find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Bank Se Sood Ka Paisa Nikalne Ke Masail.

سسٹر ایک سوال ہے ایک بھائی کا کہ اس کی سسٹر نے کسی بینک میں کسی کمپنی میں حصہ لیا ہوا ہے جس پر وہ بینک میں ساٹھ ہزار​ دے چکی ہے اس پر اسے تقریباً 85000 سود مل رہا ہے لیکن اس عورت کا بھائی اب یے سود والا کاروبار اپنی سسٹر کو نہیں کرنے دے رہا وہ چاہتا ہے کہ وہ پیسا واپس لے تو وہ پیسا انہیں کمپنی کو پیچ میں چہوڑنے پر کم مل رہا یعنی ساٹھ ہزار اس نے بینک میں اب تک جمع کروا لیے ہیں اب یے بغیر سود کے پیسے واپس لے رہے تو انہیں 48000 ہزار مل رہے اور یے پیسے یتیم بچوں کے ہیں اس عورت کا بھائی کہتے ہیں کہ کیا بچوں​ کو پیسے پورے کر کہ دینا ضروری ہیں کیوں کہ یے سود لیتے ہیں تو زیادہ پیسے مل رہے کٹوتی نہیں ہورہی بینک کی طرف سے لیکن یے سود نہیں لے رہے تو بینگ انہیں پیسے کاٹ رہا یے کاروبار تقریباً دس سال تک جارے رہے گا تب انہیں پیسے پورے ملے گے بیچ سے یے لے رہے تو پیسے کاٹے جا رہے بینک کی طرف سے اور گر دس سال تک یے پیسے ادا کرتے ہیں تو عورت کے بھائی کہتے ہیں کہ سود کے کاروبار میں میں بھی شامل ہو جاؤں گا اور یے بھائی اب شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں بس مقصد یہی ہے بھائی کا کہ کیا یتیم بچوں کو پیسے میں پورے کر کے دوں کیوں کہ یے حرام کا کام آگے نہیں کرنا چاہتے ہیں

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ میری سسٹر
میں اس سوال کے جواب سے پہلے پیشگی معذرت چاہوں گی  ۔ کیونکہ اس جواب میں لازمی مجھے کچھ کڑوے لیکن مبنی برحقیقت جملے استعمال کرنے پڑیں گے ۔
سب سے پہلے تو یہ جان لیجیے کہ یہ معاملہ 60,000 کے گرد نہیں گھوم رہا ۔ 60,000 کی اتنی چھوٹی رقم کو فکسڈ ڈپوزٹ میں رکھنے کی حماقت کوئی نہیں کرتا ، اور نہ ہی بارہ ہزار کے نقصان کا مسئلہ یوں کوئی لے کر پریشان پھرتا ہے ۔۔۔ بارہ ہزار کا نقصان پورا کرنے میں کوئی پہاڑ نہیں آگرتا ۔۔۔ دراصل یہ کیس ایک بڑے اماونٹ کا ہے جو شاید 6000000 بھی ہو سکتا ہے ۔ اب سنیے سسٹر !!! اس بھائی کی سسٹر نے یہ پیسہ فکسڈ ڈیپوزٹ Fixed Depositمیں رکھا ۔ فکسڈ ڈیپوزٹ کا مطلب لمبے عرصے کے لیے پیسہ بینک میں رکھنا تاکہ اس سے پروفٹ حاصل کیا جائے ، اور بینک سے حصولِ پروفٹ کا دوسرا نام سود ہے ۔۔۔ ان سسٹر نے سود کی نیت سے ہی بینک میں فکسڈ ڈپوذٹ میں پیسہ رکھا ۔۔۔۔ اور جب کوئی شخص fixed deposit میں پیسہ رکھتا ہے تو اسکی tirms and conditions میں سب کچھ بتا دیا جاتا ہے کہ آپ کو بینک سے اتنے پیسے پر اتنا intrest یعنی سود ملے گا ، نیز یہ بھی بتا دیا جاتا ہے کہ ہماری یہ یہ شرائط ہونگی ، انہیں شرائط میں سائرہ ، یہ بھی شرط بتادی جاتی ہے کہ اگر آپ نے یہ عقد توڑا تو آپکو %15 کا نقصان ہوگا ۔ اور اس ایگریمینٹ پر account holder دستخط کرتا ہے ۔
لہٰذا اب جبکہ ان سسٹر نے سود کی لالچ میں غلطی بلکہ گناہ عظیم کر دیا تو خمیازہ بھگتنا بھی ضرور ہوگا ۔ اس سارے کیس میں ہم یہی کہیں گے کہ جتنا پیسہ بینک نے deduct کیا ، صحیح کیا ۔ اب اس بقیہ اماونٹ کو قبول کرنا ہی پڑے گا ۔ اس اماونٹ کو لیا جائے اور باقی پیسہ اپنی پاکٹ سے ڈالا جائے ۔ تاکہ اصل رقم مکمل کی جائے ۔
لیکن بات صرف یہیں تک ختم نہیں ہوتی ۔ پیسے کے نقصان کو برداشت کرنا تو ناگزیر ٹہیرا ہی ، اور وہ نقصان تو لازمی ہونا ہے ، لیکن اس سے بڑھ کر نقصان ایمان جانے کا ہے ، یہ ایمان اس اللہ کی بندی کے لالچ نے اسکے دل و دماغ سے نکال دیا تھا ، کہ سود کے پیسے کے وقتی نفع کو شیطان نے اسکے لیے خوشنما بنادیا اور وہ بہک گئی ۔ لہٰذا کرنے کے کام یہ ہیں کہ پیسے کا خسارہ قبول کیا جائے اور اللہ تعالیٰ سے رجوع کیا جائے ۔۔۔۔ صدقِ دل سے توبہ یقینًا اس بہن کو اللہ تعالیٰ کے مواخذے سے بچا لے گی ۔
ہم اس بہن کو آپکی وساطت سے اللہ سے ڈراتے ہیں اور اللہ کا پیغام اس تک پہنچاتے ہیں ۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے :
◉ "اے ایمان والو ! اﷲ سے ڈرو اور جو سود لوگوں کے پاس باقی رہ گیا ہے اگر ایمان والے ہو تو اسے چھوڑ دو ، اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو اﷲ اور اسکے رسول کی طرف سے جنگ کیلیے خبر دار ہوجاو ".... ( البقرہ :275)
نیز فرمان باری ہے :
◉ " اے ایمان والو ! کئی گنا بڑھا کر سود نہ کھاو ، اور اﷲ سے ڈرتے رہو تاکہ تم فلاح پاو ، اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے ، اور اﷲ اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے"۔ ( آل عمران :(132-131)
◉ حجة الوداع کے موقع پر، جس میں تقریباً سارے صحابہ کرام عرب کے چپے چپے سے امڈ آئے تھے ، اس میں بھی خصوصیت کے ساتھ آپ نے تجارتی اور مہاجنی ہر طرح کے سود کی حرمت کا اعلان فرمایا :
"سن لو !جاہلیت کی ہرچیز میرے پاوں تلےروند دی گئی،اورجاہلیت کا سود ختم کردیا گیا،اور ہمارے سود میں سے پہلا سود جسے میں ختم کررہاہوں وہ عباس بن عبد المطلب کاسود ہے۔اب یہ سارا سود ختم ہے"
( بخاری )
◉ حضرت عبد اﷲ بن حنظلہ رضى الله عنه کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
"سود کا ایک درہم ، جسے انسان جانتے بوجھتے کھاتا ہے ، وہ 36 مرتبہ زنا کاری سے بھی بدتر ہے "۔ ( صحیح : مسنداحمد ، طبرانی )
سیدنا عبد اﷲ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
" سود کے 73 دروازے ہیں ، ان کا سب سے ہلکا گناہ یہ ہے کہ جیسے کوئی آدمی اپنی ماں کے ساتھ نکاح کرے ، سب سے بدترین سود کسی مسلمان کی عزت سے کھلواڑ کرنا ہے "۔
(صحیح :مستدرک حاکم ، بیہقی )
وما علیناالالبلاغ المبین
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
وَاَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
Share:

1 comment:

  1. سود اپنے بچوں کو کھلاتا هے اس سے اس کے بچون کے ساتھ کيا معامله هو گا روشني فرمائيں

    ReplyDelete

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS