find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Chaliswa, Tija, Khatm Quran Ke Mauke Pe Khana Khaya Ja Sakta Hai?

Kya Khatm-E-Quran Ya Chaliswa ka khana Kha Sakte Hai?
سوال یہ ہے کہ یہ جو لکھ درود شریف ختم قرآن چالیسواں وغیرہ پےکھانا پکاتے ہیں کیا یہ کھایا جاسکتا ہے اگرکوئی کھا لے تو کیا کرے کوئی کہے کہ یہ اللہ کے نام سے پکایا ہے
۔.........................................................................
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
قل ، تیجا ، ساتا ، دسواں ، لکھ درود شریف ختم قرآن , چالیسواں یا چہلم کا کھانا جائز نہیں. کیونکہ یہ بدعت ہے اور یہ کھانا کھانا انکی بدعت میں تعاون ہے
اللہ تعالی کا حکم ہے:
ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان
گناہ اور زیادتی کے کاموں میں تعاون نہ کرو۔
اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں، میت کو دفنانے کے بعد اسکے گھر میں جمع ہونے اور جمع شدہ لوگوں کے لیے کھانا پکانے کو نوحہ سمجھا جاتا تھا.
سنن ابن ماجہ
اور نوحہ کو شریعت نے حرام قرار دیا ہے
کیونکہ غیر اللہ کے نام کا کھانا بہت سخت حرام ہے ، اس سے کم درجہ کے حرام کو کھانے پینے پر چالیس دن کی نماز قبول نہ ہونے کا فرمان مصطفی ﷺ
موجود ہے ،
عن عبد الله بن عمرو رضى الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا يشرب الخمر رجل من أمتي فيقبل الله منه صلاة أربعين يوما"
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ”میری امت کا کوئی شخص شراب نہ پیئے، ورنہ اللہ تعالیٰ اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں کرے گا“ )) أخرجه النسائى وصححه الألبانى.
** عن بعض أزواج النبى صلى الله عليه وسلم أنه قال :"من أتى عرافا فسأله عن شيء لم تقبل له صلاة أربعين ليلة" رواه مسلم.
اور جناب نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو کسی غیب دان کے پاس گیا اور اس سے سوال کیا ( اور اسکی تصدیق کی ) تو اسکی چالیس دن کی نمازیں قبول نہیں ہونگی ‘‘
"والذي نفس محمد بيده إن العبد ليقذف اللقمة الحرام في جوفه ما يتقبل منه عمل أربعين يوماً" قال الألبانى ضعيف جدا.
اور سنداً ضعیف روایت میں ہے کہ :
لقمہ حرام کھانے والے کی چالیس دن کی نماز قبول نہ ہوگی ‘‘
واللہ تعالیٰ اعلم

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS