Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Bollywood Actress Parween Bobby ki Zindagi ek Sabak. Shadi Kyu kare.. Why get married?

Riyasat Junagadh Ke Nawab Khandan ki Ladki ka Anjaam.

Bollywood Actress Prween Bobby ki zindagi.
Film Industry me Shadi nahi karne ya Late se karne ka anjaam.
Shadi KArne ki Wajah. Muasharti,Jazbati aur Amali Sabab. 
Shadi Kyu karein... Shrik-E-Hayat ki Ahamiyat.
Marriage benefits in life, Relationship advice, Emotional support in marriage, Why get married, Marriage and life goals, Shaadi, Sharik hayat, Relationship, Marriage Advice, Indian Culture, Life Decisions, Emotional Bond, Commitment, Family Values, Islamic Value, 

Shadi Kyu Kare, Parween bobby ka anjam bollywood me, Relationship advice, Emotional support in marriage, Indian marriage reasons, Why get married

ریاست ‏جوناگڑھ کے نواب خاندان کی پختون لڑکی کا انجام ؟

پروین بابی کا تعلق جوناگڑھ کے نواب خاندان سے تھا۔

ستر اور اسی کی دہائی کی صف اول کی انڈین فلم انڈسٹری کی ہیروئن تھیں۔

اپنے عہد کے ٹاپ ہیروز کے ساتھ کام کیا۔
امیتابھ بچن کے ساتھ "دیوار"، "عامر، اکبر انتھونی" اور "کالا پتھر" جیسی یادگار فلمیں کیں۔

اس عہد کے بڑے لوگوں کے ساتھ افئیرز چلائے۔
کبیر بیدھی، مہیش بھٹ جیسوں کے ساتھ۔

شادی نہ کی۔
سنگین غلطی کی۔

عمر ڈھلی تو افئیرز چلانے والے فرار ہوگئے۔
نئی لڑکیوں کے پیچھے چلے گئے۔
فلمیں ملنا بند ہوگئیں۔

پہلے ذیابیطس ہوئی۔
پھر پیرانائڈ شیزوفرینا کی شکار ہوگئی۔
جس کی وجہ سے عجیب و غریب آوازیں سنتی اور تواہمات کا شکار ہوجاتی۔ 

خود کو گھر کے کمرے میں بند کر لیتی اور کئی کئی دن تک باہر نہ نکلتی۔
ذیابیطس کی وجہ سے ایک ٹانگ کو گینگرین ہوگیا۔
ٹانگ کالی سیاہ ہوکر ناکارہ ہوگئی۔

اس طرح تکلیفیں سہنے کے بعد ایک دن کمرے میں مردہ پائی گئی۔ تین دن بعد پتہ چلا کہ گزرگئی۔
عمر تھی 55 سال۔

نماز جنازہ ہوئی تو خیال تھا کہ اس کے ہزاروں لاکھوں مداح تشریف لائیں گے۔
مگر کچھ دوست آئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کوئی بھی نہيں آیا۔ انہيں دو چار لوگوں نے مل کر دفنا دی۔

یہ زندگی کی ناپائیداری، نام و نسب اور شہرت کی کہانی۔ پھر بھی بہت سارے لوگ اپنے عروج پر سمجھتے ہیں کہ انہیں کبھی زوال نہيں آئے گا۔ نہ جوانی جائے گی۔
نہ خوبصورتی کم ہوگی۔

نوجوان خواتین کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ایک بار بانو قدسیہ نے ایک خردمندانہ نصیحت کی تھی۔

کہا کہ بنی نوع انسان کی نسل آگے بڑھانے کی ذمےداری قدرت نے عورتوں پر ڈالی ہے۔
اس لئے شادی ضرور کرنا۔ فیملی ضرور قائم کرنا۔ ورنہ عورت کے اندر ایسا احساس ندامت پیدا ہوتا ہے جو اسے پھر جینے نہيں دیتا۔

کہا کہ اگر آئیڈیل مرد نہ بھی ملے پھر بھی شادی کرنا۔ کہا عمر ڈھلنے کے ساتھ ایسے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن کا آپ جوانی میں ادراک بھی نہيں کر سکتیں۔
زندگی کا اختتام تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS