Find All types of Authentic Islamic Posts in English, Roman Urdu, Urdu and Hindi related to Quran, Namaz, Hadeeth, Ramzan, Haz, Zakat, Tauhid, Iman, Shirk, Islah-U-Nisa, Daily Hadith, Hayat-E-Sahaba and Islamic quotes.

Qadyani 20 September ko Apne Gharo se Aazan Kyu Dete hai? Kya hai Ahamadiya Ka Yah 'Mission Noor' ?

Yah Mission Noor Kya hai aur Iski Tarikh?

Mirza Gulam Ahemad Qadyani ka Deen kaun sa tha aur Uske Aqeeda kya they?
Qadyani kaun hai aur Pakistan me Yah Chhato par Har saal 20 September ko aazan kyu dete hai?
  
Qadyani kaun hai, Qadyani ka Aqeeda, Ahamdiya Kaun hai, Mirza Gulam ahemad Qadyani ka aqeeda

پاکستان کا ایک خاص طبقہ فکر آج 20 ستمبر کو چھتوں پر اذانیں دینے جارہا ہے، اذانیں دینے کا مقصد کیا ہے، اس سے کوئی سروکار نہیں، البتہ اس طبقہ فکر کو جذباتی اور ناکارہ حکمتِ عملی کے اس فیصلے سے پہلے دو باتیں جان لینی چاہیے :

1- اذانوں کی شرعئی حیثیت پنج وقتہ نمازوں کے ساتھ خاص ہے، یہ مومنوں کو اللہ کی فرضی عبادت کی طرف بلانے کے لیے دعوت ہے جس کی تاریخی حیثیت کی بنیاد بھی اقامت الصلاۃ ہے اور اسلاف سے لے کر تاحال تمام تعلیماتِ نبوی پر من و عن عمل کرنے والوں کا بھی یہی عمل اور اعتقاد ہے کہ اذانیں پنج وقتہ نمازوں کے لیے ندائے بیوت اللہ ہے ۔

2- اصطلاح " مشن نور " مرتد قوم قادیانی جماعت سے نسبت رکھتی ہے اور یہی نسبت آج تک جماعت احمدیہ کی تاریخ اور اداروں میں جھلکتی ہے -

↞قادیانیت جماعت کی تاریخ میں بیس ستمبر کو " مشن نور‘‘ ایک نمایاں حوالہ ہے۔
↞یہ دراصل قادیانیت کے خودساختہ اندرونی عقائد اور اس جماعت کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ۔ 
↞مشن نور سے بیس ستمبر کو چھتوں پر اذانیں دینے کے عمل کی قادیانیت سے ایک نسبت یہ بھی ہے کہ اس دن یعنی بیس ستمبر 1948کو قادیان نے انڈیا سے اپنا مرکز ربوہ پاکستان میں شفٹ کیا تھا ۔

↞یاد رہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی قیادت کے بعد حکیم نور الدین جماعت قادیان کے پہلے خلیفہ منتخب ہوئے اور سال 1908 سے لے کر 1914 تک قیادت کرتے رہے۔ اور حکیم نور الدین کے دور کو ’’مشن نور‘‘ کہا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں احمدیہ تحریک نے تبلیغ اور تنظیمی بنیادیں مضبوط کیں۔ 
↞یہاں اس پہلو سے دامن نا بچایا جائے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران نیازی کی والدہ شوکت خانم کے خاندانی پس منظر کے حوالے سے بعض حوالوں کے مطابق ان کا تعلق ایسے خاندان سے تھا جو قادیانی عقائد کا حامل تھا ۔

اب درج بالا نسبتوں کو واضح کرنے کے بعد ہم جیسے طالبعلموں کے ذہنوں میں یہاں دو سوالات پیدا ہوتے ہیں-

1- کیا یہ عمل صاحبِ شریعت ﷺ کی تعلیمات ہیں، اگر نہیں تو بدعت، اگر ہاں تو اس خودساختہ دینی عمل کی مستند دلیل ہر محب رسولﷺ کے ذمہ ہے ۔

2-کیا مخصوص طبقہ فکر کی جانب سے عین اسی تاریخ پر ’’مشن نور‘‘ کا مقرر ہونا محض ایک اتفاق ہے یا اس کے پس منظر میں کوئی گہری معنویت پوشیدہ ہے؟

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان ، جس کی مقدس گود میں کچھ بدنیتیں بھی پل رہی ہیں جن کا کام سیاسی پارٹی بندی کی آڑ میں پاکستان کی مسلمان عوام کو دین سے دور رکھنا ہے تاکہ عوام قادیانیت کے عقائد و عزائم سے بے خبر ہو کر مشن نور جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہوجائے اور عذابِ الہی کی مستحق ٹہیرے ۔ قادیانیت سے منسوب اس مشن نور کو گھر گھر تک پہنچانے کا کام بھی ایسی ہی کسی نامعلوم بدنیت کالی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شروع کیا گیا، مگر بحیثیت عقیدہ ختمِ نبوت کے پروانوں اور نبوت کے جانثاروں کے ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہییں، ہمارے سامنے دین کھلا اور کامل ہے، ہمیں دین سے منسوب ہر عمل کی سند دین میں ہی تلاش کرنی چاہیے، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اذانیں ہی تو دے رہے ہیں، خیر کا کام ہے، اذانیں دینے سے برکت ہی تو آئے گی وغیرہ وغیرہ،،،، تو انہیں جان لینا چاہیے کہ حلال کھلا ہے اور حرام بھی کھلا ہے، حرام کو قیاس اور ہوائے نفس سے حلال نہیں کیا جاتا ، ورنہ خنزیر کو بسم اللہ پڑھ کر حلال کرلیا جاتا اور شعارِ اسلام کی باریکیوں اور قرآن و سنت کی اسناد پر قیاس اور شریعت سازی غالب آکر اسلام کو مذاہبِ عالم میں خلط ملط کر دیتی، یوں زمین پر فساد برپا ہوجاتا ۔
🖋️: مسز انصاری
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

POPULAR POSTS