find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Hadees Me Kalma-E-Taiyyba Kaha Hai?

Kalma-E-Taiyyba Shahi Hadees Se

Musnad Ahmed Hadees # 11762
۔ (۱۱۷۶۲)۔ عَنِ الصُّنَابِحِیِّ أَنَّہُ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ وَہُوَ فِی الْمَوْتِ فَبَکَیْتُ، فَقَالَ: مَہْلًا لِمَ تَبْکِی؟ فَوَاللّٰہِ لَئِنِ اسْتُشْہِدْتُ لَأَشْہَدَنَّ لَکَ، وَلَئِنْ شُفِّعْتُ لَأَشْفَعَنَّ لَکَ، وَلَئِنْ اسْتَطَعْتُ لَأَنْفَعَنَّکَ،
ثُمَّ قَالَ: وَاللّٰہِ مَا حَدِیثٌ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  لَکُمْ فِیہِ خَیْرٌ إِلَّا حَدَّثْتُکُمُوہُ إِلَّا حَدِیثًا وَاحِدًا، سَوْفَ أُحَدِّثُکُمُوہُ الْیَوْمَ وَقَدْ أُحِیطَ بِنَفْسِی، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  یَقُولُ: ((مَنْ شَہِدَ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہِ حُرِّمَ عَلَی النَّارِ۔)) حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ مِثْلَہُ قَالَ: حَرَّمَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی عَلَیْہِ النَّارَ۔ (مسند احمد: ۲۳۰۸۷)
صنا بحی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا عبادہ بن صامت  ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ  کے پاس گیا، جبکہ وہ مرض الموت میںمبتلا تھے، ان کی حالت دیکھ کر میں رونے لگا، انہوںنے کہا: رک جاؤ، تم کیوں روتے ہو؟ اللہ کی قسم! اگر مجھ سے تمہارے بارے میں گواہی لی گئی تو میں تمہارے مومن ہونے کی گواہی دوں گا، اگر  مجھے شفاعت کی اجازت دی گئی تو میں تمہارے حق میں شفاعت کروں گا اور اگر مجھ سے ہو سکا تو تمہیں نفع پہنچائوں گا۔ ‘ پھر کہا: اللہ کی قسم میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  سے جو بھی کوئی ایسی حدیث سنی ہے جس میں تمہارے لیے بہتری ہے تو میں وہ حدیث تمہیں سنا چکا ہوں، البتہ ایک حدیث ہے، جو میں تمہیں نہیں سنا سکا، وہ تمہیں آج ابھی سناتا ہوں اور اب صورت حال یہ ہے کہ میری روح قبض کی جانے والی ہے۔ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ  جو آدمی یہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی معبودِ برحق ہے اور محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  اس کے رسول ہیں، اس پر جہنم حرام کر دی جاے گی یا یوں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرا م کر دے گا۔
Sahih Hadees
Taken From Misage Ansari 
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS