Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Kya Koi Insan Maut ke bad Kabar me Sunta hai? Murde kabr se sunte hai?

Kya Wafat Paane ke Bad Murde Sunte hai?

Kya Dafan Karne ke bad Murde Kabar me Sunte hai jaisa ke Ahemad RAza Khan apni kitab me farmaye hai.

Kabar me murde sunte hai, Murde ke sunane ke masail,


*باطل عقائد کا رد*
*تحریر: قاری محمد اسماعیل قادرپوری*

قارئین کرام! ہمارے معاشرے میں کتنے ایسے لوگ موجود ہیں جو مُردوں کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ غیب جانتے ہیں دنیا کے حالات وواقعات سے پوری طرح باخبر رہتے ہیں۔
احمد رضا خان بریلوی صاحب لکھتے ہیں:

*ایک بی بی نے مرنے کے بعد خواب میں اپنے لڑکے سے فرمایا میرا کفن ایسا خراب ہے کہ مجھے اپنے ساتھیوں میں جاتے ہوئے شرم آتی ہے پرسوں فلاں شخص آنے والا ہے اس کے کفن میں اچھے کپڑے کا کفن رکھ دینا صبح کو صاحبزادہ نے اٹھ کر اس شخص کو دریافت کیا معلوم ہوا کہ وہ بالکل تندرست ہے اور کوئی مرض نہیں تیسرے روز خبر ملی اس شخص کا انتقال ہو گیا ہے لڑکے نے فوراً نہایت عمدہ کفن سلوا کر اس کے کفن میں رکھ دیا اور کہا یہ میری ماں کو پہنچا دینا رات کو وہ صالحہ خواب میں تشریف لائیں اور بیٹے سے کہا خدا تمہیں جزائے خیر دے تم نے بہت اچھا کفن بھیجا۔*
(ملفوظات حصہ اول صفحہ نمبر 119 تا 120)

*اس جھوٹی کہاوت سے امت کو یہ سبق دیا جا رہا ہے کہ زندہ تو کیا ہمارے مُردے بھی غیب جانتے ہیں، انہیں دنیا والوں کے بارے میں بھی علم ہے کہ وہ کب اور کہاں مریں گے۔ وہ دنیا کے حالات و واقعات سے پوری طرح باخبر ہیں، لوگوں سے ملاقاتیں اور باتیں کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔*

جبکہ قرآن کہتا ہے کسی شخص کو کوئی علم نہیں کہ وہ کب اور کہاں مرے گا۔
اللّٰہ تعالٰی نے سورۃ لقمان میں فرمایا:

*اِنَّ اللّٰہَ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الۡغَیۡثَ ۚ وَیَعۡلَمُ مَا فِی الۡاَرۡحَامِ ؕ وَمَا تَدۡرِیۡ نَفۡسٌ مَّاذَا تَکۡسِبُ غَدًا ؕ وَمَا تَدۡرِیۡ نَفۡسٌۢ بِاَیِّ اَرۡضٍ تَمُوۡتُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌ خَبِیۡرٌ ﴿٪۳۴﴾*

*بیشک اللّٰہ کے پاس ہے قیامت کا علم اور اتارتا ہے مینھ اور جانتا ہے جو کچھ ماؤں کے پیٹ میں ہے، اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کل کیا کمائے گی اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں مرے گی، بیشک اللّٰہ جاننے والا بتانے والا ہے۔*
اس آیت کی بہترین تفسیر حدیث میں موجود ہے۔

سیدنا عبداللّٰہ بن عمر رضی اللّٰہ عنہما بیان کرتے ہیں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:

*مَفَاتِيحُ الْغَيْبِ خَمْسٌ: ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ*

*رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: غیب کی کنجیاں پانچ ہیں۔ اس کے بعد آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت کی إن الله عنده علم الساعة‏ ”بیشک اللّٰہ ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی بارش نازل کرتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ مادہ کے رحم میں نر ہے یا مادہ اور کوئی نفس نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کہاں مرے گا۔*
(صحیح البخاری حدیث نمبر 4778)

*اللّٰہ تعالٰی فرما رہے ہیں کہ کسی کو یہ بھی پتہ نہیں کہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے، مذکر یا مؤنث، نیک ہے یا بد، کالا ہے یا سفید، لمبی عمر ہو گی یا تھوڑی، یہ بھی کوئی نہیں جانتا کہ اس نے کل کیا کمانا ہے، نیک عمل یا برا، حلال رزق یا حرام، تھوڑا یا زیادہ، نہ کوئی یہ جانتا ہے کہ اسے کب اور کہاں موت آئے گی۔ مگر اس جھوٹی کہاوت میں بتایا جا رہا ہے کہ مردہ عورت کو زندہ شخص کی موت کا پتہ چل گیا تھا کہ اس نے پرسوں مر جانا ہے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔*

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ سلام اللّٰہ علیہا فرماتی ہیں:
*وَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ يَعْلَمُ الْغَيْبَ فَقَدْ كَذَبَ، وَهُوَ يَقُولُ: لَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ*

*اور جو کوئی کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم غیب جانتے تھے تو وہ غلط کہتا ہے کیونکہ اللّٰہ تعالٰی خود کہتا ہے کہ غیب کا علم اللّٰہ کے سوا اور کسی کو نہیں۔*
(صحیح البخاری حدیث نمبر 7380)

*اس فتوی میں صراحت موجود ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بھی غیب نہیں جانتے تھے جو یہ کہتا ہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم غیب جانتے تھے وہ جھوٹا ہے۔ تو جو شخص مُردوں کے بارے میں دعوی کرتا ہے کہ وہ غیب جانتے ہیں بتائیں وہ کتنا بڑا جھوٹا ہو گا۔*

*اگر وہ عورت واقعی نیک، پارسا، متقی اور جنتی تھی تو پھر جنت سے ہی کفن لے لیتی دنیا کے کفن کی اسے کیا ضرورت تھی، دنیا کی چیزوں کی جنت کی چیزوں کے سامنے تو کچھ وقعت ہی نہیں ہے۔*
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS