مومن کی امتیازی شان:
مشاہدات اور حسیات وغیرہ پر ایمان رکھنا کوئی امتیازی شان نہیں ہے، ان چیزوں پر تو ملحدین اور کافرین بھی ایمان رکھتے ہیں۔
مومنین کی امتیازی شان یہ ہے کہ وہ ان غیبیات پر بھی ایمان رکھتے ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے۔
دین اسلام میں ایمان بالغیب کی اہمیت کا اندازہ محض اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید میں ایمانیات میں سب سے پہلے اسی ایمان کا تذکرہ ہے اور اہل تقوی کی صفات میں بھی سب سے پہلے اسی صفت کا بیان ہے۔
چنانچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{الم. ذلك الكتاب لا ريب فيه هدى للمتقين. الذين يؤمنون بالغيب...}
الم، اس کتاب میں کوئی شک نہیں، یہ ہدایت نامہ ہے اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے "جو ایمان رکھتے ہیں غیب پر"۔
(سورہ بقرہ:1-3)
واضح رہے کہ عذاب قبر غیبی امور میں سے ہے اور برحق ہے اور اس پر ایمان رکھنا ضروری ہے۔
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر جبیل سعودی عرب
No comments:
Post a Comment