find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Jadoo Kitne Qism Ka Hota Hai.

 Jadoo Kitne Qism KE Hote HAi

جادو کی بےشمار اقسام ہیں۔
1۔ سحر تفریق (جدائی ڈالنے والا جادو)
اس سے مراد وہ جادو ہے جس کی وجہ سے جادوگر خاص کیفیات بعض اسباب اختیار کر کے میاں بیوی، باپ بیٹے، کے درمیان بغض نفرت پیدا کر کے جدائی ڈالنا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿ فَيَتَعَلَّمُوْنَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهٖ١ؕ﴾
{ سورۃ البقرة:102 }
سحر تفریق (جدائی ڈالنے والے جادو کا علاج)
مریض کو روزانہ ایک مرتبہ سورۃ یٰس،الصا فات ،الدخان سنائیں اورآیت الکرسی ،سورۃ البقرۃآیت نمبر101تا103تقریباً سو مرتبہ ہرروز تین ،چار مرتبہ 41دن سنائیں ۔
علاج
مرد اور عورت دونوں تین وقت صبح دوپہر شام درج ذیل وظیفہ پڑھیں یا ریکارڈ کر کے سنیں۔
سورۃ مریم، رحمن، صافات، المعارج، آیۃ الکرسی، الفلق، الناس، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 101 تا 103 روزانہ تین مرتبہ
2۔ سحر محبت
اس سے مراد ایسا عمل وتاثیر ہے جس کی وجہ سے جادوگر آپس میں نفرت وبغض اور حسد کرنے والوں کے درمیان انتہا درجے کی محبت پیدا کر دیتا ہے، جو کہ بظاہر تو محبت ہے لیکن جادوئی حقیقت میں دو افراد یا خاندانوں کے لیے مہلک زہر ہے۔
حضرت عبد اللّٰہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:
«إن الرقى والتمائم والتولة شرك»
{ السلسلۃ الصحیحہ للالبانی: 331 }
’’بےشک دم تعویذات اور خاوند کے دل میں محبت ڈالنے والی چیز شرک ہے۔‘‘
یہاں دم سے مراد وہ دم ہے جس میں شرکیہ وکفریہ الفاظ ہوں ، رہا مسنون دم تو وہ بالاجماع جائز ہے۔
الشیخ محمد بن صالح العثیمین سے پوچھا گیا کہ جادو کے ذریعہ میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا کرنا کیسا ہے ؟ تو آپ نے فرمایا: یہ حرام اور ناجائز ہے، بسا اوقات ایسا کرنا کفر اور شرک ہوتا ہے۔
{ فتاویٰ المراۃ المسلمۃ: 1؍ 138؛ فتاویٰ الشیخ محمد بن صالح: 1؍ 338 }
سحر محبت کے الٹے اثرات :
یہ جادو عام طور پر بیوی اپنے خاوند کی محبت کے لیے اور ساس اپنے بیٹے کوزندگی بھر اپنے ساتھ رکھنے کے لیے کرواتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی نیت صاف ہو اور مثبت رزلٹ چاہتی ہوں لیکن جادوگر جو عمل کرتا ہے اس کی وجہ سے دونوں طرف سے پھنس بے چارا مرد جاتا ہے۔ جو نہ ادھر کا رہتا ہے نہ ادھر کا بلکہ وہ جادوگر کا ہو کے رہ جاتا ہے۔
سحرمحبت (حد سے زیادہ کسی سے محبت ہو جائے)
مریض کوآیت الکرسی ،سورۃالتغابن، آیت10تا16، یونس آیت 76تا82 ، الاعراف آیت 117 تا 122، طہ آیت 65 تا 82، تقریباً 21مرتبہ ریکارڈ کر کے روزانہ 5 بار 21 دن سنائی جائیں۔
سحر تخیل (وہم میں مبتلا کرنے والا جادو)
اس سے مراد وہ جادوئی عمل وتاثیر ہے جس کی وجہ سے مسحور شخص ایک چیز کو اس کی اصل حقیقت سے ہٹ کر ایک دوسری چیز خیال کرتا ہے۔
ایک آدمی کی جگہ دوسرا آدمی خیال کرنا،مثلاً محمد کواحمددیکھنایا کسی کواپناخاوند سمجھنا یااسکے برعکس
1۔ خاوند بیوی کو یا بیوی خاوند کو کسی جانور کی شکل میں تصور کرے۔
2۔ کھانے میں زہر یا آگ دیکھے یا مختلف قسم کی آواز یں سنے۔
اصل میں یہ جادو عقل اور حواس خمسہ کو قبضے میں کرتا ہے جسکی وجہ سے اشیاء کی اپنی اصل حقیقت نظر نہیں آتی۔
سحرتخیل(وہم میں مبتلا کرنیوالاجادو)
مریض کوہرروزاذان،آیت الکرسی أَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ تقریباًسومرتبہ3بار سنائیں
  سحر مرض :
اس سے مراد وہ جادوئی عمل وتاثیر ہے جس کی وجہ سے جادوگر مطلوبہ شخص کے کسی ایک عضو مثلاً سر گردن، پاؤں، کندھے کو، درد حد سے زیادہ گرمائش، تھکان، گھبراہٹ وغیرہ کا شکار کر دیتا ہے یا مکمل جسم میں مختلف بیماریوں کے ساتھ متاثر کرتا ہے یا کبھی جسم کے بے جان کر دیتا ہے اور بسا اوقات مرگی کا دورہ پڑتا ہے۔

علاج :
مریض تکلیف والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر مکمل دم سنے ۔ بالخصوص سورۃ فاتحہ، آیۃ الکرسی، آیات سحر، چاروں قل اور بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيئ في الأرض ولا في السماء کثرت سے پڑھ کر پانی یا کلونجی زیتون کےتیل پر دم کر کے متاثرہ جگہ پر روزانہ تین مرتبہ لگائیں اور اگر دائمی سردرد ہے تو روزانہ تین مرتبہ دم والے پانی سے سر کو دھوئے۔ ان شاء اللّٰہ ٹھیک ہو جائے گا۔
   سحر امراض(مرگی یا دائمی دردوں کا جادو )
مریض کوہر روز الرقیۃ الشرعیۃ، الفاتحہ ، آیۃ الکرسی ، الدخان، الجن، سورۃالبینہ سے الناس تک ۔۔ روزانہ تین سے پانچ مرتبہ سنائیں۔
علاج
  1۔ ہر جمعہ کو غسل کرنا۔
{ صحیح الجامع: 2؍ 763، حدیث }
بدن، کپڑوں اور مکان کی بروقت صفائی ستھرائی رکھنا اور اپنے آپ کو خوشبو سے معطر رکھنا (صرف مرد حضرات کے لیے) کیونکہ حدیث کی رو سے ہے ، فرشتے خوشبو پسند کرتے ہیں اور جن وشیاطین خوشبو سے دور بھاگتے ہیں۔
{ زاد المعاد، جز الطب النبوی }
« بِسْمِ الله وَضَعْتُ جَنْبِى اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِى ذَنْبِى وَأَخْسِئْ شَيْطَانِى وَفُكَّ رِهَانِى وَاجْعَلْنِى فِى النَّدِىِّ الأَعْلَى »
{ سنن ابی داؤد، 5056 }
 2۔ عورت کے اٹھرا، بانجھ پن اور ناقابل اولاد ہونے کا علاج
اس جادو کی ایک صورت یہ ہوتی ہے کہ جادوگر مرد یا عورت پر جن مسلط کر دیتا ہے جس کی شرارتوں کی وجہ سے حمل ہو نہیں پاتا یا حمل محفوظ نہیں رہ پاتا۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ مرد اور عورت کے بچہ پیدا کرنے والے جراثیم کمزور کر دیے جاتے ہیں یا اکثر اوقات آپس میں ملنے سے روک نہیں دیا جاتا ، یا مرد کا نطفہ اصلی مقام رحم تک پہنچنے نہیں دیا جاتا یا سرعت انزال کی بیماری پیدا کر کے اولاد سے محروم رکھا جاتا ہے یا عورت اس عمل سے انتہائی تکلیف محسوس کرنے لگتی ہے۔
 سحرجنون(پریشان خیالی ،حواس باختگی اور بے تکی باتیں کرنا )
مریض کوہرروز تین مرتبہ ا لرقیہ الشرعیہ (یعنی جائز دَم)، البقرۃ، ہود، الحجر، الصافات، ق،الرحمٰن،الملک ،الجن،الاعلیٰ،الزلزلہ ،الہمزہ، چاروں قل ایک ماہ سے تین ماہ تک سنائیں۔
 سحرخمول (سستی وکاہلی کا جادو)
اس سے مراد ایسا جادو ہے کہ جس کی وجہ سے مطلوب شخص انتہائی سستی وکاہلی کا شکار ہو جاتا ہے اور مکمل الگ تھلگ رہتا ہے، محافل ومجالس سے کراہت محسوس کرتا ہے، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مریض کسی بھی کام کو مستقل مزاجی سے کر نہیں پاتا۔
مریض کو ہر روزتین مرتبہ الرقیہ الشرعیہ ، الفاتحہ، البقرۃ، آلِ عمران، یٰس، الصافات، الدخان، الذاریات، الحشر، المعارج، الغاشیہ، الزلزلہ، القارعہ، چاروں قل 40سے 65دن تک سنائی جائیں۔
 علاج
مریض ہر روز صبح کے وقت سورۃ الصافات اور سوتے وقت سورۃ الدخان کی تلاوت کرے اور تیسرے دن سورۃ البقرۃ پڑھے اورالرقیۃ الشرعیۃ، حٰم السجدۃ، الفتح، الجن روزانہ تین مرتبہ سنائیں۔
 سحرہواتف (چیخ و پکار کا جادو)
اس سے مراد ایسا جادو ہے جس میں مریض کو خوفناک خواب کثرت سے وسواس اور حالت بیداری میں آوازیں سنائی دیتی ہیں جس کی وجہ سے مریض بہکی بہکی باتیں کرتا ہے اور حواس باختہ ہو جاتا ہے۔
 سحر استحاضہ (حیض کا جادو)
اس سے مراد وہ خاص جادو ہے جو بالخصوص عورتوں کے لیے خاص امراض لگانے کے لیے مثلاً استحاضہ، اٹھرا، رحم میں درد یا بچے کی ولادت وغیرہ مسائل میں کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
حضرت حمنہ بنت جحش رضی اللّٰہ عنہا کو بہت زیادہ حیض آتا تھا اور ایامِ مخصوصہ گزرنے کے بعد بھی رُکتا نہیں تھا، انہیں نبی ﷺ نے فرمایا تھا:
«إِنَّمَا هِيَ رَکْضَةٌ مِنْ رَکَضَاتِ الشَّیْطَانِ»
{ جامع الترمذى:128 }
’’یہ تو شیطان کا ایک چوکا ہے۔‘‘
  علاج :
اس کا علاج یہ ہے کہ مریضہ کو ہرروز الرقیہ الشرعیہ سنائیں اور بیری کے پتوں پر دم کرکے سات دن تک مریضہ کو پانی پلائیں اور غسل کروائیں۔
شادی میں روکاوٹیں ڈالنے کاجادو :
مریض کو الرقیہ الشرعیہ اور ایک گھنٹے کی سی ڈی میں آیۃ الکرسی اور سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 101 تا 103بار بار روزانہ سنائیں ۔
رزق اورکاروبارکی بندش کاجادو :
رِزق کی تنگی اور کاروبار کی بندش سے متاثر آدمی روزانہ تین مرتبہ سورۃ الفتح ،التغابن، الحشر،النصر ، چاروں قل پڑھے اورسنے اور درج ذیل آیات ہر نمازکے بعد 21 مرتبہ پڑھیں:
﴿ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ۰۰۵۸﴾
{ الذاريات: 58۔59 }
’’بلاشبہ اللّٰہ تعالیٰ ہی رِزق دینے والا، قوت والا اور زورآور ہے۔‘‘
﴿ لَهٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ وَ يَقْدِرُ١ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ۰۰۱۲﴾
{ الشورى: 21 }
’’آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں، جس کی چاہے روزی کشادہ کر دے اور تنگ کر دے، بلاشبہ وہی ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔‘‘
﴿ اَللّٰهُ لَطِيْفٌۢ بِعِبَادِهٖ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ١ۚ وَ هُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيْزُؒ۰۰۱۹﴾
{ الشورى: 19 }
’’اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا ہی نرم ہے،وہ جسے چاہتا ہے رِزق سے نواز دیتا ہے اوروہ بڑی طاقت، بڑا غلبے والا ہے۔‘‘
﴿ لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ يَزِيْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۰۰۳۸﴾
{ النور: 38 }
’’اس ارادے سے کہ اللّٰہ انہیں ان کے اعمال کا بدلہ دے بلکہ اپنے فضل سے کچھ مزید بھی عطا فرمائے، اور اللّٰہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے بے حساب رِزق عطا فرماتا ہے۔‘‘
﴿ وَ مَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ۰۰۲ وَّ يَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ١ؕ وَ مَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ١ؕ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا۰۰۳﴾
[30] { الطلاق: 2-3 }
’’اور جو شخص اللّٰہ سے ڈرتا ہے؛ وہ اس کے لیے (ہر غم سے) نکلنے کی راہ مہیا کر دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رِزق عنایت فرماتا ہے جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہو، اور جو شخص اللّٰہ پر بھروسہ کر لیتا ہے تو وہ اس کو کافی ہو جاتا ہے، بلاشبہ اللّٰہ تعالیٰ اپنا کام پورا کر کے ہی رہتا ہے، یقینا اللّٰہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔‘‘
﴿ قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ١ٞ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ١ؕ بِيَدِكَ الْخَيْرُ١ؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۰۰۲۶﴾
{ آل عمران: 26 }
’’کہہ دیجیے! اے اللّٰہ! (تو ہی) بادشاہت کا مالک ہے، تو جس کو چاہتا ہے بادشاہت عنایت کرتا ہے اور جس سے چاہتا ہے بادشاہت چھین لیتا ہے، تو جس کو چاہتا ہے عزت سے ہمکنار کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے رُسوا کر دیتا ہے، بلاشبہ تو ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔‘‘
اَللّٰهُمَّ اکْفِني بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
{ جامع الترمذی: 3563 }
’’اے اللّٰہ! مجھے اپنے حرام سے (بچا کر) اپنے حلال سے کافی ہو جا اور اپنے فضل کے ساتھ اپنے علاووہ ہر ایک سے مجھے بے پروا کر دے۔‘‘
نوٹ: علاج کی مذکورہ بالا تمام صورتوں میں وظائف کی مختص تعداد اور مخصوص وقت اور جگہ کا کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے لہٰذا اس میں وظائف کی تعداد میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محترم جناب شفیق الرحمٰن زاہد صاحب
وٙالسَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم
Share:

2 comments:

  1. English me ye massage chahiye tha

    ReplyDelete
  2. Aap ke kahne ka Matlab Kaun sa English. Roman urdu Ya Fir English Me translate karke, waise abhi waqt nahi hai ke ise English me translate kar sake Ramzan Ka MAhina Hai Aur Bahut Masroof Hai, Aap Hmara Sathe De Ise aap ager translate kar sakte hai to kijiye Kyu ke Abhi Ustna Waqt nahi Hai.

    ReplyDelete

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS