find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Internet Ki Zindagi Aur Haqeeqi Zindagi.

Internet ki Jindagi
تجھے کیا بتاوں اے میرے ہمنشیں میری زندگی عجیب ہے
میرے ایمان کی لٹ گئی آبرو ، ہوا نیٹ جب سے دخیل ہے
یقین کیجیے کہ نیٹ آج ہماری رگوں میں اس حد تک رچ بس گیا ہے کہ ہمارے خلوص ، حقوق العباد ، عبادات اور اعمالِ صالحات اسکے بغیر کچھ نہیں ۔ رشتوں کے احترام سے لے کر آج اللہ تعالیٰ سے بھی معاملات کرتے ہوئے ہم نیٹ پر تشہیر کے محتاج ہو گئے ہیں ۔۔۔
آپ کا مصلہ خالی ہوگا لیکن پوسٹس پر آپ اللہ سے گڑگڑا کر سب کے لیے دعا گو ہونگے ۔
ماں باپ حقیقی زندگی سے زیادہ نیٹ پر احترام کیے جاتے ہیں ۔
جب مساجد کے مینارے آپکو صلاة کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں تو آپ نیٹ پر ٹائپ کر رہے ہوتے ہیں
میں بھلائی کے لیےدربدر پھرتا ہوں ، میں ہوتا ہوں کہاں جب آتی ہے صدا حی علی الفلاح
ہم دوستوں سے ملتے ہیں تو ابتدا مضحکہ خیز جملوں کے تبادلہ سے کیی جاتی ہے ، لیکن اپنی وال پر دن کی ابتداء 👈 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎👉 سے کرتے ہیں۔
احرام کی حالت میں سب سے پہلے ہماری نمائش نیٹ پر ہوتی ہے ۔
ہمارے حج و عمرے کی خبر پہلے نیٹ پر آجاتی ہے۔
اپنے گھر کی عورتوں کو حجاب کا درس دیتے ہیں لیکن بند کمرے میں نا محرم سے چیٹنگ میں خود بے حجاب ہوجاتے ہیں۔
دوستیاں رشتہ داریاں اور انسانیت جتنی نیٹ پر نبھاتے ہیں حقیقی زندگی اس سے محروم ہے۔
نیٹ پر دل چیر کر اسمِ محمدﷺ دکھاتے ہیں اور حقیقی زندگی میں اسی عظیم ہستی کی شریعت کا جنازہ نکال دیتے ہیں۔
نیٹ پر پڑوسیوں کے حقوق بتانے والوں کی برسوں سے پڑوسی سے بول چال بند ہوتی ہے۔
جمعہ کے دن کا احترام نیٹ پر شئیر کرنے والوں کی اکثر پہلی رکعت نکل ہی جاتی ہے۔
منع گریہ نہ کر تو اے دوست
اس میں بے اختیار ہیں ہم

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS