find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ahbaab Ko Beshumar Duaen Shaikh Jarjis Ansari Post for Whatsapp

Ahbaab Ko Beshumar Duaen Shaikh Jarjis Ansari Post for Whatsapp


السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
احباب کو بے شمار دعائیں !!!!!

جس دن سے خالقِ کائینات نے یہ رنگین و پرکیف دنیا بنائی اس دن سے کوئی نفس و جان موت سے نہیں بچ سکی۔
ہر انسان خواہ وہ شاہ ہو یا گدا ، عالیشان محل کا رہائشی ہو یا جھونپڑی کا بوسیدہ انسان ، پہلوان ہو یا لاغر جسم ، کافر ہو یا مسلمان ، صنم کدہ کا پجاری ہو یا منبر کا امام اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ یہ دنیا فانی ہے ، ایک دن وہ موت کا جام ضرور پیے گا ۔ خاتمہ حیات وہ اٹل پیغام اجل ہے جس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ، ملک الموت کے لیے فاصلوں کی کوئی دقت نہیں ، کانٹوں بھرے راستے ہوں یا ہزاروں سمندر حائل ! انسان پہاڑ کی تہہ میں چھپ جائے یا سینکڑوں سنگلاخ دیواروں میں محصور ہو جائے ، ملک الموت ایک روانی سے اسکے سر پر پہنچ جاتا ہے اور جب جسم سے روح طلب کرتا ہے تو سارا کبر و نخوت ،،، رعب و دبدبہ اور طاقت دھری کی دھری رہ جاتی ہے اور انسان عالمِ بقاء کی طرف رواں دواں ہو جاتا ہے ۔ انسان کی ہر سانس عمر کو کم اور ہر دن منزل کو قریب کر رہا ہے ۔موت ہر روز قریب سے قریب تر ہوتی جا رہی ہے ۔ ہو سکتا ہے ہمارے دروازے پر ابھی ملک الموت دستک دے دے ۔ ہو سکتا ہے ہماری نگاہیں ابھی فرشتوں کو اپنی طرف بڑھتے دیکھ لیں ۔ ہو سکتا ہے مشین نے کفن کا کپڑا بھی بُن دیا ہو ۔ زندگی کی ٹرین میں ہو سکتا ہے اگلا اسٹیشن ہماری منزل ہو !!!! لیکن ہم ؟
ہم مال جمع کرنے کی فکر میں رات دن وقت گنوا رہے ہیں !!!! ہم فنکشنز اور تقریبات کے مزے لُوٹ رہے ہیں !!! سوشل میڈیا پر شہوت کےگھوڑے دوڑا رہے ہیں !!! یا مسجد اور ڈسکو کے بیچ میں دھوبی کے کتے کی مانند جھول رہے ہیں ۔ جو نہ گھر کا رہتا اور نہ گھاٹ کا !!!! ہم مغربیت کو ہنس سمجھ کر کوّا بن جاتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ دراصل مغرب ایک سیاہ کوا ہے اور ہم خوبصورت ہنس !!!! کتنے بدنصیب خوبصورت ہیں ہم کہ دین کی خوبصورتی کو چھوڑ کر ننگی دنیا کی فحاشی میں خوبصورتی کے متلاشی ہیں ۔

Jarjis Chaturvedi, Maulana jarjis Seraji, Jarjis Molana, molana jarjis hindu
Maulana Jarjis motivational quotes

اپنی موت کی آخری ہچکی کی تیاری کیجیے !!! سکرات موت آروں کی وہ چیرنے والی تکلیف ہے کہ دنیا کی ساری تکلیفیں بھی جمع کی جائیں تو کم ہیں !!!! موت کی تکلیف وہ اذیت ہے جیسے انسان کے حلق میں ہزاروں نوکیلے آہنی کانٹے بھر دیے جائیں !!!! موت کی سختی وہ ہے کہ بندہ زمین اور آسمان کے بیچ میں پیس دیا جائے ۔
میرے بھائیوں اس دن کی آسانی کےلیے گناہ چھوڑ دو !!!! جس ٹیلے پر آپ لوگوں کی شام ہوگی اس سے آگے کے راستے کی دہشت کی فکر کرو !!! سدا زمین پر نہیں رہنا ، کئی ایکڑ زمین ہتھیانے کے بجائے دو گز زمین کی فکر کرو !!!! جسم کو خوبصورت بناتے وقت قبر کے مسخ شدہ ڈھانچے کو نہیں بھولا کرو !!!! موسیقی سنتے وقت اپنے نرخڑے کی وہ آخری غرغراہٹ کو نہیں بھولو جس کے بعد آپ دوسری دنیا میں پہنچ جاو گے ۔
اللہ تعالیٰ ہر نفس کو موت کی یاد سے مضطرب فرمائے !!! ہر قلب میں موت کی یاد جسم کو تھر تھرادے ۔ دعا ہے اللہ مجھے اور آپ سب کو موت کی سختیوں سے دور فرمائے !!! اور ہمارے لیے موت کو ایک فرض نماز کی مشقت بنادے ۔
آمین ثم آمین
دعاوں کا طالب
محمد جرجیس انصاری
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS