find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Jihad Ke bad Mal-E-Ganimat Me Aaj Ke Daur Me Kisi Ko Gulam Bnaya Ja Sakta Hai?

Mal-E-Ganimat Me Kya Kisi Ko Kanij Bnaya Ja Sakta Hai?
ہر دور میں مسلم امہ میں موجود ملحدیں یا مسلمان نما ملحدین کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ حیلے بہانوں اور نفس کی پلیدگی کے ہاتھوں مجبور ہوکر اسلامی تعلیمات میں تحریفات کرنا بہترین شغل جانتے ہیں ۔ ان لغویات سے سچے مسلمان مومن مردوزن دور ہیں ۔
جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دشمن کافر ملک سے جنگ کے بعد حاصل شدہ مالِ غنیمت میں آئی عورتوں کو لونڈیاں بنالیں گے تو ان سے سوال ہے کہ کیا لونڈی کے حصول کی طلب روحِ جہاد ہے ؟ ایسے لوگ اسلام کی شان کو ملیامیٹ کرتے ہیں ، مجاہد دشمن پر غلبے کی بات کرتا ہے لونڈیوں پر نہیں ۔ افسوس ایسے لوگ اپنے ایمان کی عمارت دین کے عناصر سے نہیں بلکہ دنیا کے عناصر سے تعمیر کرتے ہیں
جان لیجیے برادر عبدالرحیم کہ آج کے دور میں کنیز یا لونڈی کا کلچر موجود ہی نہیں ہے۔ یہ صورت اس وقت ہو سکتی ہے، جب اسلام اور کفار کے درمیان اس قسم کی جنگیں لڑی جائیں، جیسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ حیات میں لڑی گئی تھی۔ پھر ان جنگوں میں کفار کی عورتیں اور مرد قیدی بن کر آئیں اور یہ مجاہدین اسلام میں بطور غنیمت تقسیم کی جائیں۔ پھر اگر وہ چاہیں تو ان لونڈیوں اور کنیزوں کے ساتھ تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔ لونڈیوں کے مسائل کا تعلق مسئلہ جہاد سے ہے اور جان لیا جائے کہ روح جہاد ختم ہونے پرآج یہ مسائل بھی ناپید ہیں ۔لونڈیوں کے مسائل جب تک موجود تھے جب تک عملی نمونہ جہاد مسلما نوں میں موجو د رہا ۔
جو لوگ شریعت کی آڑ لے کر یہ خرافات بولتے ہیں کہ حدیث کے مطابق ہم دشمن ملک کی اداکاراوں کو لونڈیاں بنائیں گے تو ان لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہی شریعت لونڈیوں کو آذاد کر کے اپنی زوجیت میں لینے کی ترغیب بھی دیتی ہے ۔اور یہی شریعت کہتی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جس شخص کے پاس لونڈی ہو وہ اسے تعلیم دے اور خوب اچھی طرح دے ، اسے ادب سکھا ئے اور پوری کوشش اور محنت کے ساتھ سکھائے اور اس کے بعد اسے آزاد کر کے اس سے شادی کر لے تو اسے دہر اثواب ملتا ہے اور اہل کتاب میں سے جو شخص بھی اپنے نبی پر ایمان رکھتا ہو اور مجھ پر ایما ن لائے تو اسے دوہر ا ثواب ملتا ہے اور جو غلام اپنے آقا کے حقوق بھی ادا کرتا ہے اور اپنے رب کے حقوق بھی ادا کرتا ہے اسے دہرا ثواب ملتا ہے عامر شعبی نے ( اپنے شاگرد سے اس حدیث کو سنا نے کے بعد کہا کہ بغیر کسی مشقت اورمحنت کے اسے سیکھ لو ۔ اس سے پہلے طالب علموں کو اس حدیث سے کم کے لئے بھی مدینہ تک کا سفر کرنا پڑتا تھا ۔ اور ابوبکرنے بیان کیا ابو حصین سے ، اس نے ابوبردہ سے ، اس نے اپنے والد سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے کہ ” اس شخص نے باندی کو ( نکاح کرنے کے لئے ) آزادکر دیا اور یہی آزادی اس کا مہر مقرر کی ۔ “ صحیح بخاری
اگر وہ شریعت کے👆 اس حکم کو نظر انداز کرتے ہیں تو یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ وہ شریعت کی نہیں بلکہ اپنے اخلاقِ رذیلہ کا ثبوت دے رہے ہیں ۔
وَاَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS