Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Ahlehdees Kaun hai? Lafz Ahlehadees, Salafi se Kya Murad hai? Salafi ka Aqeeda.

AhleHadees Kaun hai Uski Khubiyaa aur Uske Nazriyat.

Lafz Ahle-Hadees Se kya Murad hai, Kaun hai Salafi/AhleHadees?

Salafi kaun, Ahlehadees kaun hai, Wahabi ka maslak aur Aqeeda, Islamic Thought, Arab Muslim,


"یاد رہے؛ہم لفظ اہل حدیث سے صرف ترک تقلید مراد نہیں لیتے، بلکہ اس کے بعد کتاب و سنت کی پیروی اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین و تابعین عظام کے طریقے اور سمجھ کے مطابق کتاب و سنت کی نصوص کو سمجھنے کا التزام بھی ضروری قرار دیتے ہیں ۔ان کے نزدیک بے اصولی، خواہش پرستی اور رائے پسندی اصلا ممنوع ہے۔اس لیے اس سے احتیاط برتنی چاہیے۔
امام مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمتہ اللہ علیہ
(مقالات و فتاوی صفحہ 449)
---------&&&&&&
سلفی دلیل کے تابع ہوتا ہے۔ دلیلوں کی روشنی میں اصول بناتا ہے۔
غیر سلفی اپنے مذہب اور فکر کے تابع ہوتا ہے۔ وہ اپنے اصولوں کیلئے دلیلیں تلاش کرتا ہے۔
✒️ اجمل منظور حفظہ اللہ
______________
سلفیت / اھل الحدیث ، ایک منہج ہے فرقہ نہیں ، فرقے خطوں ، شخصیات اور مقاموں کے ناموں پر رکھے جاتے ہیں ، جبکہ اسلاف کے پیروکار دین میں تفریق نہیں ہیں ، یہ منہج اعتصام بالکتاب والسنة ہے ، یہ منہج سمندر کی  گہرائی کی مانند گہرا اور سطح آب کے ٹہیراو کی طرح پُر اطمینان ہے۔

دین میں بننے والے فرقے آبی گڑھے ہوتے ہیں جو ذرا سی چھینٹوں سے ابل پڑتے ہیں ، جبکہ سلفیت ایک گہرا سمندر ہے جو شورشوں کے شور اور سازشوں کی بادوباراں سے آپے سے باہر نہیں ہوتا ، یہ منہج اعتدال اور حلم و بردباری کا منہج ہے۔ اس منہج کے پیروکار جہالت سے اعراض اور فتنوں پر خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ
الحلم زين والسـكوت سلامة
نرمی اور بردباری اچھی چیز ہے اور خاموشی میں سلامتی ہے-
پس سلفیوں کو دعوت کے میدان میں اعتدال ، حکمت ، برداشت حلم و بردباری سے کام لینا اور جہالت و ضلالت اور تشدد سے دوری لائق ہے ۔
مسز ارشد انصاری ✒️

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS