find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Gair Sharai Mahfil Ki Najer-o-Neyaj Khana Kaisa Hai?

Kisi Gairullah Ke Nam Ka Najer O Neyaz Khana Kaisa Hai

 غیر شرعئی مجالس میں اہل بدعت کے نذر ونیاز والے کھانوں کا کھانا جائز نہیں ہے کیونکہ وہ سب یہ کام غیر اللہ کے لیے کرتے ہیں اور اس کو باعث ثواب سمجھتے ہیں لہٰذا یہ سب رسوم اور بدعات ہیں اور ”مااہل لغیر للہ“ میں داخل ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”من احدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردّ“
غیر اللہ کے نام کا کھانا بہت سخت حرام ہے ، یاد رکھیے اس سے کم درجہ کے حرام کو کھانے پر چالیس دن کی نماز قبول نہ ہونے کا فرمان مصطفی ﷺ
موجود ہے جسکے مطابق
عن عبد الله بن عمرو رضى الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا يشرب الخمر رجل من أمتي فيقبل الله منه صلاة أربعين يوما"
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ”میری امت کا کوئی شخص شراب نہ پیئے، ورنہ اللہ تعالیٰ اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں کرے گا“ )) أخرجه النسائى وصححه الألبانى.
عن بعض أزواج النبى صلى الله عليه وسلم أنه قال :"من أتى عرافا فسأله عن شيء لم تقبل له صلاة أربعين ليلة" رواه مسلم.
شیطان ہمارے خون میں گردش کرتا ہے۔اس لیے ہمیں ہر طرح کے طریقے سے گناہ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے
جب ایسی مجالس ہونگی تو ان کے کھانے کی حرمت و حلت مشکوک ہو جائےاس لیے ہمیں ایسے امور سے اجتناب کرناچاہیئے جن کے متعلق ہم شکوک و شبہات کا شکار ہو سکتے ہوں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
وہ چیز چھوڑ دو جو تمہیں شک میں ڈال دے اور اسے اختیار کرو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے ۔
ترمذی/ حدیث : 2708
كتاب صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/باب : 60
حضرت ابو محمد حسن بن علی بن ابی طالب بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ علیہ وسلم سے یہ الفاظ یاد کیے: ''وہ چیز چھوڑ دے جو تجھے شک میں ڈال دے اور اس چیز کو اختیار کر جو تجھے شک وشبہ میں نہ ڈالے کیونکہ سچ اطمینان ہے اور جھوٹ شک اور بے چینی ہے۔
(ترمذی۔ حدیث صحیح ہے)
توثیق الحدیث:اخرجہ الترمذی (2518)، والنسائی (3278۔328)، واحمد (2001)
اگر غیراللہ کی نذر و نیاز اور بدعئی مجالس میں پیش کیا جانے والا کھانا ، کھانے والا جانتا ہے کہ اسلام میں غیراللہ کی نذر لینا دینا جائز نہیں ، اس کے باوجود نہ تو اس شرک کا ارتکاب کرنے والوں کو قرآن کی بات بتاتا ہے ، بلکہ نذر کا مال لیتا ،کھاتا ہے تو یقیناً وہ ایمان فروش ہے ، سورۃ البقرہ کی درج ذیل دو آیتیں توجہ سے پڑھیں ؛
رب العزت کا ارشاد ہے :
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيْرِ وَمَآ اُهِلَّ بِهٖ لِغَيْرِ اللّٰهِ ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْهِ ۭ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ١٧٣؁
ترجمہ :
اللہ تعالی نے تو صرف تم پر مردار خون اور خنزیر کا گوشت حرام کیا ہے اور ہر وہ چیز بھی جو غیر اللہ کے نام سے مشہور کردی جائے۔ پھر جو شخص ایسی چیز کھانے پر مجبور ہوجائے درآنحالیکہ وہ نہ تو قانون شکنی کرنے والا ہو اور نہ ضرورت سے زیادہ کھانے والا ہو، تو اس پر کچھ گناہ نہیں۔ (کیونکہ) اللہ تعالیٰ یقینا بڑا بخشنے والا اور نہایت رحم والا ہے۔
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْتُمُوْنَ مَآ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَيَشْتَرُوْنَ بِهٖ ثَـمَنًا قَلِيْلًا ۙ اُولٰۗىِٕكَ مَا يَاْكُلُوْنَ فِيْ بُطُوْنِهِمْ اِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وَلَا يُزَكِّيْهِمْ ښ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ ١٧٤؁
ترجمہ :
جو لوگ ان باتوں کو چھپاتے ہیں جو اللہ نے اپنی کتاب میں نازل کی ہیں اور اس کام کے عوض تھوڑا سا دنیوی فائدہ اٹھا لیتے ہیں یہ لوگ دراصل اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نہ تو ان سے کلام کرے گا اور نہ (گناہوں سے) پاک کرے گا۔ اور انہیں دکھ دینے والا عذاب ہوگا ۔
─━══★◐★══━─
✍ لہٰذا ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ ایسی محافل سے اجتناب فرمائیے جہاں ایمان فروشی کا سامان ہو ۔ ہم آپکو تبلیغِ دین کے لیے بھی ایسی غیر شرعئی مجالس میں اسی وقت اجازت دینا مناسب سمجھتے ہیں جب کہ آپ اتنا دینی فہم اور معرفت رکھتی ہوں کہ حق اور باطل میں تمیز کر سکیں ، نیز اس چیز کی معرفت ہو کہ آپ صحیح اور فاسد چیزوں کو بھی جان سکیں ، یہ جان سکیں کہ آپ کو تبلیغِ دین کے لیے حکمت اور اسلوب کا کیا راستہ اختیار کرنا چاہیے ، یہ جان سکیں کہ بدعتی مجالس میں دعوتِ دین کی صورت میں پیدا ہونے والے فتنہ سے آپ کس طرح نبرد آزما ہو سکتی ہیں ۔ اگر آپ ابلاغی شعور نہیں رکھتیں تو آپکو ایسی مجالس سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے ، کیونکہ غالب گمان ہے کہ اوامر و نواہی کو شیطان گڈ مڈ کر دے اور آپ کوتاہی کر بیٹھیں ، یاد رکھیے شیطان گناہ کو خوشنما بنا کر پیش کرتا ہے
﴿وَزَیَّنَ لَھُمْ الْشَیْطَانُ أَعْمَالَھُم﴾․
(النمل:24) ”
اور بھلے دکھلارکھے ہیں ان کو شیطان نے ان کے کام۔“
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ
ھٰذٙا مٙا عِنْدِی وٙاللہُ تٙعٙالیٰ اٙعْلٙمْ بِالصّٙوٙاب
وَالسَّــــــــلاَم عَلَيــْـــــــكُم وَرَحْمَــــــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــــــاتُه
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS