find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Biwi Jab Apni Shauhar Ko Khush Nahi Kar Pa Rahi Ho Iski wajah.

ایک بھائی ہیں وہ بیرون ملک اچھی جاب پر ہیں
آج سے تین سال پہلے ان کی شادی ہوئی ایک میٹرک پاس لڑکی سے انہوں نے اس کی تعلیم بھی جاری کروائی اور ہر طرح سے ابھی تک اس کا خیال بھی رکھتے ہیں.. گھر میں ہر سہولت بھی موجود ہے. لیکن کوئی اولاد نہی ابھی تک.
لیکن وہ لڑکی خود کو ویسا نہی بنا پا رہی جیسا اس کا شوہر اس کو دیکھنا چاہتا ہے مثال کے طور پر بننا سنورنا
اپ ٹو ڈیٹ رہنا. بناؤ سنگھار کرنا.. ہو سکتا ہے وہ لڑکی کوشش بھی کرتی ہو مگر وہ نہی بدل پا رہی خود کو جس کی وجہ سے وہ لڑکا زہنی طور پر بہت ڈسٹرب رہتا ہے کوشش بھی کرتا ہے کہ صبر کر لے لیکن پھر سوچتا ہے کہ صبر کے متبادل کسی گناہ میں پڑ سکتا ہے..
ان کے پاس جو آپشن ہیں وہ یہ ہیں
1-طلاق دے اور اس لڑکی کو ظالم. دنیا کے رحم. و کرم پر چھوڑ دے جو وہ کرنا نہی چاہتا
2- صبر کرتا رہے اور ساتھ گناہ میں پڑنے کا خطرہ مول. لے جو وہ کرنا نہی چاہتا
3- اس کو وہیں رکھے اور بنا بتائے بیرون ملک شادی کر لے جو وہ کرنا نہی چاہتا
آپ کے خیال میں ان کو کیا کرنا چاہئے؟ رائے ضرور دیں کیا ایسی صورت میں اگر وہ طلاق دے گا تو کیا وہ گناہگار ہو گا ؟؟
میری بہنوں سے ایک گزارش بھی ہے کہ اپنے شوہر کو فرشتہ مت سمجھیں
ان کے صبر کا امتحان مت لیں
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
معزز سسٹرز برادرز !!! یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں ہمیں ہر گز ہر گز اس حدیث کے مطابق مسئلہ آگے بھی بیان نہیں کرنا چاہیے اور جو اسکے بارے میں رائے دے اسے بھی اس حدیث کے مطابق عمل پیرا ہو کر اور خشیةاللہ دل میں جاگزین کر کے فیصلہ کرنا چاہیے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : اے علی جب تمہارے پاس دو آدمیوں کامعا ملہ آئے تو جب تک دوسرے کی بات نہ سن لو کوئی فیصلہ نہ کرو۔ (ترمذی حدیث نمبر:۱۳۳۱)
۔۔۔ عزیز سسٹرز برادر! یہ بات ملحوظ رہے کہ آپ لوگ اس فیملی کے شب و روز اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ رہے ، آپ لوگوں کو اس وقت تک یہ معاملہ حتمی فیصلے کے لیے آگے نہیں بڑھانا چاہیے جب تک آپ اس اطمینان تک نہ پہنچ جاو کہ آپ صد فیصد جان لو 👇
➖ اس لڑکی کا ہزبینڈ کس نوعیت کے سنگھار کا مطالبہ کرتا ہے ۔ ایسا تو نہیں کہ وہ اپنی بیوی سے غیر شرعئی بناو سنگھار کی خواہش رکھتا ہو۔
➖ ایسا تو نہیں کہ لڑکی نے حقیقت بھانپ لی ہو کہ میرا شوہر اس مطالبہ کی آڑ میں کیا بدنیتی رکھتا ہے ۔
➖ ایسا تو نہیں کہ اسکا شوہر محض اپنے لیے ہی نہیں بلکہ سوسائٹی میں سر اونچا رکھنے کے لیے ایسا کہتا ہو کہ زمانہ اسے دقیانوسی نہ سمجھے 👉 اس صورت میں شوہر کا مطالبہ معصیت ہے ۔۔ واضح ہو کہ آج دینداری کو مغرب زدہ اذہان نے دقیانوسیت کے زمرے میں شمار کرنا شروع کردیا ۔
➖ ایسا تو نہیں کہ لڑکی نے اس بات کو اپنی انا بنا کر محاذ آرائی شروع کی ہوئی ہو ۔
➖ ایسا تو نہیں کہ لڑکی کا رجحان شروع سے اس شادی کی طرف نہ ہو اور محض اسی نفرت کی وجہ سے وہ شوہر کے مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہو ۔
➖ ایسا تو نہیں کہ گھریلو زندگی کے کچھ اوقات جن میں عورت کے لیے بناو سنگھار ممکن نہیں ہوتا ہے اسکا شوہر اسے بھی ناپسند کرتا ہو کہ وہ فری اسٹائل میں نہ ہو ۔
➖ لڑکے کا یہ خدشہ کہ صبر کے متبادل کہیں گناہ میں نہ پڑ جائے👉 اس لیے ماورائے عقل ہے کہ عمومًا شادی شدہ آدمی کا گناہ میں پڑنا sexual life کے عدم اطمینان سے ہی ممکن ہوتا ہے۔
یہ یاد رکھیے سسٹرز برادران !!! کہ ایسا بڑی حد تک ناممکن ہے کہ عورت بناو سنگھار کو ترجیح نہ دے ۔۔۔ بناو سنگھار کے لیے تو آج عورت شوہر چھوڑ دیتی ہے ۔ بناو سنگھار چاہے اپنے ملک میں ہو یا کسی اور ملک میں ، عورت کی کمزوری ہوتا ہے ، عورت بناو سنگھار نہ کرے یہ ناممکن ہے اور اگر ایسا ہے تو اسکی لازمی کوئی وجہ ہوتی ہے ۔
لہٰذا ہم ایڈمنز کو اس مسئلہ کے لیے اطمینانِ قلبی درکار ہے ۔ یاد رکھیے مسئلہ اپنا ہو تو حل کے کئی راستے انسان ڈھونڈ لیتا ہے لیکن مسئلہ کسی دوسرے کا ہو تو وہ ایک ایسی امانت بن جاتا ہے جسکی دیانت آپ پر اس لیے فرض ہے کیونکہ آپکی لا علمی ، لا پرواہی اور جانبداری نے اگر کسی کی زندگی میں بگاڑ پیدا کر دیا تو آپ روز قیامت اسکے جوابدہ تو ہونگے ہی لیکن زندگی میں وہ جب جب آپکے فیصلے سے تکلیف اٹھائے گا اسکا وبال بھی آپکے سر پر آئے گا ۔ لہٰذا اس حساس معاملے کی صحیح معلومات آپ لوگوں کے سر ہے تاکہ آپ لوگوں کی دی ہوئی معلومات سے جو خرابی اور گناہ پیدا ہو اس سے ہم ایڈمنز بری الذمہ ہو جائیں ۔۔۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ہمیں درج بالا خدشات کے جوابات درکار ہونگے ۔
جزاكم الله عني خير الجزاء وبارك الله فيكم ونفع بكم
وَاَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS