find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aaj Ke Musalman Apne Bhai Se Kis Had Tak Nafrat kar Rahe Hai.

Ek Musalman Dusre Musalman Se Kaise Aajkal Suluk Kar Rahe Hai

ہمارے پاس ایکدوسرے کو دینے کے لیے بے شمار غیر مہذب ، طنزیہ اور اسلام کی رو سے ناپسندیدہ کلمات کا انبار موجود ہے ۔ ہم ایکدوسرے کو گالی گلوچ سے نوازنے کے لیے سینکڑوں صفحات سیاہ کر سکتے ہیں ۔ ہم ایکدوسرے کو بے عزت کرنے میں اپنے آپ کا عزت و وقار تک گرا سکتے ہیں ۔ ہم تارِ عنکبوت دلائل کا سہارا لے کر باآسانی ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم انسان یا مسلمان سے پہلے دشمن ملک کے مخالف ہیں ۔ ہم اتنے کمال کے ہیں کہ حکمرانوں کے سیاسی امور کو آڑ بنا کر اپنے مسلمان بھائیوں کو اس مقام تک لے جا سکتے ہیں جہاں مرتد یا کفر کا فاصلہ لمحوں کی دوری پر ہوتا ہے ۔ ہم سے بڑا احمق ترین کوئی روئے زمین پر نہیں ہوگا جو اس لیے اپنے بھائی سے نفرت کرتا ہے کیونکہ وہ غیر ملک کا رہنے والا ہے ۔ کیونکہ ہم اور وہ کلمے سے نہیں بلکہ زمین سے جانے جاتے ہیں ۔۔۔۔ ہم پہلے انڈین اور پاکستانی ہیں ۔ ہمارا اسلام سے اتنی دور کا رشتہ ہے کہ جہاں تک پہنچنے سے پہلے ہمارے جسموں سے ایمان کی روحیں پرواز کر جاتی ہیں ۔ ہم اپنی ماوں کے پیٹ سے فطرت پر پیدا نہیں ہوئے تھے بلکہ انڈیا پاکستان کا شناختی کارڈ لے کر نکلے تھے ۔
ہمارا کمال انتہا کی بلندی کو چھوتا ہے لیکن ہمارے پاس ان سوالوں کا جواب نہیں ہے کیونکہ انکے جوابات کے لیے ہمیں انڈین اور پاکستانی سے پہلے مسلمان بننا پڑے گا
❓ہم ایمان ویقین کے اعتبار سے کیوں کمزور ہیں، جب کہ ہمارے دشمن ہر اعتبار سے طاقت ور ہیں؟!
❓ہم زوال وانحطاط اور پسماندگی کا شکار کیوں ہیں ،جب کہ وہ ہم سے زیادہ ترقی یافتہ اور کار زارِ حیات میں پیش رفت ہیں۔
❓ہم نصرت وتائید خداوندی سے کیوں محروم ہیں؟!
❓ہم باہم دست و گریباں کیوں ہیں جب کہ دشمنان اسلام محبت والفت اور تعاونِ باہم کے اصول پر عمل پیراہیں؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
چشمِ فلک نے نہ دیکھی ہوگی یہ رسوائی
کہ اوراقِ مصحف محض ایک گمان رہ گیا
اٹھایوں تیرے سینے سے قرآن کا جنازہ
جیسےخود ابلیس ذلتِ مومن پہ حیراں رہ گیا
کیسے نہ بچھے بساطِ ماتم کھلتی کلیوں میں
نبیؐ کا گلشنِ اسلام آج شعلوں کے نام ہوگیا
ادائےتبلیغ نہ پوچھ مثلِ تماشہ راہگزاروں کا
ہر روز بکتاہے کلمہ معاش یہی صبح وشام رہ گیا
شیخ جرجیس انصاری / سراجی
مسزانصاری
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS