find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Khajoor Ke Darakht Ke Badle Jannat Me Darakht.

 Abu Dhada Raziallahu Anhu Ki Azmat

Musnad Ahmed Hadees # 11903
۔ (۱۱۹۰۳)۔ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَۃً وَأَنَا أُقِیمُ حَائِطِی بِہَا فَأْمُرْہُ أَنْ یُعْطِیَنِی حَتّٰی أُقِیمَ حَائِطِی بِہَا، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  ((أَعْطِہَا إِیَّاہُ بِنَخْلَۃٍ فِی الْجَنَّۃِ۔)) فَأَبٰی فَأَتَاہُ أَبُوالدَّحْدَاحِ، فَقَالَ: بِعْنِی نَخْلَتَکَ بِحَائِطِی، فَفَعَلَ، فَأَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنِّی قَدْ ابْتَعْتُ النَّخْلَۃَ بِحَائِطِی، قَالَ: فَاجْعَلْہَا لَہُ فَقَدْ أَعْطَیْتُکَہَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  ((کَمْ مِنْ عَذْقٍ رَاحَ لِأَبِی الدَّحْدَاحِ فِی الْجَنَّۃِ۔)) قَالَہَا مِرَارًا، قَالَ: فَأَتَی امْرَأَتَہُ فَقَالَ: یَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ! اخْرُجِی مِنَ الْحَائِطِ فَإِنِّی قَدْ بِعْتُہُ بِنَخْلَۃٍ فِی الْجَنَّۃِ، فَقَالَتْ: رَبِحَ الْبَیْعُ أَوْ کَلِمَۃً تُشْبِہُہَا۔ (مسند احمد: ۱۲۵۱۰)
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ  سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے آکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فلاں آدمی کا کھجور کا ایک درخت ہے، میں اس درخت کا ضرورت مند ہوں تاکہ اس کے ذریعے اپنے باغ کی دیوار کو سیدھا کر سکوں، آپ اسے حکم دیں کہ وہ یہ درخت مجھے دے دے اور میں اپنے باغ کی دیوار کو مضبوط کر لوں۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے اس سے فرمایا:  تم یہ درخت اسے دے دو، اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں ایک درخت لے دوں گا۔  اس نے اس بات سے انکار کیا۔ یہ بات سن کر سیدنا ابو دحداح  ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ  نے آکر اس آدمی سے کہا کہ میرے پورے باغ کے عوض تم یہ ایک کھجور مجھے فروخت کر دو، اس نے ایسے ہی کیا، پھر سیدنا ابو دحداح  ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ  نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  کی خدمت میں آکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے وہ ایک کھجور اپنے پورے باغ کے عوض خریدلی ہے، آپ یہ کھجور اس ضرورت مند کو دے دیں، میں کھجور کا یہ درخت آپ کے حوالے کر چکا ہوں،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے فرمایا:  جنت میں کھجور کے کتنے ہی خوشے ابو دحداح  ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ  کے لیے لٹک رہے ہیں۔  آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے یہ بات متعدد مرتبہ دہرائی، ابو دحداح  ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ  نے اپنی بیوی کے پاس آکر اس سے  کہا: اے ام وحداح! باغ سے باہر نکل آؤ، میں نے یہ باغ جنت کی ایک کھجور کے عوض فروخت کر دیا ہے۔ اس نے کہا: آپ نے تو بڑے فائدے والا سودا کیا۔
Sahih Hadees
Is Hqdees Me Abu Dahda Raziallahu Anhu Ki Fazilat Ka Zikr Hai
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS