find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Allah Ka Apne Bando Pe Kya Haque Hai?

Kya Hm Allah Ka Haque Ada Karte Hai?
کچھ لوگ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ رب العالمین کا کوئی حق نہیں ہے یا اگر ہے بھی تو اتنا اہم نہیں ہے جتنا انسان کا حق ہے، یہی وجہ ہے کہ اس فکر کے حاملین اور اس سے متاثرین لوگ حقوق انسانی کے تعلق سے تو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، اس کی حمایت میں بڑے شد ومد کے ساتھ آوازیں بلند کرتے ہیں اور ممکن ہے کہ اس کو کسی حد تک خلوص اور پابندی کے ساتھ ادا بھی کرتے ہوں۔
لیکن افسوس کہ اللہ رب العالمین کا حق یا تو سرے سے ادا ہی نہیں کرتے ہیں یا اس کی ادائیگی میں بے انتہا غفلت اور کوتاہی برتتے ہیں، اسی طرح نہ اس کی دعوت وتبلیغ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور نہ اس کی نشر واشاعت میں تعاون کرتے ہیں، یہاں تک کہ اس سلسلے میں کسی حرکت ونشاط کو پسند بھی نہیں کرتے ہیں بلکہ الٹا اس کی شدید مخالفت پر اتر آتے ہیں۔
انہیں سمجھنا چاہئے کہ جب اللہ  ان کا خالق، مالک اور مدبر ہے تو ان پر اس کا حق بھی ثابت ہوگا، اور یہ کہ جب اللہ  سب سے بڑا ہے، اس کے احسانات سب سے عظیم ہیں، اور اس کا بنایا ہوا نظام کائنات اور نازل کردہ ضابطہ حیات سب سے اہم اور ضروری ہے، تو لازمی ہے کہ اس کا حق بھی سب سے عظیم ہوگا نیز اس حق کی ادائیگی اور اس کی دعوت بھی سب سے زیادہ اہم اور ضروری ہوگی۔
آج کے اس پر فتن دور میں جبکہ کفر وشرک اور الحاد وبے دینی اپنے عروج پر ہے، تمام حقوق کے مقابلے میں حق الہی کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا جا رہا ہے اور تمام حرمتوں کی بنسبت اس کی حرمت سب سے زیادہ پامال کی جا رہی ہے، اس بات کی ضرورت واہمیت پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ لوگوں میں حق الہی کے تعلق سے بیداری لائی جائے، انہیں اس سے روشناس کرایا جائے، اس کی  ضرورت واہمیت سے واقف کرایا جائے، اور بلا کم وکاست اور پورے اخلاص کے ساتھ اس کی ادائیگی پر ابھارا جائے۔
نوٹ: اللہ کا حق یہ ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے اور کفر نہ کیا جائے، اس کی عبادت کی جائے اور شرک نہ کیا جائے، اس کو یاد کیا جائے اور بھولا نہ جائے، اس کا شکر ادا کیا جائے اور ناشکری نہ کی جائے اور اس کے حکم کی فرماں برداری کی جائے اور نافرمانی نہ کی جائے۔
اس سے متعلق کچھ نصوص ملاحظہ فرمائیں:
{واعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا}
"اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔"(سورہ نساء:36)
{حق الله على العباد أن يعبدوه ولا يشركوا به شيئا}
"اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔" (صحیح بخاری:2856 صحیح مسلم:30)
{فليستجيبوا لي وليؤمنوا بي لعلهم يرشدون}
"پس انہیں چاہئے کہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان رکھیں تاکہ ہدایت پا جائیں۔"(سورہ بقرہ:186)
{وأطيعوا الله والرسول لعلكم ترحمون}
"اور اللہ اور رسول کی فرماں برداری کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔(سورہ آل عمران:132)
{فاذكروني أذكركم واشكروا لي ولا تكفرون}
"پس تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کرو اور ناشکری نہ کرو۔"(سورہ بقرہ:152)
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر  جبیل سعودی عرب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS