Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Muashi (Financially) taur par Kamzor Mard kaise Hote hai? Jan-Murid Kaise Mard Hai.

Muashare me kitne Qism ke Mard hote hai? Weekly Financially Condition.

Kamzor Maashi Haalat Wale Shauhar: Zindagi Ki Pareshaniyo Ka Samna Kaise Kare?
Muashare me Aese Mard jo Biwi ke Ikhtiyar me rahte hai?
amzor financial condition husband.
Shauhar ki aamdani kam ho aur Kharche Jyada.
Economic struggle in marriage for Husband.
Relationship advice for low income Husband.
Shadi kab kare? Umar Badhne par pareshaniyaa.

Week husband, Ran murid, Jan Murid, Biwi Ka Gulam, Muashare me mard ki halaat.

معاشی طور پر کمزور مرد ، زیادہ تر رن مرید ہوتے ہیں۔

اس جملے کے دو پہلوہیں ایک معاشی طور پر کمزور اور دوسرا رن مرید۔ 

معاشی طور پر کمزور وہ ہے جس کی آمدنی اُس کے خرچے سے کم ہو اور معاشی طور پر مضبوط وہ ہے، جس کی آمدنی اُس کے خرچے سے زیادہ ہو ۔ رن مرید جسے اردو میں زن مرید بھی کہتے ہیں اور انگریزی میں اس کے لئے دو الفاظ ہیں ایک ( Henpecked )اور دوسرا Uxorious۔ ان دونوں الفاظ کا قریب قریب ایک ہی مطلب ہے ،اردو میں جو ہم رن مرید کو کہتے ہیں۔ زن مرید وہ ہوتا ہے جس کو گھر کے معاملات میں فیصلے کرنے کا اختیار حاصل نہ ہو، صرف بیوی فیصلے کرتی ہے۔ جیسے کمروں میں رنگ کون سا ہوگا؟ بچے کس سکول میں پڑھیں گے، لڑکی یا لڑکے کی شادی کہاں اور کس سے ہوگی۔ کچھ لوگ پورے رن مرید ہوتے ہیں اور کچھ آدھے اور کچھ واجبی سے یعنی پندرہ سے پچیس فیصد تک۔ یہ سب کچھ اُن کی کم آمدنی کے ساتھ ساتھ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔ 

یہ دیکھا گیا ہے کہ جیسے ہی کسی مرد کی آمدنی بڑھتی ہے، اُس کا اختیار گھر پر زیادہ ہو جاتا ہے۔
رن مریدوں کی 3 اقسام ہیں۔
پہلی قسم کے رن مرید اپنی بیویوں کی تقریباً ہر بات مانتے ہیں، یہ وہ قسم ہے جن کے لیے یہ لفظوں کی خاص ترکیب بنائی گئی ہے، یعنی رن مرید۔ان کی مجبوری ہوتی ہے کہ وہ معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو پاتے اس لیے وہ اس کمی کو پورا اپنی بیوی کی ہر جائز اور ناجائز خواہشات کو مان کر کرتے ہیں۔ اور بیوی کو فیصلے کے سارے اختیارات دے دیتے ہیں۔
ایک قسم رن مریدوں کی وہ ہے جو اپنی بیویوں کو اپنی ناجائز آمدنی میں شریک کر لیتے ہیں۔ جیسے کہ اُن کی جائز آمدنی کم ہے مگر وہ رشوت یا کسی دوسرے ناجائز ذرائع سے اپنی آمدنی بڑھاتے ہیں اور بیویوں کو اُس میں کسی حوالے سے شامل کر لیتے ہیں۔ وہ بھی گھر میں اختیار کھو لیتے ہیں یہ آپ کو جو ہائی سوسائٹی میں  رن مرید نظر آتے ہیں یہ وہ ہیں۔ وہ اپنی بیویوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہتے ہیں۔

تیسری قسم اُن رن مریدوں کی ہے جن کی بیویاں بھی کام کرتی ہیں چونکہ وہ مرد معاشی طور پر گھر نہیں چلا سکتے یا چلا نہیں پاتے تو اُن کا ساتھ دینے کےلئے ان کی بیویوں کو کام کرنا پڑتا ہے۔ جب بیویاں گھر کے معاشی حالات میں ہاتھ بٹاتی ہیں تو وہ مردوں کے ساتھ اُسی طرح ہی پیش آتی ہیں جیسے کہ رن مرید مردوں سے پیش آیا جاتا ہے-
ہمیں اپنی معاش کو اہمیت دینی چاہیے کیوں کہ معاشی آزادی ہی خود اعتمادی کی بنیادی وجہ ہے۔ اگر آپ اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرتے ہیں یا اپنی آمدنی ناجائز ذرائع سے بڑھاتے ہیں تو آپ میں خود اعتمادی کی ہمیشہ کمی رہے گی اور خود اعتمادی کی عدم موجودگی احساسِ کمتری کا ہی باعث بنتی ہے اور احساس کمتری میں مبتلا کوئی فرد اپنی مرضی کی زندگی نہیں جی سکتا۔ اُس کو دوسروں کے کہے پر ہی زندگی گزارنی ہوتی ہے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اپنی آمدنی بڑھاتے ہیں کہ خرچ گھٹاتے ہیں۔ اس کے اثرات سے تو آپ بچ نہیں سکتے۔

#جاوید_تیموری Copy/Paste

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS