Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Kya Aurate Socia Media Par Apni Parde (Hijab) Wali Tasweer Dal (Post/Upload) Sakti hai?

Kya Ek Musalman Aurat Social media par Apni Parde wali Tasweer post kar sakti hai?

Muslim Women's Identity: Hijab is Crown.
Hijab’s Purpose Forgotten in the Rush for Acceptance"
Stylish Burqas: A Modern Mask Over Modesty.

Sawal: Kya EK Musalman Khatoon Social Media Sites aur Apps par Apni Tasweer online post kar sakti hai, aeisa karne ki ijazat hai? Jabki Tasweer puri tarah Parde (Hijab) Me ho?


Muslimah Pic, Hijabi Pic, Muslim Girls Dp, Womens pictures

سوال:
"السلام و علیکم!
کیا ایک مسلمان خاتون کو سوشل میڈیا سائٹس اور ایپس پر اپنی تصاویر آن لائن پوسٹ کرنے کی اجازت ہے؟ حالانکہ اس نے اپنے پورے جسم (حجاب) کو ڈھانپ رکھا ہے؟"
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمدللہ
سوال یہ ہے کہ ایک مسلمان بہن جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہو، جو اللہ سے ڈرتی ہو اور آخرت کے دن اللہ کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتی ہو وہ یہ سب جانتے ہوئے کیوں کرے گی؟
ہماری مسلمان بہنوں کو اس حوالے سے سنجیدگی سے خبردار کرنا چاہیے۔
ایک باشعور بہن جو حجاب کی اہمیت اور مقصد کو سمجھتی ہے وہ ایسا کچھ بھی کرنے کا نہیں سوچے گی۔  لیکن آج ہمارے پاس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہر جگہ مسلمان بہنوں کی مسکراتی اور پوز والی اور اپنے جسم کی خوبصورتی دکھاتی تصویریں موجود ہیں۔ ایسی خواتین خود بھی فتنہ کا شکار ہو رہیں اور دوسروں کو بھی کر رہی ہیں۔
ایسے کام سے آپ کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ کیا آپ اپنی خوبصورتی دیکھا کر دوسروں کو نشانہ بنا رہی ہیں؟ کیا آپ اپنے لیے مزید دشمن حاصل کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں؟ کیا آپ کا مقصد مردوں کو اپنی طرف راغب کرنا ہے؟ اگر آپ دین کی دعوت دینا چاہتی ہیں تو کیا یہ ضروری ہے کہ آپ سب کو دکھائیں کہ آپکی ہائیٹ کتنی اور قد کاٹھ کیا ہے؟  کیا یہ سب ضروری ہے؟؟؟
!اللہ سے ڈرو!
حجاب کا جوہر آپ کی خوبصورتی کو چھپانا اور آپ کی عفت و عصمت کو گہرا کرنا ہے۔ اس کے برعکس سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں پوسٹ کرنے سے آپکی عفت و عصمت تحلیل ہو جاتی ہیں۔ یہ حرام ہے۔
حجاب کا مقصد معاشرے میں فتنہ کو کم کرنا ہے۔ اس کے برعکس یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معاشرے میں فتنہ وسیع ہے۔ یہ حرام ہے۔
مسلمان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو غیر ضروری حسد اور نظر بد سے بچائے۔ اس کے برعکس یہ آپ کے لیے نقصان دہ ہے جہاں آپکے مخالف بھی آپکو بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔
اللہ سے ڈرو بہنوں۔ اللہ سے ڈرو اور قیامت کے دن اس کے سامنے کھڑے ہونے کو یاد کرو۔
معاشرے کو ایک بہتر جگہ بنانے میں مدد کریں جہاں ایمان بڑھتا ہے، اس کے برعکس نہیں جہاں مسلمان بیٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جگہ جگہ موجود ہوں۔
عفت کو قائم رکھو، اپنی حیا کو قائم رکھو، اپنی شرم و حیا کو برقرار رکھو، اپنی خوبصورتی اپنے گھر تک محدود رکھو، اپنے حجاب کو اسی طرح رکھو جس طرح اس کا حکم دیا گیا تھا۔
ہم اللہ سے اپنے لیے اور تمام مسلمان بہنوں کی ہدایت کے لیے دعا گو ہیں۔
بارک اللہ فیکم
جزاکم اللہ خیران
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS