find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Mehar Larke Wale Tay Karenge Ya Larki Wale.

Haque Mehar Kitni Honi chahiye Kya Yah Larki Wale Mukarrar Karenge Ya Larke Wale.
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
حق مہر لڑکی والے اپنی مرضی سے مقرر کرسکتے ہیں یا پہر جو لڑکے والے مقرر کردیں وہ صحیح ہوگا...
جزاکم الله خیرا
۔.........................................................................
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
حق مہر کی ادائیگی نکاح کی شرائط میں سے ایک ہے لیکن حق مہر معجل اور غیر معجل یعنی مؤجل دونوں طرح ہو سکتا ہے یعنی نکاح کے موقع پر بھی دیا جا سکتا ہے اور زوجین کی باہمی رضامندی سے بعد میں بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔ پس حق مہر شوہر کے ذمہ قرض رہتا ہے جو وقت مقررہ یا عند الطلب یعنی بیوی کے مطالبہ کے وقت واجب الادا ہے۔
فتاویٰ علمائے حدیث
اس حق میں لڑکی والوں کا مہر کی رقم عائد کرنا اور شوہر کو جکڑدینا جائز نہیں نہ ان جیسی شرائط سے اصلاح ہوتی ہے، اگر ہوتی ہوئی نظر بھی آتی ہے تو عارضی ہوتی ہے، بغیر کسی وجہ شرعی کے طلاق پر اقدام کرنا انتہائی ناپسند اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بے حد مبغوض حرکت ہے، اللہ پاک اس حرکت سے ناراض اور شیطان خوش ہوتا ہے ۔
اور یہ سوچ بھی صریحًا غلط ہے کہ شریعت نے عورت کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ حق مہر کے نام پر مرد سے جو چاہے مانگ سکتی ہے چا ہے تو سونے کا پہاڑ مانگ لے اور مرد کو عورت کی یہ ڈیمانڈ ہر حال میں پوری کرنا ہو گی۔ یہ بات جان لی جائے کہ مہر کوئی یک طرفہ چیز نہیں ہے کہ لڑکی والے جتنا کہہ دیں وہ مہر بن جائے؛ بلکہ یہ لڑکے کی رضامندی پر موقوف ہے ۔ فریقین کی باہمی رضامندی سے عورت کا حق مہر نکاح کے وقت ادا کرنا ( مہرِ معجّل ) یا مئوخر کرنا (مہرِمئوجّل ) دونوں جائز ہیں ۔ واضح رہے کہ نکاح کے وقت فریقین اگر حق مہر طے نہ کر سکیں تو نکاح کے بعد بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اور یہ تصور بھی غلط ہے کہ بغیر مہر کی ادائیگی ہمبستری زنا میں شمار ہوگی ۔ اگر مہر معجل کی ادائیگی سے پہلے بیوی سے ہمبستری کی جائے تو وہ ناجائز یا زنا نہ ہوگی ۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS