Ager Jashn-E-Eid Miladunnabi Deeni O Sharai Me Hoti To?
اگر عید میلاد النبی کی کوئی دینی وشرعی حیثیت ہوتی تو:
رمضان المبارک کی طرح ربیع الاول کی بھی کتاب وسنت میں اہمیت وفضیلت وارد ہوتی۔
شب قدر کی طرح اس دن بھی عبادات کے خصوصی اہتمام کی شریعت میں تاکید آتی۔
عید الفطر اور عید الاضحی کی طرح اس کے بھی منانے کا طریقہ دین میں موجود ہوتا۔
عیدین کی طرح یہ بھی سادگی، پاکیزگی اور سلامتی کے ساتھ منائی جاتی۔
Eid milad un Nabi par post
اگر آپ مروجہ جشن عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے دینی واخلاقی اور مادی ومعاشرتی نقصانات کا جائزہ لیں گے تو ضرور اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ دین اسلام قطعا اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا دو بنیادی مقصد تھا:
ایک توحید خالص کا قیام، دوسرے مکارم اخلاق کی تکمیل۔
اور مروجہ جشن عید میلاد النبی میں دونوں ہی کی بڑے پیمانے پر اندیکھی کی جاتی ہے۔
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سینٹر جبیل سعودی عرب
No comments:
Post a Comment