Neki Kya hai iski Pahchan kya Hai
ایمان ویقین، علم ومعرفت اور تقوی وطہارت کے امام، رسول امین اور نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
[[۔۔۔البر ما اطمأن إليه القلب واطمأنت إليه النفس۔۔۔]]
"۔۔۔نیکی وہ ہے جس پر دل مطمئن اور نفس کو اطمئنان ہو۔۔۔(مسند احمد:18001)
یہ خطاب ہر کس وناکس کے لئے عام نہیں ہے اور اس کے لئے تو بالکل نہیں جو خواہش پرست، بے دین، اور بے علم وعمل ہو، جس کی نظر میں نیکی اور برائی دونوں برابر ہو یا جو نیکی کو برائی اور برائی کو نیکی تصور کرتا ہو۔
یہ خطاب اس شخص کے لئے ہے جس کی فطرت صحیح وسالم، دل پاک وصاف اور نیت بالکل سچی اور درست ہو، جو ہدایت یافتہ، حامل علم و بصیرت، صاحب فہم وفراست اور با عمل واستقامت ہو۔
یہ حکم خاص ہے مشتبہ امور کے لئے، وہ امور جن کے نیک یا بد ہونے کا پہلو ہر کسی کے لئے واضح اور نمایاں نہ ہو۔
یہ حکم اصول وشعائر دین، فرائض وواجبات شرع، اور ان امور کو شامل نہیں ہے جو منصوص علیہ اور ثابت ومسلم ہیں اور جن کا حکم معلوم ومعروف ہے۔
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر جبیل سعودی عرب

No comments:
Post a Comment