ہے اس میں سے آخرت کے گھر کی تلاش بھی کر اور دنیا میں جو تمہارا حصہ ہے اسے بھی نہ بھول۔"*
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اکثر وبیشتر اسی کی دعا کرتے تھے کہ:
*"ربنا آتنا في الدنيا حسنة و في الآخرة حسنة"* یعنی *"اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کر اور آخرت بھی بھلائی عطا کر۔۔۔"*
✍ اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی عبادت کے لئے وقت نکالنے اور احسن طریقے سے عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور بدلے میں آخرت میں اجر وثواب کے ساتھ دنیا میں آسودگی و بے نیازی اور کشادگئ رزق سے نوازے اور فقر و محتاجی اور تنگئ رزق سے محفوظ رکھے۔
Siyasat Ke Liye MAsoomo Pe Dahshat Gard Ka Iljaam Aayed KArna
آپ کا بھائی:   افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر "جبیل سعودی عرب"
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS