find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ramzan ul Mubarak Beautiful Urdu Post by Maulana Jarjis Ansari

Ramzan ul Mubarak Beautiful Urdu Post by Maulana Jarjis Ansari
Ramzan Post in Urdu, Ramzan Whatsapp Messages, Ramazn Post in Urdu

احباب کے لیے !!!! بے شمار دعائیں اور خیر خواہی کے جذبات
رمضان المبارک کا برکتوں بھرا مہینہ ہماری دہلیز تک پہنچ چکا ہے ۔ اس پُر نور ماہ کے حوالے سے آپ ﮐﻮ ﺁﺳﺎﻥ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺩﮦ ﺳﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﻓﮑﺮ ﮬﮯ . ﺍﺱ ﺍﻣﯿﺪ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮬ ﮐﮧ " ﺷﺎﯾﺪ ﮐﮧ ﺍﺗﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﺴﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ" 

ahle hadees maulana , maulna jarjis website, maulana jarjis phone no, ramzan urdu posts
Jarjees Ansari Ramzan Post

عزیز دوستوں !!!! اس ماہِ رمضان میں عہد کر لیجیے کہ زندگی کی گاڑی کا اختتام منزل بالخیر پر ہو ۔ اس ماہ میں اپنی شخصیت کو فلٹر کیجیے ، کامیاب و خوش قسمت ہے وہ نفس جسے ہوش میں آنے کے لیے وقت میسر آجائے ، اور وہ اپنے ظاہر سے زیادہ باطن کو صاف کرے ۔ جن لوگوں کے لیے آپ نے اپنے دلوں میں رنجشوں کو جگہہ دی اور جن لوگوں کے دلوں میں آپ کے لیے رنجشوں نے جگہہ لی ، ان سب کو راضی کر لیجیے اور ان سب سے راضی ہو جائیے ۔
انا کی دستار باندھ کر دوسروں کے جھکنے کا انتظار کرنا انسانیت کے بھی خلاف ہے اور اسلام کے بھی خلاف ہے , اپنوں کی غلطیاں بھی اپنی ہوتی ہیں ۔ انہیں دلوں میں پروان نہ چڑھنے دیں ، محبت کے راستوں کا رخ ناراض اور ٹوٹے ہوئے دلوں کی طرف پھیر دیجیے ۔ انسان کتنا ہی شقی اور کوتاہ پرور کیوں نہ ہو ، کتنا ہی عیوب کا مرکب ہو لیکن قدرت نے نفس کی ہر بیماری کا علاج اصلاح محبت اور انکساری میں رکھا ہے . جتنا مزہ ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگانے میں ہے یقین کیجیے وہ تنہائی میں نہیں !!!!! محبت و انکساری وہ ہتھیار ہیں جس سے رنجشوں کا سرقلم کیا جاسکتا ہے ۔ یاد رکھیے تنقید اور تلخی چاہے کتنی حق پر کیوں نہ ہو، وہ اصلاح کیلئے کارگر ثابت نہیں ہوتی ۔ اس ماہ میں اپنے رب کو راضی کرنا ہے تو بندوں سے ابتداء کیجیے ۔ عہد کر لیجیے کہ ہم اپنی زبان سے دلوں کو توڑنے کا نہیں بلکہ جوڑنے کا کام لیں گے ۔ جب بھی آپ اپنے لفظوں کو کسی جانب روانہ کریں تو چند لمحوں کے لیے یہ ضرور سوچیے کہ اگر ان لفظوں کی سمت آپ ہوتت تو آپ کا کیا تاثر ہوتا ۔ جہاں سے بھی گزریں اچھی یادیں چھوڑ جائیے ، آپ کی زندگی آپ سے چھین لی جائے گی لیکن اچھی یادیں دلوں میں چھوڑ دی جائیں گی ، جو اس وقت تک سانس لیتی رہیں گی جب تک اللہ کی یہ زمین قائم رہے گی , آج تک دنیا میں وہی لوگ امر ہوئے ہیں جو تکبر کے تاج کو دور پھینک دیتے ہیں. اور عاجزی کی چادر اوڑھ کر شاہ و گدا کا فرق مٹا دیتے ہیں , کتنے بدنصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو رشتوں کی خوبصورتی میں چھوٹی چھوٹی غلط فہمیوں کی ملاوٹ کرکے انہیں زندگی بھر کے لیے بد صورت اور عیب دار بنادیتے ہیں !!!!! گھمنڈ نہ کیجیے ۔ یاد رکھیے گھمنڈ اور تکبر اللہ عزوجل کی چادر ہے جسے کھینچ کر آج تک کوئی باعزت نہیں رہا ۔

اے اللہ !!! ہم اس ماہِ مبارک میں تجھ سے وہ طاقت مانگتے ہیں جن سے ہم امورِ زندگی میں توکل ، نیتوں میں اخلاص ، گفتگو میں صداقت و صاف دلی ، انتقام میں خود مختار ہونے کے باوجود درگزر ، تکبر سے دوری ، فلاح میں سبقت ، غیبت سے اجتنابی اور لوگوں کے درد پر درد محسوس کر سکیں ۔اے اللہ ! ہمیں گناہوں سے نکال دے کہ ہم میں گناہوں سے دامن بچانے کی طاقت نہیں !!!! اے اللہ ہمیں مال و زر کے انبار پر جھک کر چلنے کے لیے متانت عطا فرما !!!! اے اللہ اس ماہِ مبارک میں ہمیں وہ عبادت کی توفیق عطا فرما جو ہمارے نامہ اعمال کو ہمارے داہنے ہاتھ میں تھمادے !!!! اے اللہ ہر چیز یہیں رہ جائے گی صرف انسان اوپر چلے جائیں گے ، سو ہمیں انسانوں سے محبت کرنے والا بنادے !!! ہم جب تک زندہ رہیں لوگ ہم سے ملنے کے لیے بے چین رہیں اور جب تو ہمیں موت دے تو ہماری اچھی یادوں کو دلوں میں ایسے زندہ رکھنا کہ بے اختیار وہ آنکھوں سے چھلکنے لگیں ۔۔۔۔۔ آمین ثم آمین
آپ لوگوں کی دعاوں کا طالب
محمد جرجیس انصاری
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS