Shariyat Ki Batein Sikhane Walo ke bare Me Kya kya Jankari Hme Honi Chahiye?
امام ابن سیرین ۔رحمہ اللہ۔ کہتے ہیں:
*"بےشک یہ علم (اسناد حدیث) دین ہے*
*لہذا تم دیکھو کہ اپنا دین کس سے سیکھ رہے ہو۔"*
✍ *فقیہ زمانہ علامہ ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان ۔حفظہ اللہ۔ کہتے ہیں:*
🔹 *"نسبت اور ظاہر کا اعتبار نہیں ہوتا*
🔹 *بلکہ حقائق اور نتائج کا اعتبار ہوتا ہے،*
✍ *اس لئے جو لوگ دعوت کی طرف اپنی نسبت کرتے ہیں ان کے بارے میں یہ تحقیق ضروری ہے کہ:*
✍ *وہ کون ہیں اور کہاں سے ہیں؟*
✍ *انہوں نے کہاں کہاں اور کس کس سے علم حاصل کیا ہے؟*
✍ *ان کے عقائد و اعمال کیسے ہیں؟*
✍ *ان کی خدمات کیا کیا ہیں؟*
✍ *لوگوں پر ان کے کیا کیا اثرات مرتب ہوئے؟*
✍ *ان کے جہود سے کون کون سے اصلاحی کام ہوئے؟*
✍ *الغرض یہ کہ ان کے اقوال وظواہر سے دھوکہ کھانے سے پہلے ان کے احوال کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
✍ *خاص طور سے اِس زمانے میں جس میں فتنہ پرور دعاة کی کثرت ہے*
✍ *جن کے بارے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا*
✍ *کہ وہ تمہارے ہی جیسے ہوں گے اور تمہاری ہی زبان میں بات کریں گے۔"*
📓 *الإجابات المهمة : 47-48*
*ترجمانی: افتخار عالم مدنی ، دعوہ سنٹر ، جبیل ،سعودی عرب*