find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Har Jahil Kahta Hai India me Islam Sufiyon ne Failaya.

Kya India me Islam Sufiyon ke Jariye Aaya?

क्या भारत में इस्लाम सूफियों के द्वारा आया?
ہر جاہل کہتا ہے کہ برصغیر میں اسلام صوفیوں نے پھیلایا....
لیکن میں ڈنکے کی چوٹ کہہ رہا ہوں ان صوفیوں نے اسلام نہیں کفر پھیلایا ہے شرک پھیلایا ہے قرآن کی جگہ قوالی اور مساجد کی جگہ خانقاہوں اور آستانوں کو رواج دیا ہے عوام کو جاہل رہنے دیا گیا تاکہ ان کا کاروبار چلتا رہے ۔

یاد رکھیئے : " تاریخ اسلام مجاہدوں کے لہو سے عبارت ہے صوفیوں کے چلوں سے نہیں".
کہا، میدان بدر میں فرشتے نظر آئے، کن کو نظر آئے فرشتے؟ صوفیوں کو یا مجاہدوں کو،یہ صحابہ صوفی ہوتے تو بدر کون لڑتا، احد میں کون شہید ہوتا،
مجھے یاد آیا وہ پیارا صحابی عین جنگ کے وقت اسلام قبول کیا اور میدان جہاد میں کود پڑا، لڑتے لڑتے شہید ہو گیا، کوئی چلہ نہیں کاٹا کسی قبر کا مجاور نہیں بنا شہید ہو گیا، نبی کو علم ہوا تو نبوت کے ہونٹوں نے حرکت کی کہ عمل تھوڑا کیا ہے مگر اجر زیادہ پا گیا ہے،.

مجھے یاد آ رہا ہے حنظلہ کون حنظلہ غسیل الملائکہ حنظلہ، نئی نئی شادی ہوئی نبی کا اعلان کان میں پڑا جہاد کے لیے نکلو، اسی وقت اٹھا نیزہ اٹھایا نکل پڑا مڑ کر بیوی کو بھی نہ دیکھا کہ نبی کا اعلان کان میں پڑ گیا ہے اب کسی اور طرف دیکھنا گوارا نہیں، میدان جہاد میں لڑتا لڑتا شہید ہو گیا، بیوی کو علم ہوا رسول پاک کے پاس آئی عرض کی اللہ کے رسول! آپ شہیدوں کو غسل نہیں دیتے مگر حنظلہ کو غسل دے دیجیے گا اس نے جنابت کا غسل نہیں کیا تھا آپ کا اعلان سنتے ہی جہاد کے لیے نکل بھاگا، نبی حنظلہ کی لاش کے پاس پہنچے اور رک گئے فرمایا حنظلہ کو آسمان سے رب کے فرشتے اتر کر غسل دے رہے ہیں، یہ حنظلہ صوفی نہیں تھا،.
مجھے سعد یاد آ گیا، نبی پاک نے فرمایا، سعد کی موت پر رب کا عرش بھی کانپ گیا ہے، ستر ہزار فرشتہ سعد کا جنازہ پڑھنے کے لیے اترا اور نبی پاک جنازے میں ایڑیاں اٹھا اٹھا کر چلتے کہ کسی فرشتے کے پاؤں پر میرا پاؤں نہ آ جائے، یہ سعد صوفی نہیں تھا مجاہد تھا، اور ایسا مجاہد تھا کہ جنگ احد میں نبی سعد کو تیر پکڑاتے جاتے اور کہتے جاتے، سعد تیر چلاؤ تجھ پر محمد کی ماں بھی قربان محمد کا باپ بھی قربان، ہائے، ساری کائنات کے ماں باپ نبی محمد پر قربان اور نبی کے ماں باپ سعد پر قربان،.
حسین نکلا اپنے خانوادہ کو لے کر نکلا کہ دیکھ لو محمد کے خانوادہ میں کوئی راہب نہیں، کوئی گوشہ نشین نہیں، کوئی قبر کا مجاور نہیں، کوئی چلہ کاٹنے نہیں گیا سب نکلے ہیں دیکھ لو، سب کٹ گئے میدان کربلا میں بچے سے لے کر بوڑھے تک،
میں کہتا ہوں حسین نبی پاک کی قبر پر مزار بنا کر گدی نشین نہیں بن سکتا تھا کیا؟ کیوں نکلا کٹ جانے کو، صوفی تیرے جیسا ہوتا تو قبر پکڑ کر بیٹھا رہتا، صحابہ صوفی ہوتے ہر صحابی کسی نہ کسی نبی کی قبر پکڑ کر بیٹھ جاتا، پھر چلے کاٹے جاتے، چادریں چڑھائی جاتی، نذرانے بٹورے جاتے، مزار بنائے جاتے، مجھے دکھاؤ کسی صحابی نے کسی قبر پر چلہ کاٹا ہو، تو چشتی اجمیری علی ہجویری کی قبر پر چلہ کیوں کاٹتا رہا، بتاؤ کسی صحابی نے قبروں سے فیض لیا ہو، ارے ان کے پاس تو وہ قبر تھی جس قبر جیسی کائنات میں کوئی قبر نہیں، لیکن بارش کی ضرورت پڑتی ہے تو صحابہ نبی کی قبر پر نہیں آتے بلکہ نبی پاک کے چچا عباس کے پاس آتے ہیں،.
پھر کہا، برصغیر میں اسلام صوفیاء کی وجہ سے آیا، برصغیر میں عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں صحابہ کرام آئے، پھر محمد بن قاسم آیا قطع نظر اس کے کہ وہ کیوں آیا لیکن آیا، یہ کون تھا یہ مجاہد تھا یا صوفی تھا، اس وقت تو یہ صوفی ایجاد بھی نہیں ہوئے تھے، یہ مجاہد تھا جس نے برصغیر کی سرزمین پر اسلام کا پرچم لہرایا،
ہاں صوفی لے کر آئے برصغیر میں، قبروں کی پوجا لے کر آئے، قبروں کے چلے لے کر آئے، قبروں کی مجاوری لے کر آئے، عیسائیوں کی رہبانیت لے کر آئے، ہندؤں کا تیاگ لے کر آئے، رقص و سماع کی محفلیں لے کر آئے، مسجدوں کے مقابلے اپنے رباط لے کر آئے، جہاد کی جگہ گوشہ نشینی لےکر آئے، اسلام کی جگہ تصوف لے کر آئے، شریعت کی جگہ طریقت لے کر آئے، جو فلموں کے جہاں کے کنجر اور کنجریاں ان صوفیوں کے مزاروں پر چڑھاوے چڑھانے پہنچے ہوتے ہیں، یہ ہندو صوفیوں کی قبر پر کیوں جاتے ہیں،
کبھی ان فلمی کنجروں کو صلاح الدین ایوبی کی قبر پر جاتا نہیں دیکھیں گے آپ، کبھی، ٹیپو سلطان کی قبر پر جاتا نہیں دیکھیں گے آپ، کسی مجاہد کی قبر پر جاتا نہیں دیکھیں گے،ان کنجروں کو دیکھیں گے تو صوفیوں کے مزاروں پر، کیوں؟کیونکہ وہ مجاہد بت شکن تھے یہ صوفی بت پرست تھے، صوفی قبروں کے پجاری ہندو بتوں کے پجاری، ان کے مزاروں اور ان کے مندروں میں ہونے والی خرافات میں کیا فرق ہے، وہاں بجھن یہاں قوالی، وہاں پرساد یہاں تبرک، وہاں چڑھاوے یہاں بھی چڑھاوے، وہاں ناچ یہاں بھی ملنگ گھنگھرو باندھ کر ناچنے والے، وہاں بھگت یہاں مرید، وہاں سوامی یہاں صوفی، وہاں مورتیوں کو غسل یہاں مزاروں کو غسل، الغرض کوئی ایسا کام نہیں جو ہندو مندروں میں اور یہ مزاروں میں نہیں کرتے، یہ ہے وہ قبوری اسلام جو صوفی لے کر آئے برصغیر میں......
رہے نام اللہ کا.......
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS