Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Musalman Galib Rahenge Chahe Israel aur Europe Jitni Bomb Giraye. Palestine lives

Gaza aur Palestine me Europe Nasal Kushi kaise kar raha hai?

Kaha Gaye Duniya ke Human rights, Womens Rights aur peace Community wale?
Israel Kis ke Madad se Palestine.Qatar,Lebnan par Bomb Gira raha hai?

Arabo ne jab Jab Salebi/Sahyuni (Europe) par Bharosa kiya tab Dhoka Mila?

Isreali aggression, UN peace, Arabs betrayel, Europe loyalty, Muslim Ummah and Palestine.

ہم ہی غالب رہیں گے-
غزہ لہو لہو ہے اور جگر پارہ پارہ.... کیوں کہ وہاں گرائے جانے والے ہر بم کے چھرّے ہمارے دل میں پوست ہو رہے ہیں.... ادھر ہونے والی آتش و آہن کی بارش ہماری روح کو جھلسا رہی ہے.... ہر نیا سورج ہمارے لیے سوز و غم اور حسرت و یاس کا طوفان لے کر آ رہا ہے.... ہر طرف بے یقینی کی کیفیت ہے.... لیکن میں ماضی کے جھروکے میں جھانک رہا ہوں....

مجھے 7 اکتوبر 2001ء کی وہ گھڑی یاد ہے، جب امریکا نے افغانستان پر پہلا بم گرایا.... اس کے بعد اس امت کے لیے ہر دن کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا.... ہر لمحے کسی نہ کسی جگہ سے فضائی حملے، شہادتوں اور سقوط کی خبر آتی تھی.... ایسے تباہ کن بم گرائے جا رہے تھے کہ جسم مٹی اور فضا میں تحلیل ہو رہے تھے.... چند گھڑیوں قبل جس جگہ درجن بھر لوگ تھے.... بم گرنے کے بعد وہاں ایک انچ کا انسانی چھیتڑا نہ ملتا تھا.... امریکا کی فضائی طاقت کے آگے افغان اسی طرح بے بس تھے جیسے آج اہل غزہ....

ہر سوں بے یقینی تھی.... ہمت ٹوٹتی جاتی تھی.... امت کا مورال مسلسل گر رہا تھا.... 7 دسمبر 2001ء کو طال، بان نے قندھار بھی چھوڑ دیا.... امارت اسلامیہ کی بساط لپٹ گئی.... یوں لگا جیسے ایک حسین خواب تھا ٹوٹ گیا.... اور صبر کا امتحان شروع ہوگیا.... 20 سال ایمان کو ٹٹولا گیا.... عزم کو مانپا گیا.... "وزلزلوا زلزالا شديدا" کی مانند جھنجھوڑا گیا.... استقامت کو جانچا گیا.... یہاں تک کہ 2021ء میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے 15 اگست کا دن دیکھنا نصیب کیا.... طالبان اس شان سے کابل میں داخل ہوئے کہ ہر غم دھل گیا.... ماضی کی تلخ یادیں کافور ہوگئیں.... ٹھنڈ کا ایک ایسا احساس ملا جو رگوں میں خون کے ساتھ دوڑتا محسوس ہوتا تھا....
اس لیے ہمیں کبیدہ خاطر نہ ہونا چاہیے.... مایوس وہ ہو جس کا خدا نہ ہو.... غزہ پر پریشانی اور غم کے بادل اہل ایمان کی پہلی آزمایش نہیں ہے.... "ولما يأتكم مثل الذين خلوا من قبلكم" کی قرآنی رہنمائی بتاتی ہے کہ انبیا سابقین اور ان کے مصاحبین پر جھنجھوڑ دینے والے ایسے امتحان آئے تھے کہ وہ "متى نصر الله" پکار اٹھے تھے.... اللہ سبحانہ وتعالی نے انہیں بھی تسلی دی تھی کہ "الا ان نصر الله قريب".... جس کے ساتھ ہی ہر بار آسمانی مدد ضرور اتری....

خندق میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب پرت در پرت آزمایش میں تھے.... ایک طرف خوف، بھوک اور سردی.... تو دوسری جانب سامنے فولاد میں غرق اتحادی افواج اور پشت پر یہود و اہل نفاق.... پھر اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے لشکر بھیجے.... آندھی، ملائکہ، دہشت اور دشمن کے دلوں و صفوں میں پھوٹ.... وہ اپنا تان توبڑا اٹھاکر فرار ہوگئے.... اہل ایمان کی ایسی نصرت کی گئی کہ عہد رسالت نئے دور میں داخل ہوگیا.... زبان مبارک سے نوید سنائی گئی: "الآن نغزوهم ولا يغزوننا".... اب ہم ان پر چڑھائی کیا کریں گے یہ ہم پر حملہ نہیں کریں.... پھر تین ہی سال میں مکہ مکرمہ فتح ہوگیا اور پانچ سال میں جزیرہ عرب سے ادیان باطلہ کو دیس نکالا دے دیا گیا....
اس لیے یاد رہے کہ "وانتم الاعلون ان كنتم مؤمنين" کا خدائی وعدہ ہر دور کے لیے ہے.... غزہ پر بھی نصرتِ خداوندی ضرور اترے گی.... جنگ کی آزمایش اس امت کے لیے ایمان کی کسوٹی ہے.... اس کے ذریعے اللہ تعالی ناپاکی کو پاکی سے نکال پھینکتے ہیں.... نفاق کو ایمان سے جدا کر دیتے ہیں.... "مروا دیا"، "تباہ کروا دیا"، "اجڑوا دیا" کہنے والے ہر دور میں ہماری صفوں میں موجود رہے ہیں.... 20 سال قبل بھی کچھ لوگوں کو وہی سب کچھ کہا گیا جو آج حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمت کاروں کو کہا جا رہا ہے.... لیکن جس طرح دو دہائیوں بعد وہ زبانیں گنگ ہیں.... اسی طرح یہ آوازیں بھی دب مر جائیں گی....
غزہ میں بہائے گئے خونِ ناحق کے اس سمندر میں کفر کی شان و شوکت غرق ہوگی.... نفاق کے علاقائی تخت لرزیں گے.... گریں گے.... صرف فلسطین ہی آزاد نہیں ہوگا، بلکہ امت کو تقسیم کرنے والی ہر جغرافیائی حد برابر ہو جائے گی.... کیوں کہ یہ سرحدیں ریت پر کھنچی اس بے وقعت لکیر کی مانند ہیں جنہیں کمزور سی لہر مٹا دیتی ہے.... پھر خدا کی مشیت کے آگے ذلت کے یہ نقشے کیسے باقی رہ سکتے ہیں.... مسلمانوں کو عروج ضرور ملے گا، کیوں کہ ہمارا ایمان ہے کہ عزت صرف خدا، اس کے رسول اور انہیں ماننے والوں ہی کو سزاوار ہے.... لیکن بیمار دل ان باتوں کو سمجھ نہیں سکتے....

Munib Hussain
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS