find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Seerat-E-Mustakim Pe kaun Chal Rha Hai?

Seerat-E-Mustakim Kya Hai?
ضروری نہیں کہ ہر وہ شخص جو اسلام کا کلمہ پڑھے یقینی اور مکمل طور پر ہدایت کے درجے پر فائز ہو؛ اور نہ یہ لازم ہے کہ جو شخص کل تک راہ ہدایت پر قائم تھا وہ آج بھی اس پر گامزن ہو، اور جو آج اس پر گامزن ہے وہ کل بھی اس پر ثابت قدم رہے۔
✍ یہی وجہ ہے کہ کتاب ہدایت "قرآن مجید" میں جو دعا سب سے پہلے ذکر  کی گئی ہے اور شب وروز کی عظیم الشان عبادت "نماز" کی ہر رکعت میں جس دعا کے کرنے کا واجبی حکم آیا ہے، وہ "صراط مستقیم" یعنی "راہ ہدایت" کی معرفت اور اس پر استقامت کی دعا ہے۔
چنانچہ ملاحظہ فرمائیں ہر نماز میں پڑھی جانے والی قرآن کی سب سے پہلی سورہ "سورہ فاتحہ" کی آیت نمبر:6:
{اهدنا الصراط المستقيم}
"ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت دے"
لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ "صراط مستقیم" کو جاننے، ماننے، اپنانے اور اس پر ثابت قدم رہنے کی دعا اور جد وجہد کرتا رہے۔
اللہ ہم سب کو توفیق بخشے۔
آپ کا بھائی:   افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر  جبیل سعودی عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS