find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Itikaf Ke Masail, kya Ettakaf Karna Farz Hai

Itikaf Ke Masail, kya Ettakaf Karna Farz Hai

بِسْــــــــــمِ اِللَّهِ الرَّ حْمَـــنِ الرَّ حِيِــــمِ
السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
⚫ اعتکاف کے احکام ومسائل
۔⬇⬇⬇
🔸سوال :کیا اعتکاف عبادت ہے؟
جواب:جی ہاں،بالاجماع عبادت ہے۔
🔸سوال:اعتکاف کا حکم کیا ہے؟
جواب: بالاجماع مسنون ہے۔
🔸سوال :اعتکاف کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
جواب:معتکف یا عاکف ۔
🔸سوال:اعتکاف کی شروط کیا ہیں؟
جواب:
1نیت
علماء کا اتفاق ہے کہ اعتکاف میں نیت شرط ہے۔
2مسجد
3مسلمان ہونا۔
4عاقل ہونا۔
🔸سوال:کیا اعتکاف کی فضیلت میں احادیث ثابت ہیں؟
جواب: نہیں، ضعیف ہیں۔
🔸سوال: کیا روافض اعتکاف کے قائل ہیں؟
جواب : روافض اس مسجد میں اعتکاف جائز سمجھتے ہیں جس میں نبی کریمﷺ یا ان کے ائمہ نے جمعہ پڑھایا ہو ۔
🔸سوال:کیا اعتکاف مسجد کے ساتھ خاص ہے؟
جواب:جی ہاں۔اجماع ہے کہ اعتکاف کا محل صرف مسجد ہے۔
🔸سوال : کیا مسجد بیٹھنا اعتکاف کا رکن ہے؟
جواب:جی ہاں۔
🔸سوال :کیا ہر مسجد میں اعتکاف ہو سکتا ہے؟
جواب: سلف کا اجماع ہے کہ ہر وہ مسجد جس میں نماز باجماعت ہوتی ہے، اس میں اعتکاف ہو سکتاہے۔
🔸سوال : کیا اعتکاف کے لئے مسجد میں جمعہ ہونا ضروری ہے؟
. لا اعتکاف الا فی المساجد الثلاثہ ،بلحاظ سند کیسی ہے؟
جواب : ضعیف ہے۔
🔸سوال : مسجد حرام میں اعتکاف بیٹھا ہو تو کیا عمرہ کر سکتا ہے؟
جواب: نہیں کرسکتا ۔
🔸سوال: کیا اعتکاف کے لئے روزہ شرط ہے؟
جواب: نہیں، اعتکاف مستقل عبادت ہے، اس میں روزہ شرط نہیں، اعتکا ف رات کو بھی ہوتا ہے، روزہ رات کو نہیں ہوتا۔
🔸سوال :'' لااعتکاف الا بصوم '' کی استنادی حیثیت کیا ہے؟
جواب: ضعیف ہے۔
🔸سوال :اعتکاف کن چیزوں سے باطل ہو جاتا ہے؟
جواب:
1جماع، اجماع ہے کہ جماع سے روزہ باطل ہوجاتاہے۔
2بغیر ضرورت ہے مسجد سے نکل جانا ۔
3مجنون ہوجانا۔
4حیض و نفاس
5ارتداد۔
🔸سوال: کیا حائضہ اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جواب: نہیں بیٹھ سکتی، حائضہ کا مسجد میں داخلہ جائز نہیں ۔
🔸سوال :اگر دوران اعتکاف حیض آجائے تو کیا کرے گی؟
جواب :اعتکاف ترک کر کے،مسجد سے نکل جائے گی۔
🔸سوال:کیا اس صورت میں قضا دے گی؟
جواب:نہیں۔
🔸سوال: کیا غشی سے اعتکا ف ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب : نہیں ٹوٹتا ۔
🔸سوال : جنبی ہو گیا، کیا اعتکاف باقی ہے؟
جواب : جی ہاں! باقی ہے۔
🔸سوال : دوران اعتکاف غسل جنابت کر سکتا ہے؟
جواب : کر سکتا ہے۔
🔸سوال : کیا مستحاضہ اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جوا ب : اجماع ہے کہ بیٹھ سکتی ہے۔
🔸سوال : کیا عورت گھر میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جواب : نہیں بیٹھ سکتی ، اعتکاف مسجد سے خاص عمل ہے۔
🔸سوال :کیا خواتین مدرسہ کی عمارت میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہیں؟
جواب :نہیں بیٹھ سکتیں۔
🔸سوال : اعتکاف میں ممنوع مباشرت کون سی ہے؟
جواب :اتفاق ہے کہ اس مباشرت سے مراد جماع ہے۔
🔸سوال : کیا عورت حالت اعتکاف میں خوشبو لگا سکتی ہے؟
جواب:لگا سکتی ہے۔
🔸سوال : اعتکاف کب بیٹھے گا؟
جواب :بیسویں روزے کو مغرب سے پہلے اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہو، وہ رات عبادت میں گزارے ، نما زفجر کے بعد خیمے میں داخل ہوجائے۔
🔸سوال : کیا اعتکاف میں کسی ضرورت اور عذر کی بنا پر مسجد سے نکل سکتا ہے؟
جواب : نکل سکتا ہے، اس پر اجماع ہے۔
🔸سوال : کیا معتکف پیشاب ،پاخانہ کیلئے مسجد سے باہر جاسکتا ہے؟
جواب : جا سکتا ہے، اس پر اتفاق ہے۔
🔸سوال : معتکف کے لئے خوشبو کا استعمال جائز ہے؟
جواب : جی ہاں ! جائز ہے۔
🔸سوال : معتکف سے ملاقات کی جاسکتی ہے؟
جواب : جائز ہے۔
🔸سوال : کیا معتکف مسجد میں خریدو فروخت کر سکتا ہے؟
جواب : نہیں کرسکتا۔
🔸سوال : کیا معتکف اذان کہہ سکتا ہے؟
جواب : کہہ سکتا ہے۔
🔸سوال : معتکف کے لئے گھر سے سحر ی وافطاری لانے والا کوئی نہ ہو ،تو کیا خود جا کر لاسکتاہے؟
جواب: لاسکتا ہے۔
🔸سوال : عدت میں ہے، اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جواب : نہیں۔
🔸سوال : اعتکاف میں تھی کہ شوہرفوت ہو گیا، کیا کرے گی؟
جواب : اعتکاف پورا کرے، باقی عدت کےایام شوہر کے گھر گزارے۔
🔸سوال : اعتکاف میں تھی طلاق ہو گئی، کیا کرے؟
جواب: اعتکا ف جاری رکھے۔
🔸سوال : کیا عذر کے بغیر اعتکاف توڑ سکتا ہے؟
جواب: توڑ سکتا ہے۔
🔸سوال : کیا عذر کی بنا پر توڑے گئے اعتکاف کی قضا ہے؟
جواب :نہیں۔
🔸سوال : معتکف مسجد کی چھت پر چڑھ گیا، کیا اعتکا ف باقی ہے؟
جواب: جی ہاں !باقی ہے۔
🔸سوال : کیا معتکف مسجد میں وعظ کی مجلس میں شریک ہو سکتا ہے؟
جواب :ہو سکتا ہے۔
🔸سوال : کیا وعظ کرنے یا جمعہ پڑھانے کے لئے دوسری مسجد میں جاسکتا ہے؟
جواب : نہیں جاسکتا۔
🔸سوال : بغیر عذر کے اعتکاف ختم کر دیا ، گناہ گار ہوگا؟
جواب : نہیں ، سنت کی برکت اور اجرو ثواب سے محروم البتہ ہو جائے گا۔
🔸سوال :اعتکاف کے لئے خیمہ لگانا ضروری ہے؟
جواب :ضروری نہیں، مستحب سنت ہے۔
🔸سوال : کیا معتکف چار پائی استعمال کر سکتا ہے؟
جواب : کر سکتا ہے۔
🔸سوال : اعتکاف والی مسجد میں جمعہ نہیں ہوتا ، کیا دوسری مسجد میں جاسکتا ہے؟
جواب: جاسکتا ہے۔
🔸سوال : بعض لوگ نویت سنۃ الاعتکاف پڑھ کر مسجد میں داخل ہوتے ہیں۔
جواب : بدعت ہے۔
🔸سوال : اعتکاف میں غسل کیاجاسکتا ہے؟
جواب : کیا جاسکتا ہے۔
🔸سوال : اعتکاف میں سر دھویا جاسکتا ہے؟
جواب : دھویا جاسکتاہے۔
🔸سوال : معتکف مسجد کی کھڑکی یا دروازے سے باہر سر نکال سکتا ہے؟
جواب : نکال سکتا ہے۔
🔸سوال :معتکف مسجد میں نکاح پڑھا سکتا ہے؟
جواب :پڑھا سکتا ہے۔
🔸سوال : بعض لوگ رمضان میں آخری تین دن اعتکاف بیٹھتے ہیں، کیا درست ہے؟
جواب : مسنون نہیں ہے۔
🔸سوال : کیا پورا رمضان اعتکاف بیٹھا جساسکتا ہے؟
جواب : بیٹھا جاسکتا ہے، اس پر اجماع ہے۔
🔸سوال : کیا جھوٹ اور غیبت سے اعتکاف باطل ہو جاتا ہے؟
جوا ب : نہیں ہوتا۔
🔸سوال : معتکف کو کون سے اعمال کرنے چاہئیں۔؟
جواب : اطاعت میں وقت گزارے ، قرآن کی تلاوت کثرت سے کرے، نوافل اور ذکر ودعا میں مشغول رہے، لیلۃ القدر کی تلاش میں رہے، اللہ کی راہ میں خرچ کرے، سحری وافطاری میں دوسرے بھائیوں کی تواضع کرے، غیر ضروی اٹھک بیٹھک اور قیل وقال سے اجتناب کرے۔
🔸سوال : اعتکاف کب ختم ہو تا ہے؟
جواب: جب شوال کا چاند نظر آجائے۔
🔸سوال : کیا عورت کے لئے اعتکاف میں ولی کی اجازت ضروری ہے؟
جواب :جی ہاں!
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
وعلى آله وأصحابه وأتباعه بإحسان إلى يوم الدين۔
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وٙالسَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS