Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Doctor Farhat Hashmi Sahiba Ka Aqeeda, Manhaz aur Nazriya kya hai? Dr. Farhat Hashmi: Islamic Scholar, Educator, Speaker.

Doctor Farhat Hashmi Sahiba Ka Maslak, Aqeeda aur Fikr Kaisa hai?

Kya Aalima Dr Farhat Hashmi Sahiba  Biddati hai, unka Manhaj kya hai?

Understanding Dr. Farhat Hashmi’s Beliefs and Methodology.

Dr. Farhat Hashmi Sahiba: A Critical Review of Her Teachings.

An Islamic Lady Scholar,Speaker,Public Figure and Commentator.

Dr. Farhat Hashmi Sahiba: A  Profile of Faith and Scholarship.
Founding of Al-Huda International.
Impact on Women’s Islamic Education.
Public Perception and Media Coverage about Dr. Farhat Hashmi Sahiba.
Online Presence and Global Reach of Dr. Farhat Hashmi Sahiba.
Farhat Hashmi Al-Huda Foundation, Farhat Hashmi teachings, Farhat Hashmi Islamic scholar, Farhat Hashmi Quran tafsir, Women Islamic education Pakistan, Farhat Hashmi lectures online, Views on Hijab, Modernity.

Women Islamic education Pakistan,Farhat Hashmi beliefs and ideology, Farhat Hashmi feminism views, Farhat Hashmi Islamic scholar.


السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ، ایک عظیم، حق پرست اور سلفیت کی نمائیندگی کرنے والی خاتون ہیں :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
: مسز انصاری
    اکثر جگہوں پر محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے منہج اور دعوت کو لے کر اپنی اپنی منطقیں پیش کی جارہی ہیں، کوئی اس عظیم عورت کو اخوانی کہہ رہا ہے تو کوئی جوئے شیر لاکر یہ ثابت کر رہا ہے کہ ان کی دعوت سلفی نہج پر نہیں ہے ۔۔۔۔
اللہ کے بندوں اور بندیوں!! اس دور کی تاریکی پر نظر ڈالو، وہ گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے کہ قریب ہے کہ ہاتھ دوسرے ہاتھ کو نا سجھائی دے، تمہاری چھوٹی چھوٹی لالٹینیں بھی آج کے اندھیروں کو ختم نہیں کر سکتیں، ضرورت ہے کہ ہر شخص علماء کرام کی دینی کاوشوں اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو پھیلانے کا فریضہ انجام دے، مگر لوگوں کی دنیا پرستی انہیں اس قابل ہی نہیں چھوڑتی کہ وہ دین کی ترویج و تشہیر کو اپنا فرض جان کر مستعدی دکھائیں، دنیا کے ہنگاموں اور سیرو سیاحت اور سیاست کی غلاظت میں لتھڑی یہ مسلمان قوم اپنی ہی دنیا میں مست و مگن ہے ۔ ایسے میں صاحبِ علم خواتین اگر ستر و حجاب اور شرعئی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دعوتی میدان میں اترتی ہیں تو بودے تبصرے اور بے سروپا تفکرات کے اظہار کے لیے گونگوں کے منہ میں بھی زبان آجاتی ہے ، یہ قوم صرف ریٹنگ کے لیے کسی کی عزت و وقار اور برسوں کی شبانہ محنتوں پر صرف سنی سنائی باتوں کا چورن بیچنے میں ماہر ہے، ابلاغِ دین کے لیے اپنا حصہ نا ہونے کے برابر ہے لیکن کسی کی انتھک محنت پر پانی پھیرنے کے لیے آج کا مسلمان کمال کی مہارت رکھتا ہے ۔
میرے نزدیک محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ آج کے وقت کی عظیم داعیۃ دین اور سب سے زیادہ حق پرست اور قرآن و سنت کی صحیح نمائیندگی اور دعوت دینے والی خاتون اور قابل احترام اور لائقِ صد پذیرائی ہیں، میرے علم میں نہیں کہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کے بارے میں کسی بھی قابل اعتماد اہل حدیث عالم دین نے کوئی فتوی دیا ہو، کسی بھی جید عالم نے نہیں کہا کہ ان کا منہج درست نہیں ۔
میرے نزدیک خواتین عوام و خواص کا ان سے علم حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے ۔

فرحت ہاشمی صاحبہ کی دعوت خالص سلفی منہج پر ہے اسی لیے ان کے پروگرام پیغام ٹی وی سے نشر ہوتے ہیں ، یاد رہے کہ پیغام ٹی وی کی دعوت خالص سلفی دعوت ہے اور فرحت ہاشمی صاحبہ کی دعوت بھی خالص قرآن و سنت کی دعوت ہے۔
فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS