find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Maulana Jarjis Ansari Facebook Post in Urdu

 Maulana Jarjis Ansari Facebook Post in Urdu, Maut ka byan urdu post

السلام علیکم ورحمةاللہ
دعا ہے کہ آپ احباب کو اللہ تعالیٰ خوش رکھے ۔ آمین
موت سے ڈرنا اپنے مفہوم میں جو حقیقت رکھتا ہے اس سے بلا شبہہ کوئی بشر مستثنیٰ نہیں ۔ کوئی نفس ایسا نہیں جس کے دل کا ایک کونا اس ڈر کے لیے مختص نہیں کہ میں اپنے آنے والے وقت سے ڈر لگنے لگا ہوں۔ میں اب اپنی موت سے ڈرنے لگا ہوں کہ پتہ نہیں‌‌‌ وہ مجھے کب اپنے ساتھ لے جائے ۔ مجھے موت سے ڈر لگنے لگا ہے۔

Jagdish Maulana , Jarjis Ansari Phone No, Jarjis Ansari whatsapp group, molana jarjis new byan video
Maulana Jarjis Ansari Facebook post by Real Tube

کوئی بشر ، کوئی ذی روح اس ڈر کو نظر انداز نہیں کر سکتا ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ کوئی اظہار کر دیتا ہے تو کوئی دل و دماغ میں ایک منجمد برف کے پگھلنے کا احساس رکھتا ہے ۔ جب دوسرے انسان کو چار کاندھوں پر سوار دیکھتا ہے تو ایک برقِ رواں اس میں سنسنی پیدا کر دیتی ہے ۔ گورکن کا قبر کھودنا اسکی نیندیں اڑا دیتا ہے ۔ مردے کو لحد کے حوالے کرتے وقت وہ کانپ جاتا ہے کہ میں بھی ایک دن اسی طرح گور کی گود میں سو جاونگا ۔
لیکن یاد رکھیے کہ اس ڈر کی مختلف صورتیں ہیں ۔ حقیقت پسندی سے دیکھیے گا اور خود ہی جج بن کر فیصلہ سنائیے گا کہ آپ کس کیٹگری کے انسان کی زندگی جی رہے ہیں ۔
* موت سے وہ شخص بھی ڈرتا ہے جسے دنیا کی رنگینیاں مرغوب ہوتی ہیں ۔ زندگی کی بے وفائی اسکی نظر سے اوجھل رہتی ہے اور دنیا کے حسن کا ، دنیا کے مزہ و تفریح کا وہ اس حد تک جنون رکھتا ہے جیسے ایک بچہ اپنے کسی دلپسند خاص کھلونے کو عزیز رکھتا ہے اور اسکے چھن جانے کے احساس سے ہمہ تن گوش رہتا ہے ۔ ایسا شخص دنیا پرست ہے ۔ اسے اپنے ایمان کا محاسبہ کرنا چاہیے ۔ کیونکہ وہ دنیا سے محبت کرتا ہے ۔ حالانکہ دنیا ایک مردہ بکری کے بچہ سے بھی زیادہ بے وقعت جگہہ ہے ۔ پھر ایک بے وقعت چیز کے کھونے کا ڈر رکھنے والا انسان یقینًا عقل و شعور سے ہی نہیں بلکہ ایمان کی حلاوت سے بھی محروم ہے ۔ وگرنہ دین پر دنیا کو فوقیت نہ دیتا ۔ دنیا پر دین کو فوقیت دیتا تو دین انسان کے اندر ہر ڈر اور اضطراب میں ٹھہیراؤ پیدا کرتا ہے ۔
* موت سے وہ شخص بھی ڈرتا ہے جسے اپنی آخری آرامگاہ کے عذاب کا ڈر ہر وقت دامن گیر رہتا ہے ۔کیونکہ وہ جانتا ہے کہ قبر کا عذاب وہ عذاب ہے جسکی حقیقت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی مضطرب کر دیا تھا کہ آپ بے اختیار روپڑے

فَجَلَسَ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ فَبَكَى حَتَّى بَلَّ الثَّرَى
آپ قبر کے کنارے بیٹھ گئے، اور رونے لگے
حَتَّى بَلَّ الثَّرَى
یہاں تک کہ مٹی گیلی ہو گئی،
ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
يَا إِخْوَانِي،‏‏‏‏ لِمِثْلِ هَذَا فَأَعِدُّوا
میرے بھائیو! اس جیسی جگہہ(قبر) کے لیے تیاری کر لو

سنن ابن ماجه/حدیث نمبر: 4195
كتاب الزهد/کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ: الْحُزْنِ وَالْبُكَاءِ/باب: غمگین ہونے اور رونے کا بیان۔
تخریج دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ۱۹۱۲، ومصباح الزجاجة: ۱۴۹۲)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۲۹۴) (حسن) (تراجع الألبانی: رقم: ۵۲۷)
اللھم الغفرلناورحمنا
* اورموت سے ڈرنے کی ایک وجہ انسان کا اپنے اعمال کے کافی ہونےپر عدم اعتماد ہے ۔ جب موت کی سختی آن پہنچتی ہے تو مومن کو ایک ڈرلاحق ہوتا ہےکہ میں نے جس ٹیلے پر شام کی ہے اسکے آگے کہیں گہری کھائی میرا انتظارتو نہیں کررہی؟

من أحب دنياه ؛ أضر بآخرته ، ومن أحب آخرته ؛ أضر بدنياه ، فآثروا ما يبقى على ما يفنى »
صحيح الترغيب 3247
’’جو شخص اپنی دنیا کو ترجیح دے گا وہ اپنی آخرت کو نقصان پہنچائے گا، اور جو اپنی آخرت کو ترجیح دے گا اپنی دنیا کو نقصان پہنچائے گا۔ تو تم (اے میرے امتیو!) باقی رہنے والی (آخرت) کو اس پر ترجیح دو جس نے فانی ہوجانا ہے (یعنی دنیا پر)‘‘

لیکن قابل افسوس یہ نکتہ ہے کہ ہمیں‌اللہ تعالی سے ڈر نہیں‌لگتا ؟ ہمیں اُس زبردست ذات کے دردناک عذاب سے ڈر نہیں‌ لگتا جو ہمارے اعمال بد کے باعث ہمیں دیا جائے گا ۔ ہمیں اُس ہمیشہ رہنے والی ذات کے جلال سے ڈر نہیں‌ لگتا ۔ہمیں اُس زندگی اور موت کے مالک سے ڈر نہیں لگتا ۔ ہمیں‌ اُس رحیم سے ڈر نہیں‌لگتا جو ہماری سکرات اور جان کنی کے سخت ترین لمحات کو محض فرض نماز کی مشقت میں بدلنے پر قادرہے۔ جو قدرت رکھتا ہے اس بات پر کہ ہمیں دنیا سےبے رغبت کر کے اور قبر کے عذاب سے نجات دے دے ۔ جو ہمارے دل و دماغ سے موت کا وہ اضافی ڈر نکال دے جو ہماری نیندیں برباد کرتا ہے ۔ موت کا ڈر اس وقت شعور کا اثبات ہےجب انسان آخرت اور قبر کے عذابوں کی فکرات میں اپنے اعمال درست کر لے ۔ وگرنہ موت کا ڈر محض ایک ڈر ہے ۔
اللهم اجعل خير أعمالنا آواخرها، وخير أعمالنا خواتمها، وخير أيامنا يوم نلقاك ..... آمین ثم آمین

دعاؤں میں شامل کرنا نہ بھولیے گا۔
جرجیس انصاری
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS