Hidayat Kise Aur Kaise Milti Hai?
راہ حق کی ہدایت نہ تو حسب ونسب اور جاہ و منصب سے ملتی ہے اور نہ ہی مال و دولت اور عقل و ذہانت سے نہیں ملتی ہے۔
بلکہ یہ نعمت اللہ کے فضل وکرم اور اس کی توفیق سے ملتی ہے، اور اس کو ضرور ملتی ہے جو اس کا سچا طلبگار ہوتا ہے اور اس کے لئے مخلصانہ جد وجہد کرتا ہے۔
چچا ابو طالب کی ایمان کی دولت سے محرومی اور حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا اس نعمت سے مالا مال ہونا اس نا قابل انکار حقیقت کی بہترین تصویر ہے۔
اور سچ فرمایا اللہ تعالی نے کہ:
{إنك لا تهدي من أحببت ولكن الله يهدي من يشاء}
"آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے بلکہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔"
(سورہ قصص:56)
اور. {والذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا}
"جو ہماری راہ میں جد وجہد کریں گے ہم ان کو اپنی راہیں ضرور دکھائیں گے۔"
(سورہ عنکبوت:69)
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر جبیل سعودی عرب
No comments:
Post a Comment